back to top


*کبھی ایسا
سوچا نہ تھا*

مجھے خود
سانس(Sans) کا مسئلہ تھا اور الرجی کی پرابلم تھی ۔ بار بار چھینکیں آتی تھیں ۔
ناک سے پانی بے انتہا آتا تھا اور تقریبا ۱۵ سال تک یہی مسئلہ رہا جو کہ لڑکپن
میں ہی شروع ہو گیا تھا ۔

کبھی کبھار
ذہن میں آتا تھا کہ

*نہ جانے ہمارے
دین نے ہمیں ان بیماریوں سے نجات کا طریقہ بھی بتلایا ہے یا نہیں ۔*

ا

ایک دن اتفاق
سے ہی ایک مسلمان ڈاکٹر کی وڈیو دیکھی جس میں اس نے بتایا کہ دماغی کمزوری کو دور
کرنے کا واحد طریقہ *لمبا سجدہ* کرنا ہے ۔ یہ معلومات نئی تھیں ۔

دلیل کے طور
پر انہوں نے یہ کہا کہ ہمارا دل کشش ثقل (Gravity) کے خلاف خون کو دماغ تک پمپ
اتنے ٹھیک طریقے سے نہیں کرتا کہ جتنا جب ہم سجدے میں چلے جاتے ہیں ، تو تب کرتا
ہے ۔ یہ بات تو بھلی معلوم ہوئی ۔

 

پھر کچھ ان
کی وڈیوز دیکھیں تو معلوم ہوا کہ میری اپنی پرابلم رائنائٹس (Rhinitis) والی الرجی
کا بھی یہی حل ہے ۔ کیونکہ دماغی کمزوری کی ہی وجہ سے ہمیں یہ پرابلم ہوتی ہے ۔

بہرحال واحد
طریقہ تو یہی تھا کہ میں آزما کر دیکھ لیتا ۔

آپ یقین
جانئے میری ۱۵ سالہ پرانی پرابلم اور الرجی کا مسئلہ تو ایک ماہ میں ہی لمبا سجدہ
کرنے سے حل ہو گیا ۔ *الحمدللہ ۔*

نماز تو
الحمدللہ پڑھتا تھا ، لیکن نماز کے بعد سجدہ شکر کو لمبا کر دیا اور دیگر کئی
اذکار بالخصوص ۱۰۰ مرتبہ استغفار پڑھنے میں ہی پانچ سے دس منٹ کا سجدہ ہو جاتا ۔
اس سے اور کئی مسائل حل ہوئے ۔

چہرہ خون کی
سپلائی کی وجہ سے تازہ رہنے لگا اور بڑی عمر کے اثرات تقریبا ختم ہو گئے ۔

بالوں کو خون
ملنے کی وجہ سے بال گرنے کم ہو گئے ۔ 

بلغم کا
مسئلہ تھا ، وہ بالکل ختم ہو گیا ۔ کانوں کے مسائل اور آنکھوں کی کمزوری کے مسائل
کم ہو گئے

اور ساتھ ہی
ساتھ آنکھوں کے نیچے گذشتہ ایک سال سے کالے رنگ کے ہلکے نہیں دکھے کبھی ۔

سبحان اللہ !
یہ مذہب ہی تھا جس کے ایک سجدے کے عمل کے پاس ہماری اتنی بیماریوں اور نہ جانے کن
کن بیماریوں کا علاج ہے ۔

ورنہ بڑے سے
بڑے یورپ کے ڈاکٹر کو میری الرجی کا علاج نہیں ملا ۔

الرجی کے
خلاف موثر ترین طریقہ لمبا سجدہ کرنے کا یہ ہے کہ دونوں پلکوں کے درمیان والی جگہ
کو سجدے گاہ پر رکھ کر سجدہ کیا جائے تو بہترین رزلٹس ملتے ہیں ۔

آج کل کرونا
کا بہت زور ہے ۔ یقین مانئے اگر آپ لمبے سجدے کرنے شروع کر دیں نماز کے بعد تو
آپ کے پھیپھڑے زیادہ مضبوط ہو سکتے ہیں ، کیونکہ سجدے کی ایک ایسی پوزیشن ہے کہ
جس انسان کے لنگز زیادہ بہتر کام کرتے ہیں ۔ آزمودہ بات ہے ۔ آپ بھی آزما کر
فائدہ لے سکتے ہیں ۔ یہ کم از کم پھپھڑوں کو طاقت ضرور دے گا۔ 

 

 اپنے
بڑھاپے کیلئے اور موجودہ بیماریوں اور وباوں سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری شروع کر
دیجئے ۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو ۔ مذہب اسلام زندگی ہے ۔

آخر میں
حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا قول نقل کر دوں کہ *اگر انسان کو پتہ چل جائے کہ
سجدے میں کن کن نعمتوں نے اسے گھیرا ہوا ہے تو وہ سجدے سے سر اٹھانا ہی نہ چاہے ۔*

*ہماری
تحریریں تمام انسانوں کیلئے بلا تفریق مذہب و فرقہ ہوا کرتی ہیں ۔ لہذا آپ بھی
یہی سمجھ کر تمام انسانوں تک پہنچائیں۔*

*(سائنس کی
دُنیا کے وال سے)*

 

شجرکاری‎ ‎کی ترغیب

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا‎ ‎جو‎ ‎مسلمان کوئی کھیت بناۓ یا کوئی درخت لگاۓ پھر اس سےکوئی انسان،کوئ پرندہ، کوئی جانور،...

Hadith: Most Hated Person

Hadith: Most Hated PersonSahih Al Bukhari - Book of OppressionsVolumn 003, Book 043, Hadith Number 637.  -----------------------------------------  Narated...

Allah Name: Al Walee

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

بس پہاڑی علاقے سے گزر رہی تھی.

​ بس پہاڑی علاقے سے گزر رہی تھی. اچانک بجلی چمکی. بس...

کھجوروں کے باغ – سلیمان الراجحي کی کہانی

  سعودی عرب کے شہر "القصیم" میں واقع کھجوروں کے...

سکینت والی آیات

سکینت والی آیات۔ ۔ ۔ جو غم، کمزوری اور...

ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻮ ﺑﻨﺪﮦ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﻧﺴﺨﮧ

ﺟﻨﺎﺏ ﺍﺷﻔﺎﻕ ﺍﺣﻤﺪ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﻭﺍﻗﻊ ﺳﻨﺎﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ...

A Letter To The Heart

A letter to the heart that is numb. Standing in...

Hadith: A powerful hadith about muslim brothers

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah As-Salaam Alaikum...

بھلائی کے کام آدمی کو بری موت سے بچاتے ہیں

سعودی عرب کے رہائشی ایک شخص نے خواب دیکھا...

قرآن مجید – سورة المائدہ

سورة المائدہ 5.Surah Ma’idah – Verse (1-5) بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ ...

متعلقہ مضامین

شیر، لومڑی اور گدھا

انتخاب و اضافہ: محمد عمران خان ایک مرتبہ قدرت نے گناہوں کی کثرت کے سبب اہلِ دنیا کو مہلک وبا میں مبتلا کر دیا۔ اور...

طنز کا طریقہ اور طعنہ دینے کا طریقہ اختیار کرنا

آج سے تقریبا تیس پینتیس سال پہلے کی بات ہے ، میں اس وقت دارالعلوم کراچی سے نیا نیا فارغ ہوا تھا ، اس...

۔اس کی آنکھوں سے آنسو ٹپک رہے تھے

کسی ٹی وی ٹاک شو میں اینکرنے اپنے کروڑ پتی مہمان سے سوال پوچھا : زندگی میں آپ کو حقیقی خوشی کب اور کیسے...

تم میرے بچے کو کیوں ڈانٹتے ہو؟

وہ اپنے ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تها،کالج کے بعد جب یونیورسٹی میں داخل ہوا تو باپ کی معمولی تنخواہ اس کے اخراجات پورے...

ریاض جانے کے لیےایک گھنٹہ پہلے گھر سے نکلا

میں ریاض جانے کے لیےایک گھنٹہ پہلے گھر سے نکلا۔ لیکن راستے میں رش اور چیکنگ کی وجہ سے میں ائیرپورٹ لیٹ پہنچا۔جلدی سے...