back to top

شادی کے کئی سال بعد ابا اور بھائی اسکے گھر آرہے تھے ۔۔ وہ بہت خوش تھی ۔۔ کئی پکوان تیار کیے تھے ۔۔ مشروب بنائے تھے ۔۔ خوشی سے پھولی نہیں سما رہی تھی ۔۔ خدا خدا کر کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں ۔۔ وہ بڑے شوق سے انکو ڈرائینگ روم میں لیکر آئی۔۔ باپ نے اسکے سر پر ہاتھ رکھا بھائیوں نے بھی حال چال پوچھا۔۔ وہ جلدی سے ٹھنڈے مشروب لے آئی۔۔

“ناں پتر ۔۔۔” باپ نے دیکھتے ہی کہا ۔۔ ” ہمارے خاندان میں بیٹیوں کے گھر کا پانی بھی حرام سمجھا جاتا ہے ۔۔ اسے واپس لیجا ۔۔ ہم تو تجھے دیکھنے آئے تھے بس اب چلتے ہیں ۔۔” یہ کہہ کر ابا اور بھائی واپس چلے گئے اور اسے وہ دن یاد آگیا جب وہ دلہن بنی بیٹھی تھی ۔۔ کمرے میں اسکی سہیلیاں خوش گپیوں میں مصروف اسے چھیڑ رہی تھیں کہ ابا اور بھائی آگئے تھے ۔۔

“دیکھ پتر۔۔۔” ابا نے اس سے مخاطب ہو کر کہا تھا ۔۔۔ “ہمارے خاندان کی ریت ہے کہ شادی سے پہلے بیٹیاں اپنی جائیداد سے دستبرداری کرتی ہیں ۔۔ لے پتر تو بھی اس کاغذ پر سائن کردے۔۔۔”

اور پھر اس سے دستبرداری کے کاغذات پر دستخط کروا لیے گئے تھے ۔

اور اب وہ چپ چاپ کھڑی یہی سوچتی رہ گئی کہ یہ کیسی ریت کیسا رواج ہے کہ بیٹیوں کے گھر کا پانی پینا تو حرام ہے پر انکی جائیداد کا حصہ ہڑپ کرنا حلال ہے ۔۔

حرام اور حلال

سینگ ‏والی ‏بکری

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ قیامت میں تمام حقوق والوں کو انکے حقوق...

یہاں مچھلیاں پکڑنا منع ہے

ایک آدمی فش فارم میں کانٹا لگا کر بیٹھا تھا۔ گارڈ نے دیکھا تو بھاگتا ہوا اس کے پاس پہنچا اور کہا کہ یہاں...

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

Hadith: Wearing Gold Ring

Sahih Al Bukhari - Book of Dress Volumn...

جہالت کی چھ نشانیاں

چھ باتیں ایسی ہیں جن سے جاھل پہچانا جاتا...

اللہ تمہارے لیے وسعت پیدا کرے گا۔کیسے؟

سورہ المجادلۃ آیت نمبر 11  یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ  اٰمَنُوۡۤا  اِذَا  قِیۡلَ ...

بچے کی شکایت​

بچے کی شکایت​ ❗بچہ روز قیامت  والدین سے یہ شکایت...

میرے لئے بائیسکل خرید دیجئے

  غریب خاندان کے لڑکے نے اپنے باپ سے...

Hadith: Allah’s ghaira

Sahih Al Bukhari - Book of Wedlock, Marriage (Nikaah)...

صبح کاذب صبح صادق

Mufti Mahmood Ul Hassan: السلام علیکم استاد جی۔ صبح صادق...

متعلقہ مضامین

بابا جی اور سموسے پکوڑے

  بابا جی! کل میرے گھر میں افطاری ہے، قریباً سو احباب ہونگے، مجھے سموسے اور پکوڑے چاہئیں، کتنے پیسے دے جاوں؟ میں نے پوچھا، بابا...

اگر تُو نے مجھے نہ بتایا تو سزا کے لئے تیار ھو جا

بادشاہ ایک درویش کے پاس گیا جو کسی خاص ورد میں مصروف تھا بادشاہ نے اس درویش سے اس ورد کی بابت دریافت کیا...

ایک گھر کے موبائل نمبر پر رانگ نمبر سے کال آئی

 ایک گھر کے موبائل نمبر پر رانگ نمبر سے کال آئی۔۔ گھر میں ایک عورت نے موبائل کو رسیو کیا تو آگے...

میں تمہیں بڑی ھی کام میں آنے والی نصیحتیں کرونگی

​​ ایک شخص نے چڑیا پکڑنے کےلئے جال بچھایا.. اتفاق سےایک چڑیا اس میں پھنس گئی اور شکاری نے اسے پکڑلیا.. چڑیا نے اس سے...

گولی مارنے کا دل کرتا ہے

ایک نیک شخص ہر روز راستے پہ چلتے ہوۓ لوگوں کو سلام کیا کرتا تھا، ایک آدمی روز اس کو جواب میں گالیاں دیتا تھالیکن...

بیوی کا عاشق

بیوی کا عاشق کسی جگہ ایک بوڑھی مگر سمجھدار اور دانا عورت رہتی تھی جس کا خاوند اُس سے بہت ہی پیار کرتا تھا۔ دونوں میں...