back to top

پرانے استاد کو اپنی تعلیم مکمل کرنے کیلئے چھٹی پر جانا پڑا تو ایک نئے استاد کو اس کے بدلے ذمہ داری سونپ دی گئی..

نئے استاد نے سبق کی تشریح کر چکنے کے بعد ایک طالبعلم سے سوال پوچھا تو اس طالب علم کے ارد گرد بیٹھے دوسرے سارے طلباء ہنس پڑے.. استاد کو اس بلا سبب ہنسی پر بہت حیرت ہوئی مگر اس نے ایک بات ضرور محسوس کرلی کہ کوئی نا کوئی وجہ ضرور ہوگی..

طلباء کی نظروں , حرکات اور رویے کا پیچھا کرتے آخرکار استاد نے یہ نکتہ پالیا کہ یہ والا طالب علم ان کی نظروں میں نکما اور غبی ہے.. ہنسی انہیں اس بات پر آئی تھی کہ استاد نے سوال بھی پوچھا تو کس پاگل سے پوچھا..

جیسے ہی چھٹی ہوئی , سارے طلباء باہر جانے لگے.. استاد نے کسی طرح موقع پا کر اس طالب علم کو علیحگی میں روک لیا.. اسے کاغذ پر ایک شعر لکھ کر دیتے ہوئے کہا کہ کل اسے ایسے یاد کرکے آنا جیسے تجھے اپنا نام یاد ہے اور یہ بات کسی اور کو پتہ بھی نہ چلنے پائے..

دوسرے دن استاد نے کلاس میں جا کر تختہ سیاہ پر ایک شعر لکھا اور اس کے معانی و مفہوم بیان کرکے شعر مٹا دیا.. پھر طلباء سے پوچھا.. “یہ شعر کسی کو یاد ہو گیا ہو تو وہ اپنا ہاتھ کھڑا کرے..”

جماعت میں سوائے اس لڑکے کے ہچکچاتے , جھجھکتے اور شرماتے ہوئے ہاتھ کھڑا کرنے کے اور کوئی ایک بھی ایسا لڑکا نہ تھا جو ہاتھ کھڑا کرتا.. استاد نے اسے کہا سناؤ تو لڑکے نے یاد کیا ہوا شعر سنا دیا.. سارے طالبعلم حیرت و استعجاب سے دیدے پھاڑے اس لڑکے کو دیکھ رہے تھے..

استاد نے لڑکے کی تعریف کی اور باقی سارے لڑکوں سے کہا کہ اس کیلئے تالیاں بجائیں.. اس ہفتے وقفے وقفے سے , مختلف اوقات میں اور مختلف طریقوں سے ایسا منظر کئی بار ہوا.. استاد لڑکے کی تعریف و توصیف کرتا اور لڑکوں سے حوصلہ افزائی کیلئے اس کیلئے تالیاں بجواتا..

آہستہ آہستہ دوسرے طلباء کا سلوک اور رویہ اس کے ساتھ بدلنا شروع ہو گیا اور اس طالب علم نے بھی اپنے آپ کو بہتر سمجھنا شروع کر دیا اور غبی اور پاگل کی سوچ سے باہر نکل کر اپنی ذات پر بھروسہ کرنے لگا.. نہ صرف پراعتماد ہوا بلکہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر استعمال کرکے دوسروں کے ساتھ مقابلے میں آنے لگا.. امتحانات میں خوب محنت کی اور اچھے نمبروں سے پاس ہو گیا..

اگلی جماعتوں میں اور محنت کی اور یونیورسٹی تک پہنچا.. آجکل پی ایچ ڈی کر رہا ہے !!

یہ ایک اخبار میں چھپنے والا شخصی قصہ ہے جس میں ایک شخص اس ایک شعر کو اپنی کامیابی کی سیڑھی قرار دے رہا ہے جو ایک شفیق استاد نے چپکے سے اسے یاد کرنے کیلئے لکھ کر دیدیا تھا..

لوگ دو قسم کے ہوتے ہیں..

ایک قسم ان لوگوں کی ہوتی ہے جو خیر کی کنجیوں کا کام کرتے ہیں , شر کے دروازے بند کرتے ہیں , حوصلہ افزائی کرتے ہیں , داد دیتے ہیں , بڑھ کر ہاتھ تھامتے ہیں , اپنی استطاعت میں رہ کر مدد کر دیتے ہیں , دوسروں کے شعور اور احساس کو سمجھتے ہیں , کسی کے درد کو پڑھ لیتے ہیں , مداوا کی سبیل نکالتے ہیں , رکاوٹ ہو تو دور کر دیتے ہیں , تنگی ہو تو آسانی پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں , ترشی ہو تو حلاوت گھولنے کی کوشش کرتے ہیں , مسکراہٹ بکھیرتے ہیں , انسانیت کو سمجھتے ہیں , انسانیت کی ترویج کر دیتے ہیں , کسی کی بیچارگی کو دیکھ کر ملول ہوتے ہیں اور اپنے تئیں چارہ گری کی سبیل کرتے ہیں , ابتداء کرتے ہیں , ایجاد کرتے ہیں , ساتھ دیتے ہیں , مل کر کھاتے ہیں , دکھ بانٹتے ہیں , درد سمجھتے ہیں…..

دوسری قسم کے لوگ اس کے برعکس شر کا دروازہ کھولنے والے , قنوطیت اور یاسیت کو پروان چڑھانے والے , چلتوں کو روکنے والے , سامنے پتھر لڑھکانے والے , حوصلوں کو پست کرنے والے , منفی رویوں کی ترویج اور اجاگر کرنے والے , شکایتوں کے پلندے اٹھائے , نصیبوں , کرموں اور تقدیروں کو رونے والے , راستے بند اور راستوں میں کھونٹے گاڑنے والے ہوتے ہیں…..

آپ معلم ہیں , والد ہیں , والدہ ہیں , قائد ہیں یا ایک عام شہری ہیں ___ ایک سوال ہے آپ سے !!

کیا آپ اپنی قسم بیان کر سکتے ہیں ؟؟؟

Hadith: The Great Reward of performing Hajj

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah As-Salaam Alaikum Wa-Rahmatullahi Wa-Barakatuhu Umrah - 29th Sha'aban 1433 (19th July 2012) Narrated...

نماز پڑھنے کے دوران وہ کون سی غلطیاں ہیں جن سے سجدہ سہو واجب ہو جاتا ہے

 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہمفتی صاحب رہنمائی فرمائیں - نماز پڑھنے کے دوران وہ کون سی غلطیاں ہیں جن سے سجدہ سہو واجب ہو...

سفارش کرنا

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

ٹی وی کی لہریں

دیکھو مجھے نظر تو نہیں آتا مگر میرا ایمان...

Allah’s Name: ​ Al-Wasi

Meaning: The All Embracing. Quranic Reference: "... whither you turn, there...

Hadith: Correct way of returning from bowing and what to say

Sahih Al Bukhari - Book of Characteristics Of Prayer...

Interesting Story of Prophet Musa Alaihi Salam and Al-Khidr

This is a story which is narrated in Holly...

خون کو پینا ایک حرام کام ھے

Mufti sahab agar zakham se khone aye or use...

Inspiring your kids

How to inspire manners to your children!!! =============================== When entering the...

whom Allah Loves

  Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah...

متعلقہ مضامین

مام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی خوش اخلاقی کا واقعہ

 خطیب نے ایک واقعہ نقل کیا ہے کہ ایک موچی امام  ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے پڑوس میں رہتا تھا، دن بھر بازار میں...

Story: The Car Stuck In Mud

A man was lost while driving through the countryside. As he tried to reach for the map, he accidentally drove off the road into...

بندوں کو ٹھونگیں مارنا چھوڑ دیں

میں نے فخر سےبابا جی کو کہا کہ میرے پاس اچھا بنک بیلنس ھے دو گاڑیاں ھیں بچے انگریزی سکول میں پڑھتے ہیں۔ عزت...

جو کچھ میں کہوں تم بھی وہی کہنا

اللہ پہ یقین.......: یہ ﺳﻌﻮﺩﯼ ﻋﺮﺏ ﮐﮯ ﺩﺍﺭﺍﻟﺤﮑﻮﻣﺖ ﺭﯾﺎﺽ ﺷﮩﺮ ﮐﺎ ﻭﺍﻗﻌﮧ ﮨﮯ۔ ﺍﯾﮏ ﻧﯿﮏ ﺧﺎﺗﻮﻥ ﺭﻣﻀﺎﻥ ﺍﻟﻤﺒﺎﺭﮎ ﮐﮯ ﻣﮩﯿﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﮨﺮ ﺭﻭﺯ ﺍﻓﻄﺎﺭ ﺳﮯ...

اکیلی لڑکی، مدرسےکاطالب علم اور مسجد

اکیلی لڑکی، مدرسےکاطالب علم اور مسجد ۔   نواب کی خوبرو لڑکی فسادات کے دوران ایک مسجد میں پناه لینے داخل هوئی تو دیکها ایک نوجوان...