کچھ نصیحتیں بہنوں اور بھائیوں کے نام
۱- دن کا آغاز نماز فجر ، اذکار اور توکل علی اللہ سے کرو ۔
۲- گناہوں سے مسلسل معافی مانگتے رہیں ، گناہ بھی معاف رزق میں بھی اضافہ ۔
۳- دعا نہ چھوڑیں ، یہ کامیابی کی کنجی ہے ۔
۴- یاد رکھیں زبان سے نکلے کلمات لکھے جارہے ہیں ۔
۵- سخت آندھیوں میں امید کا دامن نہ چھوڑیے۔
۶- انگلیوں کی خوبصورتی انکے ذریعہ تسبیح کرنے میں ہے ۔
۷- افکار اور غم کی کثرت میں کہیں لا الہ الا اللہ ۔
۸- روپے پیسے سے فقیروں اور مسکینوں کی دعا خریدیں ۔
۹۔ خشوع اور اطمینان سے کیا گیا سجدہ زمین بھر سونے سے بھی بہتر ہے ، اسکی قدر کریں ۔
۰ ۱ – زبان سے کوئی لفظ نکالتے ہوئے سوچیں اسکے اثرات کیا ہونگے ، ایک لفظ بھی بعض اوقات مہلک ہوجاتا ہے ۔
۱۱- مظلوم کی بددُعا اور محروم کی آہ سے بچیں ۔
۲ ۱- اخبار رسائل سے پہلے کچھ تلاوت قرآن کرلیں ۔
۳ ۱- آپ اپنی اصلاح کی فکر کریں آپکا گھرانہ بھی آپکے راستہ پر چلیگا ۔
۴ ۱- آپکا نفس برائی کی طرف بلاتا ہے ، اسکو نیکی میں لگا کر مقابلہ کریں ۔
۵ ۱- والدین کی قدر کیجیئے انکو نعمت عظمی سمجھیں ، رضائے الہی کا قریبی سبب ہے ۔
۶ ۱- آپکے پرانے کپڑے غریبوں کے لیئے نئے ہیں ۔
۷ ۱- زندگی انتہائی مختصر ہے غصہ نہ کریں ، کسی سے بغض نہ رکھیں ، رشتہ داریوں اور تعلقات کو خراب نہ کریں ۔
۸ ۱- آپکو سب سے زیادہ طاقت والے اور سب سے بڑے مالدار کا ساتھ حاصل ہے (اللہ سبحانہ و تعالیٰ) اس پر اعتماد کریں اور خوش رہیں ۔
۹ ۱۔ گناہوں سے اپنے لیئے دعا کی قبولیت کا دروازہ بند نہ کریں ۔
۰ ۲- مصیبتوں ، مشقتوں حتٰی کے ذمہ داریوں کے نبھانے میں نماز آپکی مدد گار ہے ، اسکا سہارا لیں ۔
۱ ۲- بدگمانی سے بچیں ، دوسروں کو بھی راحت پہنچائیں اور خود بھی راحت میں رہیں ۔
۲ ۲- تمام فکروں غموں کا سبب اپنے رب سے دوری ہے ، اس دوری کو ختم کردیں ۔
۳ ۲- نماز کا اہتمام کریں، قبر میں یہی ساتھ جائیگی ۔
۴ ۲- غیبت کریں نہ سنیں ، کوئی کر رہا ہو تو اسکو بھی روکیں ۔
۵ ۲- سورۃ الملک کی تلاوت نجات کا باعث ہے ۔
۶ ۲- خشوع سے خالی نماز ، آنسو سے خالی آنکھیں محرومی ہے ، اس محرومی سے نکلیں ۔
۷ ۲- دوسروں کو تکلیف دینے سے بہت بچیں ۔
۸ ۲- تمام تر محبت اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے اور مخلوق کے لئے اچھے اخلاق ۔
۹ ۲۔ جو آپکی غیبت کرے اسکو معاف کردیں وہ تو خود اپنی نیکیاں آپکی نذر کررہا ہے ۔
۰ ۳- نماز ، تلاوت ، ذکر چہرہ کا نور ، دل کا چین اور مزید نیک اعمال کی توفیق کا ذریعہ ہے ۔
۱ ۳- جو جہنم کی آگ یاد رکھے ، گناہ سے بچنا اسکے لیئے آسان ہوجائیگا
۲ ۳- جب رات ہمیشہ نہیں رہتی تو غم پریشانی کے بادل بھی چھٹ جائینگے اور تنگی آسانی سے بدل جائیگی ۔
۳ ۳- بحث مباحثہ چھوڑیں بڑے بڑے کام کرنے کو پڑے ہیں ۔
۴ ۳- نماز اطمینان سے ادا کریں باقی سارے کام اس سے بہت کم اہمیت کے ہیں ۔
۵ ۳- قرآن تک ہر وقت رسائی رکھیں ، ایک آیت کی تلاوت بھی دنیا ومافیہا سے بہتر ہے ۔
۶ ۳- زندگی کی خوبصورتی ایمان کے بغیر نہیں ۔
آخر مردہ یہ تمنا کیوں کریگا کہ وہ واپس آکر صدقہ کرے اس لیئے کہ وہ صدقہ کا فائدہ دیکھ لیگا ۔ صدقہ کریں ، مومن قیامت کے دن اپنے صدقہ کے سائے میں ہوگا ۔
*************************