back to top

ایک رات نپولین اپنی ملکہ کے کمرے میں داخل ہوا تو ملکہ بیٹھی خط پڑھ رہی تھی۔

‘کس کا خط ہے؟’ نپولین نے پوچھا، ملکہ نے خط اس کی جانب بڑھا کر کہا، ‘ڈاکٹر ایڈورڈ کا۔ اس نے آپ سے درخواست کی ہے کہ انگریز قیدیوں کو آزاد کر دیا جائے۔’

نپولین نے ہنکارا بھرا اور کچھ دیر سوچ کر کہا، ‘ڈاکٹر ایڈورڈ نے دنیا پر بڑا احسان کیا ہے۔ اس کی بات ٹالی نہیں جا سکتی۔’ دوسرے دن انگریز قیدی رہا کر دیے گئے۔

واقعی ڈاکٹر جینر نے دنیا پر بڑا احسان کیا تھا۔ اس نے چیچک کا ٹیکہ ایجاد کیا تھا۔ اور لاکھوں آدمیوں کو ایک بھیانک اور موذی مرض سے بچا لیا۔

ایڈورڈ جینر انگلستان میں پیدا ہوا۔ اس کا باپ پادری تھا۔ ایڈورڈ بڑا ہوا تو شاعری کرنے لگا۔ مگر اس کا باپ چاہتا تھا کہ ہونہار ایڈورڈ ڈاکٹر بنے۔ چنانچہ اس نے اسے تعلیم کیلیے برسٹل شہر کہ ایک ڈاکٹر کے پاس بھیج دیا۔ ایک دن ایڈورڈ چیچک کی بیماری کا حال پڑھ رہا تھا کہ اسے اپنے گاؤں کے بڑے بوڑھوں کی بات یاد آ گئی۔ اس نے بچپن میں بڑے بوڑھوں سے سنا تھا کہ اگر کسی آدمی کو گائے کے تھن میں ہونے والی (گئوتھن سیتلا) چیچک لگ جائے تو پھر اسے چیچک کبھی نہیں ہو سکتی۔ اس نے سوچا بزرگوں کی اس بات میں تھوڑی بہت سچائی تو ضرور ہوگی۔ لہذا اس کی کھوج لگانی چاہئیے۔ اس نے اپنے جاننے والے ڈاکٹروں سے اس پر بات چیت کی مگر ہر شخص نے اس کی بات کا خوب مذاق بنایا۔ دیہات کے جاہل گنواروں کی باتوں کو سائنس سے کیا واسطہ؟ مگر جینر کو تسلی نہ ہوئی۔

برسٹل سے فارغ ہو کر وہ لندن چلا گیا۔ اور جان ہنٹر جیسے نامی گرامی ڈاکٹر کی نگرانی میں اپنی تعلیم مکمل کرنے لگا۔

 وہیں ایڈورڈ کو معلوم ہوا کہ ایشیا کہ بعض ملکوں میں لوگ چیچک سے بچنے کے لئے چیچک کا تھوڑا سا مواد اپنے خون میں داخل کر لیتے۔ اس طرح انہیں چیچک تو نکلتی، مگر ہلکی سی۔ یوں اسے یقین ہو گیا کہ چیچک کا مواد ہی انسان کو چیچک سے بچا سکتا ہے۔

ایڈورڈ نے ڈاکٹری کا امتحان پاس کر لیا تو جان ہنٹر نے اسے مشورہ دیا کہ گاؤں واپس جا کر لوگوں کی خدمت کرے۔ وہیں مطب کھولے اور فرصت کے اوقات میں چیچک پر تجربات بھی کرے۔ لندن میں تو گائے دیکھنے کو بھی نہ ملے گی۔ پھر تم اس کے تھن پر سیتلا کے جو دانے نکل آتے ہیں ان کی جانچ کیسے کر سکو گے؟ جینر ہنٹر کی بات سے قائل ہو کر گاؤں آ گیا۔

وقت گزرتا رہا۔ دھن کا پکا ایڈورڈ برابر تجربات کرتا رہا۔ بالآخر بیس سال کی لگاتار محنت کے بعد اس نے چیچک کا ٹیکا تیار کر کے دم لیا۔ پہلے پہل اس نے یہ ٹیکہ آٹھ سال کہ ایک بچے پر آزمایا جس کا بام جیمز فلپس تھا۔ ایڈورڈ نے لڑکے کو گئوتھن سیتلا کے مواد کا ٹیکہ دیا۔ پھر ڈیڑھ ماہ بعد چیچک کے مواد کا ٹیکہ دیا۔

اس کے ان تجربات پر بڑا شور مچا۔ ‘ڈاکٹر جینر ایک معصوم بچے کی زندگی سے کھیل رہا ہے’ ، ‘ڈاکٹر جینر گنواروں کی باتوں میں آ کر سائنس کی توہین کر رہا ہے’، ‘ڈاکٹر جینر قدرت کے معاملات میں دخل دے رہا ہے۔’ وغیرہ وغیرہ۔ غرض چاروں جانب سے اعتراضات کی بوچھاڑ تھی مگر ڈاکٹر کو اپنے تجربے پر پورا بھروسہ تھا۔ وہ جانتا تھا کہ لڑکے کو چیچک ہر گز نہیں نکل سکتی۔ اور اس کی پیش گوئی سچ نکلی۔ لڑکے کو چیچک نہیں نکلی۔

ڈاکٹر جینر نے اب ایک ایسے آدمی کو چیچک کے مواد کا ٹیکہ دیا جس کو اس سے پہلے گئوتھن سیتلا کے مواد کا ٹیکہ نہیں دیا گیا تھا۔ اس آدمی کو چیچک نکل آئی۔ ڈاکٹر جینر کا تجربہ کامیاب رہا۔

اب سارے ملک میں ایڈورڈ کے ٹیکے کی دھوم مچ گئی۔ برطانیہ کی پارلیمنٹ نے ایڈورڈ کو بیس ہزار پونڈ کا انعام دیا۔ آکسفورڈ نے اسے ڈاکٹری کی اعزازی ڈگری عطا کی۔ اس کی شہرت ملک سے باہر پہنچی تو روس کے بادشاہ نے اسے سونے کی انگوٹھی بھیجی۔ نپولین نے اسے تعریف کا خط لکھا اور امریکہ سے لوگ ایڈورڈ سے ملاقات کو آئے۔ اس میں حیرانگی کی کوئی بات نہیں کیونکہ ایڈورڈ نے اپنی ایجاد سے لاکھوں کروڑوں انسانوں کی جان بچا لی۔ اس ایجاد سے پہلے ایک سو سال میں یورپ میں چھ کروڑ آدمی چیچک سے مرے تھے۔ اب یورپ میں ایک آدمی بھی چیچک سے نہیں مرتا۔

ایڈورڈ سے لوگوں نے کہا اپنا نسخہ کسی کو نہ بتائے بلکہ اسے خفئیہ رکھے تو گھر بیٹھے سالانہ لاکھوں کمائے۔ مگر ایڈورڈ نے جو جواب دیا، اس نے اسے ہر لحاظ سے  ایک عظیم انسان ثابت کر دیا۔

اس نے کہا میں ڈاکٹر ہوں میرا کام لوگوں کی جان بچانا ہے۔ میں سوداگر نہیں ہوں۔ چنانچہ اس نے اپنے ٹیکے کا نسخہ اخباروں میں چھاپ دیا۔ تا کہ دنیا میں ہر جگہ لوگ اس دوا سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اس کے پاس دولت بھی تھی اور شہرت بھی مگر انہوں نے اپنا دیہات میں مطب نہیں چھوڑا۔ ہر کسی نے کہا لندن چلے جائیں اب تو آپ مشہور ہو گئے ہیں، وہاں آپ کا مطب خوب چلے گا۔ مگر ایڈورڈ اس کیلئے بھی نہ مانا اور کہا، ‘مجھے جو کچھ ملا اسی دیہاتی زندگی کی بدولت ملا۔ پھر اسے کیوں چھوڑوں۔ یوں بھی لندن میں سینکڑوں ڈاکٹر موجود ہیں لیکن میرے قصبے میں تو کوئی دوسرا ڈاکٹر بھی نہیں جو میرے بعد غریبوں کا علاج کر سکے۔’

چیچک کا ٹیکہ اب تو بہت سستا ہو گیا ہے۔ آسانی سے ہر جگہ مل جاتا ہے۔ مگر ڈیڑھ سو سال پہلے چیچک کا ٹیکہ بہت مہنگا تھا۔ ایڈورڈ نے روپوں پیسوں کا لالچ کیے بغیر غریبوں کو مفت ٹیکے لگائے۔ ان کے مطب ہر صبح شام تک بھیڑ لگی رہتی۔ آج انہیں دنیا سے رخصت ہوئے قریب پونے دو سو برس ہو چکے ہیں لیکن ان کا نام رہتی دنیا تک روشن رہے گا۔ کیونکہ انہوں نے لاکھوں کروڑوں انسانوں کو چیچک کے مہلک مرض سے نجات دلائی۔

نائی اور غربت دی چس

ایک گاوں میں غریب نائی رہتا تھا جو ایک درخت کے نیچے کرسی لگا کے لوگوں کی حجامت کرتا ۔ مشکل سے گزر بسر...

Hadith: Good Dreams and Bad Dreams

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah As-Salaam Alaikum Wa-Rahmatullahi Wa-Barakatuhu Creation - 18th Safar 1434 (31st December 2012) Narrated Abu Qatada (Radi-Allahu 'anhu): ...

Hadith: Flag for betrayers

Hadith: Worst lie

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

آپ نے کبھی دوسروں کے لیے سیب کاٹے ہیں ؟

 کچھ لوگ سیب سادہ طریقے سے کاٹ کر سامنے رکھ...

زیور کا ڈبہ

 ایک شخص ایک حکیم صاحب کے پاس آیا ۔ اس...

صدقہ جاریہ کا خوبصورت فیصلہ

 یہ 1282 ہجری کی بات ہے یعنی آج سے...

Hadith: Prolonging First Rakat

Sahih Al Bukhari - Book of Characteristics Of Prayer Volumn...

ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻮ ﺑﻨﺪﮦ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﻧﺴﺨﮧ

ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻮ ﺑﻨﺪﮦ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﻧﺴﺨﮧ

حجر اسود کی واپسی ایک تاریخی واقعہ

حجر اسود کی واپسی ایکتاریخی واقعہ..! 7 ذی الحجہ 317...

متعلقہ مضامین

بات معمولی سی تھی

" بات معمولی سی تھی ، لیکن اس نے تکرار کا رُخ اختیار کر لیا۔ ہوا کچھ یوں کہ جیسے ہی میں نے ایک دکان...

ریاض جانے کے لیےایک گھنٹہ پہلے گھر سے نکلا

میں ریاض جانے کے لیےایک گھنٹہ پہلے گھر سے نکلا۔ لیکن راستے میں رش اور چیکنگ کی وجہ سے میں ائیرپورٹ لیٹ پہنچا۔جلدی سے...

ہمارا رویہ اپنی اولاد کے ساتھ

ابو مطیع اللہ حنفی  ☀☀☀☀ ★ہمارا جو رویہ ہے آج کل اپنی اولاد کے ساتھ کہ ہمارا کمرہ گویا کہ عدالت کا کمرہ ہے ‘ بچوں...

ﻣﯿﺮﮮ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﭘﺮ ﻟﮕﺎ ﺩﯾﺎ

ﺟﺐ میں ﺍﭘﻨﮯ استاد ( شیخ ) ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺗﮭﺎ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﭘﺮ ﻟﮕﺎ ﺩﯾﺎ ‘ ﻣﯿﮟ ﺑﺤﺮﯼ ﺟﮩﺎﺯﻭﮞ ﻣﯿﮟ...