back to top

انوکھی طلاق

دفتر میں کام کرتے ہوئے ایک صاحب کا موبائل چوری ہوگیا …

دن بھر کی مصروفیت کے بعد تھکے ہارے صاحب بہادر نے جونہی گھر کی دہلیز پر قدم رکھا تو اگلا منظر دیکھ کر چونکے بنا نہ رہ سکے …

گھر میں ساس اور سسر … اپنی بیٹی کا سامان پیک کئے ان کے منتظر تھے … بیگم اور ساس کی آنکهیں رو رو کر سرخ ہوچکی تهیں … جبکہ ان کے داخل ہونے پر سسر کے ماتھے پر نفرت کی لکیریں بهی عیاں ہونے لگی تهیں …

“کہاں لیکر جارہے ہیں میری بیوی کو ؟؟ خیریت تو ہے ؟؟ “

انہوں نے کچھ نہ سمجھنے والے انداز میں دریافت کیا تو سسر نے آگے بڑھ کر ان کی بیوی کا موبائل ان کے سامنے کردیا ….

“میں تمہیں تین طلاق دیتا ہوں” ….

بیوی کو ان کے نمبر سے میسج آیا تھا …

میسیج دیکھ کر صاحب نے ایک ٹهنڈی آہ بھری اور بتایا کہ ان کا موبائل تو صبح سے چوری ہوگیا تھا ….

انہوں نے اپنی جیبیں الٹ کر سب کو یقین دلایا … تو ان کی بیگم اپنی ماں سے لپٹ کر رونے لگیں … اور سسر صاحب نے اپنی ٹانگیں بیٹھے بیٹھے دراز کرلیں ….

“لیکن چور نے میری بیوی کو طلاق کا میسیج کیوں کیا ؟؟؟”

الجھن کے مارے انہوں نے اپنا نمبر ڈائل کیا تو چور نے فون اٹھایا … صاحب چهوٹتے ہی پهٹ پڑے … ” کمینے انسان !! فون چرایا سو چرایا … میری بیوی کو طلاق دینے کا حق تمھیں کس نے دیا ھے ؟؟

چور نے اطمینان سے ان کی بات سنی اور کہنے لگا …

“دیکھئے صاحب ! صبح … جب سے آپ کا فون چرایا ہے … مجھے آپ کی بیوی کے چھتیس میسیج موصول ہو چکے ہیں …

کہاں ہو ؟؟؟ …. کیا کر رہے ہو .؟؟ …. کب آؤ گے ؟؟ …. آتے ہوئے یہ لے آنا … اور ہاں یہ بھی … !! …. جلدی آنا !!! …. دیکھو فلاں چیز ختم ہوگئی ہے !!! … میں پاگل ہوگیا تھا… تب میں نے طلاق بھیج دی藍اور میری جان چھوٹی

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

Cleaning the Inner You

While reading a book about...

Hadith: Travelling of woman

Sahih Al Bukhari - Book of Shortening The Prayers...

Food for Knee and Lower Back Pains

إِنَّ رَبَّكُمُ اللّهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضَ فِي سِتَّةِ...

مزاح آدھا کلو عمدہ گوشت

ایک آدمی کے گھر کوئی مہمان وارد ہوا.. اس...

Hadith: Qurbani

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب ...

Hadith: Reward for Hajj

Sahih Al Bukhari - Book...

Hadith: great zikr

Sahih Al Bukhari - Book of Supporting The Family...

متعلقہ مضامین

مقبول زمرے