یہ بات اچھی طرح جان لو کہ تمہیں جو کچھ ملا ہے تم سے چوکنے والا نہ تھا اور جو تمہیں پیش نہیں آیا تمہیں درپیش آنے والا نہیں تھا ۔ نہ ملنے والی چیز پر افسوس مت کرو ۔ کیونکہ اگر کوئی چیز مقدر ہو تو وہ ہوکر رہتی ہے ۔ اللہ نے تمہیں جو انعام عطا فرمایا ہے لوگوں کے سامنے اس پر اتراؤ مت ۔ یہ تمہاری کدوکاوش کا حاصل نہیں ۔ یہ تو اللہ کی تقدیر اور اس کا رزق ہے ۔ اللہ کی نعمتوں کو کبر و غرور اور نخوت کا ذریعہ نہ بناؤ کہ تم لوگوں پر فخر کرتے رہو ۔
تفسیر ابن کثیر
سورۃ الحدید
صفحہ 528