جو تم مایوس ہو جاو،
تو رب سے گفتگو کرنا
وفا کی آرزو کرنا
سفر کی جستجو کرنا ……!!
یہ اکثر ہو بھی جاتا ہے
کہ کوئی کھو بھی جاتا ہے
مقدر کو برا جانو گےتو
یہ سو بھی جاتا ہے……!!
اگر تم حوصلہ رکهو
وفا کا سلسہ رکهو
جسے تم خالق سمجھتے ہو
تو اس سے رابطہ رکهو
میں یہ دعوے سے کہتا ہوں
کبھی ناکام نہ ہو گے ………!!
جو تم مایوس ہو جاو،
تو رب سے گفتگو کرنا ……!
کبھی مایوس مت ھونا…..
وہاں انصاف کی چکی……
ذرا دھیرے ھی چلتی ھے…..
مگر چکی کے پاٹوں میں…..
بہت باریک پستا ھے…..
تمہارے ایک کا بدلہ…..
وہاں ستر سے زیادہ ھے…..
نیت تلتی ھے پلڑوں میں…
عمل ناپے نہیں جاتے…
وہاں جو ہاتھ اٹھتے ہیں۔۔
کبھی خالی نہیں جاتے۔۔
ذراسی دیرلگتی ہے۔۔۔
مگر وہ دے کے رہتا ہے
*جو تم مایوس ہو جاو*،
*تو رب سے گفتگو کرنا*