back to top

تم اس امتحان میں کامیاب ہوگئے ہو

ایک بہترین پیغام

ابھی ایک وڈیو کلپ دیکھا. امریکہ کے
کسی شاپنگ مال میں بل ادا کرتے ہوئے ایک خاتون کا  کارڈ ایرر دیتا ہے
تو وہ نقد ادائیگی کرتی ہے مگر اس کے پاس دس ڈالر کم ہوتے ہیں تو وہ بچوں
کے ڈائیپر واپس کر دیتی ہے. اس کے پیچھے کھڑا آدمی کہتا ہے کہ آپ ڈائیپر لے
لیں. دس ڈالر میں دے دیتا ہوں. خاتون خوشگوار حیرت کے ساتھ اس کا شکریہ
ادا کرتے ہوئے ڈائیپر لے لیتی ہے.
اب یہاں سے ایک دلچسپ کہانی شروع ہوتی ہے
جب
وہ شخص اپنی چیزیں لے کر کاؤنٹر سے ہٹتا ہے تو وہ خاتون اسے کہتی ہے باہر آ
کر اس کی بات سنے.. وہ شاپنگ مال سے باہر ایک طرف کھڑے ہو جاتے ہیں جو
کیمرا مین چھپ کر ان کی وڈیو بنا رہا تھا وہ بھی سامنے آ جاتا ہے اس کے
سامنے خاتون اس سے پوچھتی ہے کہ تم نے میرے حصے کی رقم کیوں دی؟ اس نے کہا
کہ کبھی کسی نے میرے ساتھ یونہی کیا تھا تو آج میں نے بھی ایسا ہی کیا…
خاتون کہتی ہے کہ ہم ایک ٹیسٹ کر رہے تھے کہ کیا ایسے لوگ بھی ہیں جو اس
طرح کسی اجنبی کی مدد کے لیے تیار ہو جاتے ہیں تو تم اس امتحان میں کامیاب
ہوگئے ہو.. اور یہ تمہارا انعام ہے… خاتون اسے دو سو ڈالر دیتی ہے..
اگرچہ یہاں آخر میں نیکی کرنے والے کو فوراً انعام مل گیا. لیکن ہر کیس میں
ایسا ہی ہو یہ ضروری نہیں ہے 
بہترین عمل تو ہے
کہ آپ کہیں کسی شاپنگ پلازہ میں خریداری کر رہے ہوں اور آپ دیکھیں کہ آپ
سے آگے والے کسٹمر کے پاس کچھ رقم کم پڑ گئی ہے. کہیں کوئی شخص مسافر بس
میں ٹکٹ خرید رہا ہے مگر اچانک کرائے بڑھ جانے سے اس کے پاس اضافی کرایہ
نہیں ہے اور کنڈکٹر اسے بس سے نیچے اتارنے کو تیار ہو جاتا ہے. یا اسی طرح
کی کوئی صورت حال آپ کے علم میں آتی ہے تو آپ فوری طور پر آگے بڑھیں. کسٹمر
کی بقایا رقم ادا کریں بلکہ اس سے پوچھیں کہ گھر تک جانے کا کوئی ذریعہ ہے
یا نہیں. اگر نہ ہو تو کرائے کے لئے بھی کچھ پیسے اس کی جیب میں ڈال دیں..
کسی مسافر کا کرایہ ادا کر دیں
یقین کیجئے آپ کے یہ اعمال آپ کو وہ خوشی، طمانیت، سکون دیں گے جو دنیا کا اور کوئی کام نہیں دے گا.
Copy
اسی کا نام انسانیت ہے۔

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

جب تم کوئی چیز مانگو تو صرف اللہ سے مانگو

مددگـار اور مشکل کُشا صرف الـلَّـه تعالیﷻ سيدنا عبداللہ بن...

Hadith: Sustenance and Age

Hadith on increasing sustenanceSahih Al Bukhari - Book of Sales...

یہ غالباً ہر انسان کی فطرت ہے کہ

اگر آپ اچھا رزق کما رہے ہیں تو یقین...

Hadith: Women are like ribs

Sahih Al Bukhari - Book of Wedlock, Marriage (Nikaah)...

Hadith: Allah SWT is Merciful

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah ...

Hadith: Spending on family

  Volume 7, Book 64, Number 264: ...

متعلقہ مضامین

مقبول زمرے