back to top

زیور کا ڈبہ


 

ایک شخص ایک
حکیم صاحب کے پاس آیا ۔ اس کے پاس ایک ڈبہ تھا ۔ اس نے ڈبہ کھول کر زیور نکالا اور
کہا ۔

” یہ
خالص سونے کا زیور ہے ۔ اس کی قیمت دس ہزار سے کم نہیں ۔ آپ اس کو رکھ کر پانچ
ہزار مجھے دے دیجیئے ۔ میں ایک ماہ میں روپے دے کر واپس لے جاؤں گا ۔ “

حکیم صاحب نے
کہا: ” میں اس قسم کا کام نہیں کرتا “۔

مگر آدمی نے
اپنی مجبوری کچھ اس انداز سے پیش کی کہ حکیم صاحب کو ترس آگیا اور انھوں نے پیسے
دے کر زیور لے لیا ۔

اس کے زیور
کو لوہے کی الماری میں رکھ دیا ۔ مہینوں گزر گئے لیکن آدمی واپس نہ آیا ۔ حکیم
صاحب نے ایک آدمی کو زیور بیچنے بازار بھیجا لیکن سنار نے بتایا کہ زیور پیتل کا
ہے ۔ حکیم صاحب کو صدمہ ہوا ۔ تاہم روپے کھونے کے بعد وہ اپنے آپ کو کھونا نہیں
چاہتے تھے ۔ انھوں نے اسکو بھلا دیا صرف یہ کیا کہ زیور کو سونے کے خانے سے نکال
کر پیتل کے خانے میں رکھ دیا ۔

انسانوں کے
معاملات کیلئے یہ طریقہ بہترین ہے ۔ انسانوں کے درمیان تلخی اکثر اس لیے پیدا ہوتی
ہے کہ ایک آدمی سے جو ہم نے امید قائم کر رکھی تھی ، اس پہ وہ پورا نہیں اترتا ۔
ایسے موقعے پر بہترین طریقہ یہ ہے کہ آدمی کو اس خانے سے نکال کو دوسرے خانے میں
رکھ دیا جائے ۔ !!

 

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

Role of Faith in our lives – Great words

Read slowly to concentrate on each word, specially...

استخارہ کرنے کا طریقہ تفصیل سے بتا دیجئیے

استخارہ کرنے کا طریقہ تفصیل سے بتا دیجئیے براہ...

​ *چند نصیحتیں خوشحال زندگی کی ضمانت*

 دن کا آغاز نماز فجر، اذکاراور توکل علی الله...

Hadith: starting from right is Sunnah

Sahih Al Bukhari - Book of Dress Volumn 007,...

نفس کیا یے؟

از: حضرت امیر محمد اکرم اعوان رحمةاللہ علیہ  (قسط نمبر...

اب بھلا میں کیسے ٹھیک ہونگا

 ابو ولی اللہ                              ہمارے احباب    اکثر کہا...

متعلقہ مضامین

مقبول زمرے