back to top

ایک مشہور بزرگ تھے ان کے پاس ایک دفعہ ایک طالب علم آیا جو دینی علوم سیکھتا رہا، کچھ عرصہ پڑھنے کے بعد جب وہ اپنے وطن واپس جانے لگا تو وہ بزرگ اس سے کہنے لگے۔

میاں ایک بات بتاتے جاؤ، وہ کہنے لگا دریافت کیجئے میں بتانے کے لیے تیار ہوں وہ کہنے لگے اچھا یہ تو بتاؤ کیا تمہارے ہاں شیطان بھی ہوتا ہے۔۔۔؟

وہ کہنے لگا حضور شیطان کہاں نہیں ہوتا شیطان تو ہر جگہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا: اچھا جب تم نے خدا تعالیٰ سے دوستی لگانی چاہی اور شیطان نے تمہیں ورغلا دیا تو تم کیا کرو گے۔۔؟

اس نے کہا میں شیطان کا مقابلہ کروں گا کہنے لگے فرض کرو تم نے شیطان کا مقابلہ کیا اور وہ بھاگ گیا، لیکن پھر تم نے اللہ تعالیٰ کے قرب کے حصول کے لئے جدوجہد کی اور پھر تمہیں شیطان نے روک لیا تو کیا کرو گے؟

اس نے کہا: میں پھر مقابلہ کروں گا وہ کہنے لگے اچھا مان لیا تم نےدوسری دفعہ بھی اسے بھگا دیا، لیکن اگر تیسری دفعہ وہ پھر تم پر حملہ آور ہوگیا اور اس نے تمہیں اللہ تعالیٰ کے قرب کی طرف بڑھنے نہ دیا تو کیا کرو گے؟ وہ کچھ حیران سا ہوگیا۔

مگر کہنے لگا: میرے پاس سوائے اس کے کیا علاج ہے کہ میں پھر اس کا مقابلہ کروں، 

وہ کہنے لگے: اگر ساری عمر تم شیطان سے مقابلہ ہی کرتے رہوگے تو خدا تک کب پہنچو گے۔۔؟ وہ لاجواب ہوکر خاموش ہوگیا، اس پر اس بزرگ نے کہا کہ اچھا یہ تو بتاؤ اگر تم اپنے کسی دوست سے ملنے جاؤ اور اسنے ایک کتا بطور پہرہ دار رکھا ہوا ہو اور جب تم اس کے دروازہ پر پہنچنے لگو تو وہ تمہاری ایڑی پکڑ لے تو تم کیا کرو گے؟ وہ کہنے لگا کتے کو مارونگا اور کیا کرونگا، وہ کہنے لگے: فرض کرو تم نے اسے مارا اور وہ ہٹ گیا لیکن اگر دوبارہ تم نے اس دوست سے ملنے کے لئے اپنا قدم آگے بڑھایا اور پھر اس نے تمہیں آ پکڑا تو کیا کرو گے؟

وہ کہنے لگا: میں پھر ڈنڈا اٹھاؤں گا اور اسے ماروں گا ۔ انہوں نے کہا اچھا تیسری بار پھر وہ تم پر حملہ آور ہوگیا تو تم کیا کرو گے؟

وہ کہنے لگا: اگر وہ کسی طرح باز نہ آیا تو میں اپنے دوست کو آواز دوں گا کہ ذرا باہر نکلنا یہ تمہارا کتا مجھے آگے بڑھنے نہیں دیتا اسے سنبھال لو ۔

وہ کہنے لگے: بس یہی گُر شیطان کے مقابلہ میں بھی اختیار کرنا اور جب تم اس کی تدابیر سے بچ نہ سکو تو خدا سے یہی کہنا کہ وہ تمہیں اپنے قرب میں بڑھنے دے ۔

تم اس کا ہاتھ کیوں نہیں پکڑ لیتے جس کے قبضئہ قدرت میں یہ تمام چیزیں ہیں، اگر تم اس سے دوستی کر لو تو تمہیں ان چیزوں کا کوئی خطرہ نہ رہے اور ہر تباہی اور مصیبت سے بچے رہو، یہی علاج ہے شیطان سے بچنے کا ۔

ابو مطیع اللہ حنفی

چلو جی کڑهائی کھاتے ہیں

ایک دن میں اپنے امی ابو کے ساتھ رسٹورنٹ کهانا کهانے گیا، وہاں ہمارے علاوه ایک جوان زوج اور ایک ستر اسی ساله میاں...

کہانیاں  باپ اور بیٹی کا تنہا بیٹھنا

  باپ اور بیٹی کا تنہا بیٹھنا___________!! از قلم✒ ابو مطیع اللہ حنفی *╰┄┅┄┅┄┅┄┅┄┅┄╯ اسلامی اعتبار سے درست نہیں، جبکہ یہ بات حقیقت پر...

Hadith: Qurbani

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

آج كھانا تم بناؤ گی

آج كھانا تم بناؤ گی، جس نے پانی کا گلاس...

Hadith: Do you have a faith like this?

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah As-Salaam Alaikum...

بھائی چارا

" بھائی چارا " ہمارے بابا جی محبّت کے معاملے...

ایک مرتبہ کسی فقیر نے پانچ دینار مانگے

  حاتم طائی ایک امیر، سخی آدمی گزرا ہے، اس...

تفسیر: سورہ البُرُوج آیت نمبر 4

  سورہ البُرُوج آیت نمبر 4 قُتِلَ اَصۡحٰبُ الۡاُخۡدُوۡدِ ۙ﴿۴﴾ ترجمہ: کہ خدا...

جو تم مایوس ہو جاؤ

جو تم مایوس ہو جاو، تو رب سے گفتگو کرنا وفا...

متعلقہ مضامین

لو بھلا بتاؤ۔ ۔ ۔ گھر میں برکت ہو، تو کیسے ہو؟

لو بھلا بتاؤ۔ ۔ ۔ گھر میں برکت ہو، تو کیسے ہو؟  ابّا دکان پر کھڑے۔ ۔ ۔ ''کُوپیکس'' کیڑے مار پاؤڈر کو گھورتے ہوئے...

بیٹا یہ لوگ میرے دوست نہیں تھے

ڈاکٹر نے جب میرے والد کے حقے پر پابندی لگائی تو یہ خبر میرے والد کے لیے صورِ اسرافیل کی حیثیت رکھتی تھی‘ یہ پریشان...

ایک چینی بڑھیا

کہتے ہیں ایک چینی بڑھیا کے گھر میں پانی کیلئے دو مٹکے تھے، جنہیں وہ روزانہ ایک لکڑی پر باندھ کر اپنے کندھے پر...

ایک شخص سمندر کے کنارے واک کر رہا تھا

اچانک سمندر سے اتنی ساری مچھلیاں ریت پر کیسے آگئیں ؟ ایک شخص سمندر کے  کنارے  واک کر رہا تھا تو اس نے دور سے  دیکھا  کہ کوئی...

بھیک کی حوصلہ افزائی یا حوصلہ شکنی

دو نوعمر بچوں کو بازار بھیجا ۔ ایک کو پرانے کپڑے پہنا کر بھیک مانگنے  اور دوسرے کو مختلف چیزیں دے کر فروخت کرنے...

میرا پاجامہ

*عید کاپاجامہ.......* اک آدمی نے ڈانٹا جو درزی کی ذات کو، کرتہ  پاجامہ آ ھی گیا    چاند رات کو دیکھا پہن کے جب اسے کرتہ تو ٹھیک...