back to top

چھوٹے سے چھوٹا ذرہ بھی اللہ تعالیٰ کے علم میں ہے

سورہ لقمٰن آیت نمبر 16

یٰبُنَیَّ  اِنَّہَاۤ  اِنۡ تَکُ مِثۡقَالَ حَبَّۃٍ  مِّنۡ خَرۡدَلٍ فَتَکُنۡ فِیۡ صَخۡرَۃٍ  اَوۡ فِی السَّمٰوٰتِ اَوۡ فِی الۡاَرۡضِ یَاۡتِ بِہَا اللّٰہُ ؕ اِنَّ اللّٰہَ  لَطِیۡفٌ خَبِیۡرٌ ﴿۱۶﴾

ترجمہ:

(لقمان نے یہ بھی کہا) بیٹا ! اگر کوئی چیز رائی کے دانے کے برابر بھی ہو، اور وہ کسی چٹان میں ہو، یا آسمانوں میں یا زمین میں، تب بھی اللہ اسے حاضر کردے گا۔ یقین جانو اللہ بڑا باریک بیں، بہت باخبر ہے۔ (١٠)

تفسیر:

10: یہ اللہ تعالیٰ کے علم محیط کا بیان ہے جو لوگ آخرت کا انکار کرتے تھے، وہ یہ کہا کرتے تھے کہ جب انسان کے مرنے کے بعد اس کے سارے اجزاء منتشر ہوجائیں گے تو انہیں کیسے جمع کیا جاسکے گا ؟

حضرت لقمان نے بیٹے کو بتایا کہ کوئی چھوٹے سے چھوٹا ذرہ بھی زمین و آسمان کی کسی بھی پوشیدہ جگہ چلا جائے، وہ اللہ تعالیٰ کے علم میں اور وہ اسے نکال لانے پر پوری طرح قادر ہے۔

یاد رہے کہ جب جس کسی شخص کی کوئی چیز گم ہوجائے تو اسے تلاش کرنے کے لئے بعض بزرگوں نے بتایا ہے کہ گیارہ مرتبہ ” اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ “ پڑھ کر سورة لقمان کی یہ آیت تلاوت کی جاتی رہے تو عموماً وہ گمشدہ چیز مل جاتی ہے۔ بندہ نے بھی اس کا درجنوں بار تجربہ کیا ہے۔

آسان ترجمۂ قرآن مفتی محمد تقی عثمانی
https://goo.gl/2ga2EU

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کہانی – ماں کی آخری خواہش

افسانچہ عابدہ رحمانی بوڑھوں کی رہایش گاہ سے بیٹے کو اطلاع...

Hadith: Invoking Allah in the prayers

Sahih Al Bukhari - Book of Oneness,...

Zikr Allah

*سبحان الله. *الجمدلله. *الله اكبر. *سبحان الله وبحمده سبحان الله العظيم. *سبحان الله...

Hadith: The Greatest Sins

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah As-Salaam Alaikum...

چار چیزیں

امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ٭ *چار چیزیں بدن...

Hadith: Correct way of returning from bowing and what to say

Sahih Al Bukhari - Book of Characteristics Of Prayer...

Hadith: Reward for Umra & Hajj

Sahih Al Bukhari - Book...

۔قپتدی ‏کی ‏غلطی ‏اور ‏سجدہ ‏سہو

اگر مقتدی نے لا علمی یا عمدا، کوئی واجب...

متعلقہ مضامین

مقبول زمرے