*مسئلہ #027*
*اجنبی کو محرم ظاہر کر کے حج و عمرہ کا سفر کرنا*
سوال:
عمرہ پر جانے کے لیے چالیس سال سے کم عمر مرد حضرات پر محرم کی پابندی ہے، اس کے بغیر نہیں جا سکتا، اب اس شرط کی وجہ سے اگر کوئی کسی اور کو جو اس کا محرم نہیں ہوتا محرم بناتا ہے تو کیا ایسا کرنا درست ہے یا نہیں؟
جواب:
کسی غیر کو محرم کہنے یا بنانے سے وہ محرم نہیں بن سکتا، لہذا عمرہ کے لیے اجنبی کو جھوٹ کے ذریعہ اپنا محرم ظاہر کرنا درست نہیں ہے۔ اس طرح سفر کر کے عمرہ کرنے سے عمرہ ادا ہو جائے گا، لیکن آدمی جھوٹ بولنے کی وجہ سے گناہ گار ہوگا۔ جھوٹ کے ذریعہ عبادات کا نور اور برکت باقی نہیں رہتی ،اس لیے جھوٹ کا سہارا لے کر عمرہ جیسی عظیم عبادات کو رائیگاں نہیں کرنا چاہیے۔
فقط واللہ اعلم