امام احمد رحمۃ اللہ علیہ نے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا فساد پھیلانے اور قطع رحمی سے زیادہ بڑا کوئی گناہ نہیں جس کی سزا آخرت کے ساتھ ساتھ اللہ دنیا میں ہی دے دیتا ہے
امام احمد رحمتہ اللہ علیہ نے ثوبان سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جسے عمر میں برکت اور رزق میں اضافہ درکار ہو وہ صلہ رحمی سے کام لے
امام احمد رحمتہ اللہ علیہ نے عمر بن شعیب سے روایت سے نقل کیا ہے کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ میرے اقارب ہیں میں ان سے صلہ رحمی کرتا ہوں اور وہ مجھے چھوڑ دیتے ہیں۔ میں معاف کرتا ہوں اور وہ ظلم کرتے ہیں ۔ میں نیکی کرتا ہوں تو وہ برائی سے بدلہ دیتے ہیں ۔ کیا میں جواب میں ان سے وہی سلوک کروں؟ فرمایا نہیں ۔ اس طرح تو تم سب چھوڑ دیے جاؤ گے لیکن فضل اختیار کر اور ان سے صلہ رحمی کر ۔ تیرے ساتھ اللہ کی طرف سے غالب کرنے والا رہے گا جب تک تو اس طریقہ کار پر قائم ہے
امام احمد رحمتہ اللہ علیہ نے حضرت عمرو رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا رحم کرنے والوں پر رحمان رحم کرتا ہے ۔ اہل زمین پر رحم کرو آسمان والا تم پر رحم کرے گا۔
تفسیر ابن کثیر
سورہ محمد
صفحہ 323
aapkafaida.com