حدیث قدسی میں ہے کہ جب بندہ مجھے اپنے جی(دل) میں یاد کرتا ہے تو میں بھی اس کو اسی طرح یاد کرتا ہوں ۔ وہ تنہائی میں میرا ذکر کرتا ہے تو میں بھی تنہائی میں اس کا ذکر کرتا ہوں ۔ وہ کسی مجلس میں مجھے یاد کرتا ہے تو میں اس سے کہیں بہتر اور اعلی مجلس میں اسے یاد کرتا ہوں ۔ نیز ارشاد فرمایا کہ جو شخص بستر پر لیٹا ہوا اللہ تعالی کا ذکر کرتے کرتے سو جاتا ہے بیدار ہونے تک وہ ذکر ہی میں شمار ہوتا ہے
حوالہ: تنبیہ الغافلین
باب: اللہ تعالیٰ کا ذکر
صفحہ نمبر: 475