back to top

ہماری اولاد نافرمان کیوں ہے؟

بہت سے لوگ ایک بہت بڑا شکوہ لیےہوئے پریشان ہیں، اپنی اولادوں کا شکوہ، کہ نافرمان ہیں، ہمارا کہنا نہیں مانتے۔ مہربانی فرما کر اس کا علاج تجویز کیا جائے، کوئی ذکر بتا دیں ۔

کیا ایسا ممکن ہے کہ ذکر بتا دینے سے اولاد فرماں بردار ہو جائے گی؟

کیا یہ ممکن ہے؟

کیا یہ اللہ کے سسٹم کا حصہ ہے؟

ہرگز نہیں ہے۔ دھوکا دیا جا سکتا ہے اس طرح، علاج نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ اس کا علاج اُُس بندے کے اپنے پاس ہوتا ہے جو یہ ڈیمانڈ لے کر آتا ہے۔

پہلے نمبر پر وہ یہ دیکھے کہ میں نے اولاد کو پالا کس طرح ہے؟

تربیت کیسی دی ہے؟

فلمیں اور گانے سننے دیکھنے کی اولاد کو چھوٹ دی یا قرآن سیکھنے سمجھنے پر بھی مجبور کیا؟

نماز نہ پڑھنے پر ڈانٹا یا نرمی کرتے رہے؟

اسکے دوستوں اور اسکی تنہائی پر نظر رکھی؟

کس دولت پر اس کو پروان چڑھایا ہے؟

کیا اُس میں استحصال کا پیسہ ہے؟

کیا اُس میں حرام کا پیسہ ہے؟

لوٹ مار کا پیسہ ہے؟

رشوتوں کا پیسہ ہے؟

نمبر دو کاروبار کا پیسہ ہے؟

پہلے اِس کو کھوجے گا، وہ اپنی آمدن کو تلاش کرے گا۔ اگر وہ واقعی چاہتا ہے کہ اُسکی اولاد فرماں بردار ہو ۔۔۔۔

دوسری بات وہ یہ سوچے کہ اُس کا اپنا رویہ والدین سے کیا رہا ہے؟

اُس نے والدین سے کیسا سلوک اختیار کیا؟

کیا اُنکی فرماں برداری کرتا رہا یا بے ادبی کرتا رہا؟

تو میں اُن سے یہ کہتا ہوں کہ اگر آپکے والدین زندہ ہیں تو آج سے اُنکی فرماں برداری شروع کر دیں۔ اور اگر آپکے والدین گزر گئے ہیں تو اُنکے لیے مغفرت کی دعائیں کریں کثرت کے ساتھ۔

آپکے گزرے ہوئے والدین کا آپ کا اُن کے پیچھے رہ جانے والوں سے اچھا سلوک اُنکی مغفرت کا باعث بنتا ہے۔ تو جو یہ چاہے کے میری اولاد فرماں بردار ہو جائے تو ایک تو اگر والدین زندہ ہیں تو اُنکی فرماں برداری ٹُوٹ کر کرے، اور اگر وہ دنیا سے گزر گئے ہیں تو اُنکے لئے اللہ سے بخشش اور مغفرت طلب کرے۔۔۔۔

اور جو تیسری سب سے اہم بات ہے، جو میں لوگوں کو بطورِ فارمولا کہتا ہوں کہ جس خالق نے آپ کو پیدا کیا ہے، آپ اُس کے کتنے فرماں بردار ہے؟ اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ آپ کے بطن سے نکلے ہوئے بچے، جن کے آپ خالق نہیں ہیں، بلکہ ایک ذریعہ ہیں ایک Source ہیں، وہ آپ کے فرماں بردار ہوں جائیں، تو جس نے آپ کو پیدا کیا ہے وہ بھی چاہتا ہے کہ آپ اُس کے فرمانبردار ہو جائیں، آپ اپنی فرماں برداری پروردگار کے لیے بڑھا دیں تاکہ آپ کی اولاد آپ کی فرماں بردار ہو جائے اور زندگی کا صحیح سکون اور راحت آپ کو نصیب ہو۔

یہ بہت بڑا المیہ ہے ہمارا۔ اس کے ہاتھوں بڑے بڑے صاحبِِ حیثیت لوگ بھی پریشان ہیں، لیکن اسکا فارمولا وہی ہے جو اوپر بتا دیا گیا ہے۔ کیونکہ آپکی اولاد کو صرف اللہ ہی فرماں بردار بنا سکتا ہے، کوئی اور نہیں بنا سکتا۔

________________________________________

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

Hadith: Easing Others

Sahih Al Bukhari - Book...

امراض اور علاج

کسی بھی مرض کے شافی علاج کے لیے اسکی...

Hadith: Guarantee Of Paradise If…

Sahih Al Bukhari - Book of To Make The...

Hadith: Prophet’s PBUH way of admonishing :)

Sahih Al Bukhari - Book of Good Manners And...

تین طلاق تین ھی ھوتی ھیں۔

Mufti Mahmood Ul Hassan: Hazrat 3 talaaq 3...

سادہ حل

ایک صاحب نے اپنا واقعہ لکھا کہ وہ ایک...

ویکھ نی ماں میں بدل گیا واں

ویکھ نی ماں میں بدل گیا واں روٹی ٹھنڈی کھا...

بچوں کو سلام اور شکریہ ادا کرنے کی عادت ڈالیں

ابو مطیع اللہ حنفی  چھوٹے بچوں کو سلام کرنے کی...

متعلقہ مضامین

مقبول زمرے