Home ادارے_کی_پسند دعا مانگ لیں

دعا مانگ لیں

0
6

اے ہمارے پروردگار

ہمیں ان نعمتوں پر شُکر ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائیے جو آپ نے ہمیں عطا فرمائی ہیں اور اس بات کی بھی توفیق عطا فرمائیے کہ ہم ایسے نیک کام کریں جس سے آپ راضی ہو جائیں اور ہمارے لئیے ہماری اولاد کو نیک بنا دیجئے

اے میرے سوہنے اللّٰہ

زندگی کے آخری لمحے تک ہمارا رزق، عقل و فہم، علم اور عمل صالح فراخ رکھنا۔ ہماری زندگی کے آخری لمحات کو زندگی کے بہترین لمحات کر دینا اور اپنی مُلاقات کا شوق ہر شوق پر غالب کر دینا ہمیں اپنی مُحبت دے کر نیکیوں میں سبقت لے جانے والا کردے۔ 

اے کُل کائنات کے رازِق

اتنا حلال رزق دے کہ حرام کے خیال تک سے بچ سکیں اپنی عطا کی ایسی لذت دے کہ نافرمانی سے بچ سکیں ایسی نیکیوں کی توفیق دے کے جہنم سے بچ سکیں۔ ہمیں اس دُنیا سے خالی ہاتھ نامُراد نہ لوٹانا،میرے مالک بے آسرا نہ ہونے دینا۔ 

یا مُقلب القلوب

ہم سب کو ذہنی ، جسمانی، روحانی، قلبی، ظاہری و باطنی سکون عطا فرما۔ ہر ظاہری و باطنی بُرائی، فحاشی اور گُناہ سے محفوظ فرما۔ ہمارے قلب و نفس میں سے دُنیاوی مُحبت اور لذت کا خاتمہ کردے ہمارے قلب و نفس کو اپنی اطاعت پر جمادے۔ ہماری توبہ قبول فرما کیونکہ تو ہی توبہ قبول فرمانے والا اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔ 

آمین یاربُ العالمین

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here