back to top

ایک بڑے اسکول کے چھوٹے سے بچے کو جب میں نے کلاس میں ریپر پھینکتے دیکھا تو فورا بولا بولا

“بیٹا اس کو اٹھائیں”

تو اس بچے نے جھٹ جواب دیا کہ 

“انکل ! میں کوئی سوئیپر تھوڑی ہوں، تھوڑی دیر میں سوئیپر انکل آ کر اٹھا لینگے۔”

یہ اس بچے کا جواب نہیں تھا، یہ اس اسکول کا جواب تھا جہاں سے وہ تعلیم حاصل کررہا ہے۔

میں نے کئی لوگوں کو بغیر ہیلمٹ اور بغیر سیٹ بیلٹ باندھے سگنل توڑتے ہوئے پاکستان کے ٹریفک کے نظام کو گالیاں دیتے دیکھا ہے۔

میں
نے کئی لوگوں کو فٹ پاتھ پر پان کی پیک مارتے، اپنی گلی کے سامنے والی گلی
میں کچرا ڈالتے، سگریٹ پی کر زمین پر پھینکتے اور پھر دبئی اور لندن کی
صفائی ستھرائی کا ذکر کرتے دیکھا ہے۔

اپنے مکان کی تعمیر کے دوران اچھے خاصے درخت کو کاٹتے اور اور پھر سنگاپور کی ہریالی کا ذکر کرتے سنا ہے۔

میں نے کئی ماؤں کو چیختے ہوئے دیکھا ہے جو اپنے بچوں کو چیخ کر کہتی ہیں کہ چیخا مت کرو میں کوئی بہری نہیں ہوں۔

کئی باپوں کو مارتے ہوئے دیکھا ہے کہ جو بچوں کو کہتے ہیں آئندہ بھائی کو ہاتھ مت لگانا ورنہ ہاتھ توڑ دونگا۔

اپنے
گھر کی گیلری کو بڑھاتے اور گلی گھیرتے دیکھا ہے اور ان ہی کی زبان سے
امریکا اور یورپ کی چوڑی چوڑی گلیوں اور سڑکوں کا ذکر سنا ہے۔

میں
نے مسجد کے باہر بیچ روڈ پر لوگوں کو گاڑی پارک کرتے دیکھا ہے کہ جن کو
نماز کو دیر ہورہی ہوتی ہے اور پھر ان ہی لوگوں سے کئی کئی گھنٹوں حقوق
العباد پر لیکچر سنا ہے۔

نجانے
کتنے لوگوں کو شادی میں وقت کی پابندی اور سادگی پر جلتے کڑھتے دیکھا ہے
اور پھر ان ہی کے گھر کی شادیوں میں وقت کو برباد ہوتے اور سادگی کی دھجیاں
اڑتے دیکھی ہیں اور پتہ نہیں کتنے لوگوں کو

ارے خیر چھوڑیں گزارش بس اتنی تھی کہ ہر کام سیاست دانوں یا حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے کچھ
کام ہمارے کرنے کی بھی ہوتے ہیں ۔ھم کو خود اپنے حصے کا کام پورا کرنا ھے، جو اچھی چیز دیکھنا چاہتے ہیں وہ پہلے اپنے اندر لانی ھوگی۔

سوچیے گا ضرور

کرولا مہران سٹی سوک کے چھوٹے سے ایکسیڈنٹ کے بعد بدترین حالت

جب میں پاکستان میں کرولا مہران سٹی سوک کے چھوٹے سے ایکسیڈنٹ کے بعد بدترین حالت دیکھتا ہوں اور ان کمپنیوں کو مہنگے داموں...

تم اس امتحان میں کامیاب ہوگئے ہو

ایک بہترین پیغامابھی ایک وڈیو کلپ دیکھا. امریکہ کے کسی شاپنگ مال میں بل ادا کرتے ہوئے ایک خاتون کا  کارڈ ایرر دیتا ہے...

Hadith: Attaining Faith

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

خاتون کوئی ایسی دوا دیں کہ اس مرتبہ بیٹا ہی ہو

خاتون : کوئی ایسی دوا دیں کہ اس مرتبہ بیٹا ہی...

What Can You Do In Ten Minutes?

Articles - Miscellaneous Topics ...

چار قیمتی باتیں

ایک دفعہ حاضرین مجلس سے فرمانے لگے میں تمہیں...

Hadith: Advantage of Going to Mosque Early on Friday

Narrated Abu Huraira (Radi-Allahu 'anhu): The Prophet (Sallallahu...

Hadith: Importance of Azaan and Prayers

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala...

متعلقہ مضامین

پلاسٹک کی پلیٹ

پلاسٹک کی پلیٹ میرے کام کی ہے یہ اس آدمی کا قصہ ہے جس کے پاس مال و دولت اور اولاد کی کوئی کمی نہیں...

کل وقار آیا تھا۔۔۔! ولایت میں رہتا ہے – واپس آتے ہی ملنے چلا آیا

کل پھیکے کے گھر کے سامنے ایک نئی چمکتی ہوئی گاڑی کھڑی تھی۔۔۔! سارے گاؤں میں اس کا چرچا تھا۔۔۔! جانے کون ملنے آیا...

بیٹا یہ لوگ میرے دوست نہیں تھے

ڈاکٹر نے جب میرے والد کے حقے پر پابندی لگائی تو یہ خبر میرے والد کے لیے صورِ اسرافیل کی حیثیت رکھتی تھی‘ یہ پریشان...

طنز کا طریقہ اور طعنہ دینے کا طریقہ اختیار کرنا

آج سے تقریبا تیس پینتیس سال پہلے کی بات ہے ، میں اس وقت دارالعلوم کراچی سے نیا نیا فارغ ہوا تھا ، اس...

بھیک کی حوصلہ افزائی یا حوصلہ شکنی

دو نوعمر بچوں کو بازار بھیجا ۔ ایک کو پرانے کپڑے پہنا کر بھیک مانگنے  اور دوسرے کو مختلف چیزیں دے کر فروخت کرنے...