ابن ابی حاتم رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت حسن رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کیا ہے کہ توبہ نصوح یہ ہے کہ گناہ سے اسی طرح نفرت کرے جیسے اسے پسند کرتا تھا اور جب وہ گناہ یاد آئے تو استغفار کرے۔ جب صمیم قلب سے توبہ کرے گا تو وہ سابقہ خطاؤں کو ختم کر دے گی جس طرح کہ صحیح حدیث میں ہے کہ اسلام قبول کرنا پہلے کی تمام خطائیں ختم کر دیتا ہے اور توبہ گزشتہ تمام گناہوں کو ختم کر دیتی ہے
تفسیر ابن کثیر
سورۃ التحریم
صفحہ 656