back to top

​​اپو آج چکڑ چھولے اور تلوں والا کلچہ کھانے کو جی چاہ رہا ہے ۔

ابا جی نے سالوں بعد فرمائش کی ۔

میری
خوشی کی انتہا نہ رھی ۔ فجر کی نماز ادا کی جوگر پہنے مارنگ واک کے بعد
چکڑ چنے والے کے اڈے پر جادھمکا ۔ ابھی وہ اپنی ریڑھی سجا رھا تھا ۔ میں نے
چنے پیک کرنے کو کہا

وہ بولا ۔ باو جی اتنی صبح؟

چنے
7 بجے سے پہلے نہیں ملیں گے ۔ میں گاڑی میں بیٹھ گیا اور بے قراری سے چنوں
کا انتظار کرنے لگا ۔ چنے والے سے ھر دو منٹ بعد دریافت کرتا بھائی اور
کتنا انتظار کرنا پڑے گا؟

وہ بس تھوڑی دیر باو جی “کہ
کر تسلی دے دیتا ۔ میری بے قراری بڑھتی جارھی تھی ۔ بار بار موبائل پر وقت
دیکھتا ۔ چنے والا جو مجھے نوٹ کررھا تھا میرے پاس آیا اور بولا “باو جی
اپ پہلے بھی چنے لے جاتےھو پر اتنی سویرے اور اتنی بےقراری پہلے نہیں دیکھی
خیر توھے؟

میں تو جیسے سوال کا منتظر تھا

میں نے سر اٹھا کر فخر سےکہا

بھائی آج میرے مرشد نے چکڑ چنوں کی فرمائش کی ھے میں ان کا حکم جلد از جلد بجا لانا چاھتا ھوں

وہ بولا مرشد مطلب اپ کے پیر؟

میں نے کہا ھاں میرے والد بزرگوار

وہ جھلا کر بولا ۔ کبھی مرشد کہتے ھو کبھی والد؟

چکر کیا کیا؟

میں نے بتایا ۔میرا باپ ھی میرا مرشد ھے۔ وہ بولا اچھا تو آپ کے والد کی گدی ھے؟

میں
نے کہا نہیں بھائی میں اپنے والد اور والدہ کو سب سے بڑا پیر مانتا ھوں ان
کے ھوتے مجھے آج تک کسی مرشد کی ضرورت نہیں پڑی ۔ ویسے بھی قرآن کریم میں
اللہ فرماتا ھے کہ ۔ تمھارے والدین تمھارے سب سے بڑے محسن ھیں ۔ چنے والے
کے چہرے سے صاف عیاں تھا کہ وہ میری باتوں سے سہمت نہیں ھے ۔ بولا وہ تو
ٹھیک ھے پر مرشد مرشد ھوتا ھے ۔ اور ماں باپ ماں باپ ۔میرے مرشد کا نور محل
ٹنڈو مستی خان میں ھے وہ فرماتے ھیں کہ بنا مرشد راہ نہیں ملتی

میں نے کہا بلکل درست کہتے ہیں تمھارے مرشد ۔

دیکھو مرشد رشد سے ھے مرشد مطلب راستہ دکھانے والا ۔اور ماں باپ سے اچھا راستہ کون دکھا سکتا ھے؟

وہ
لاجواب ھوگیا شاید اس کے اندر حق اور باطل کی جنگ جاری تھی ۔ پھر کچھ توقف
کے بعد بولا باو جی اگر کسی کا باپ شرابی ھو زانی ھو یا رشوت لیتا ھو تو
کیا اس کی اطاعت اور تکریم کرنی چاھئے؟

میں نے کہا
ھاں یہ اس کا عمل ھے جس کےلئے وہ اللہ کو جواب دہ ھے پر بچے پر فرض ھے کہ
وہ باپ کے ھر حکم کے آگے سر جھکائے ۔ انکار کی صرف ایک صورت ھے کہ باپ شرک
کرنے کو کہے ۔

چنے والا حیران رہ گیا ۔ بولا میرا باپ
گاوں میں بھٹی کی بنی کچی شراب پیتا ھے گالم گلوچ کرتا ھے تو کیا مجھ پر
اسکی فرمانبرداری فرض ہے؟

میں نے کہا ھاں بلکہ فرض اولین ھے ۔ کچھ دیر خاموش رھنے کے بعد بولا باو جی آپ اپنے مرشد کے لئے چنے لے جانے کو اتنے بےقرار کیوں ھو؟

میں
نے کہا بھائی میرے ابا کبھی ھم سے کچھ نہیں مانگتے ھم 5 بھائی اماں ابا کے
لب ھلنے کے منتظر رھتے ھیں ۔ ابھی میرے چاروں بھائی سوئے پڑے ھیں مجھے ڈر
ھے کہ اگر ان میں سے کوئی جاگ گیا اور ابا نے اس سے چکڑ چنے اور تلوں والے
کلچے کی فرمائش کر دی اور وہ ۔مجھ سے پہلے ابا کے لئے چنے لے گیا تو میرے
ھاتھ سے نیکی کا موقع نکل جائے گا- چنے والا حیرت سے تکنے لگا بولا باو جی
آپ ایسا سوچتے ھو؟

میں نے کہا سوچتے نہیں بلکہ ھم
پانچوں بھائی تاک میں رھتے ھیں کہ والدین کوئی بات منہ سے نکالیں اور ھم
ایک دوسرے پر سبقت لے جائیں ۔ ھم تو تاڑ میں رھتے ھیں ۔ چنے والے کی آنکھوں
سے آنسو رواں تھے ۔ اسی اثناء میں ایک رکشہ آکر رکا چنے والے نے رکشہ میں
سے ایک بڑا پتیلہ چوبی باٹے میں انڈیلا اور مجھے چنے پیک کر کے دیئے میں
پیسے ادا کر کہ گاڑی کی طرف لپکا چنے والا میرے پیچھے بھاگا قریب آکر پوچھا
باو جی عیبی باپ کو مرشد کیسے مان لوں؟

میں نے کہا
نہ مانو مرشد پر اس کی فرمابرداری تو کرو ۔ میں اس کا مسلہ جان چکا تھا میں
نے کہا سوچو بھائی اگر اللہ کو عیبی اور نیک والدین میں فرق کرنا ھوتا تو
وہ دونوں اقسام کے والدین کے لئے الگ الگ احکامات جاری کرتا ۔ جب اللہ
والدین کو ایک نظر سے دیکھتا ھے اور ایک ھی طرح کے حقوق بیان کرتا ھے تو تم
تفریق کرنے والے کون ھو؟

اس نے سوال کیا اگر میں اپنے ابا سے معافی مانگوں تو کیا وہ مجھے معاف کردینگے؟

میں
نے کہا بھائی اللہ کے بعد والدین ھی ھوتے ھیں جو ھمیں معاف بھی کرتے ہیں
اور ھماری پردہ پوشی بھی کرتے ہیں ۔ تمھیں زندہ پیر میسر ھیں جاو جاکر اپنی
عاقبت سنوار لو ۔اس سے پہلے کے وقت ھاتھ سے نکل جائے ۔

چنے
والے نے اپنے ھلپر کو ریڑھی پر کھڑا کیا اور اپنے پیر کو منانے احمد پور
لما چلا گیا جاتے ھوئے وہ زاروقطار رو رھا تھا اور مجھے کہہ کر گیا باو جی
دعا کرنا میرے پہچنے تک میرا بوڑھا سلامت رھے ۔

میں وھاں سے نکلا راستے میں ایک تنور سے مرشد کے حکم کے مطابق دو تلوں والے سرخ کلچے لگوائے

تیزی
سے گاڑی بھگاتا ھوا گھر پہنچا میری بیوی نے جلدی سے ابا کو انسولین لگائی
اور چکڑ چنوں کے ساتھ کلچے دیئے ابا مزے سے چنے کھا رھے تھے اور ھر لقمے پر
دعا دے رھے تھے “اپو اللہ تیری مشک  بھری رکھے” میں اور میری بیوی دل ھی
دل میں آمین کہہ رھے تھے ۔ مرشد کو چنے کھلانے اور دعائیں سمیٹنے کے بعد جب
میں نے بیوی سے اپنے حصے کے چنے مانگے تو پتہ چلا کہ میرے حصے کے چنے میرے
بچے کھا کر سکول چلے گئے ھیں ” جانے میں نے کتنی بارابا کے حصے کے چنے
کھائے ھونگا”

اللہ ھمیں آسانیاں عطا فرمائے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف بخشے آمین

سورہ ا الحجرات سے نو نصیحتیں – ضرور پڑھیں

آپس کے معاملات سدھارنے کے لیے کتنی زبردست ہیں یہ نو باتیں ، کاش ہم اسے اپنے عمل میں لائیں!!! 1- فتبينوا: کوئی بھی بات سن کر ...

Zikr Allah

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

غصے سے بھرا ایک سانپ گهس آیا

لوہار کی بند دکان میں کہیں سے گهومتا پهرتا...

Hadith: how to help oppressor and oppressed one

Sahih Al Bukhari - Book of Oppressions Volumn 003, Book...

لے پالک اولاد کو محرم بنانے كا طریقہ۔

+92 320 8707030: https://facebook.com/2426755080673078/posts/4361968150485085/ +92 320 8707030: مسئلہ #155 موضوع:لے پالک...

Hadith: Who is the most hated person?

Narrated 'Aisha (Radi-Allahu 'anha): The Prophet...

Hadith: 4 major sins

Blood Money - 11th Safar 1433 (5th January 2012) Narrated...

Hadith: What are you responsible for?

Sahih Al Bukhari - Book of Wedlock, Marriage (Nikaah) Volumn...

Hadith: if Allah wants to do good to someone….

Sahih Al Bukhari - Book of Patients Volumn 007,...

Hadith: Good Dreams and Bad Dreams

Narrated Abu Qatada (Radi-Allahu 'anhu): ...

متعلقہ مضامین

ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں

ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں وہ ایک ہومیو پیتھک ڈاکٹر تھے ۔اکثر ایسا ہوتا کہ وہ نسخے پر ڈسپنسر کے لیے لکھتے...

ایک شخص سمندر کے کنارے واک کر رہا تھا

اچانک سمندر سے اتنی ساری مچھلیاں ریت پر کیسے آگئیں ؟ ایک شخص سمندر کے  کنارے  واک کر رہا تھا تو اس نے دور سے  دیکھا  کہ کوئی...

Story – Young Man Crying On Road

One day, Malik bin Dinar (rahimaullah) was passing by a place when he noticed a young man wearing old clothes and crying by the...

کچھ دوستوں کا احوال سناتا ہوں

‫پچھلے سال فروری میں مجھے ایک دوست کی دعوت پر سرگودھا جانے کا اتفاق ہوا۔ دعوت بھی خاص الخاص مالٹوں کی تھی۔ جو لوگ...

لو بھلا بتاؤ۔ ۔ ۔ گھر میں برکت ہو، تو کیسے ہو؟

لو بھلا بتاؤ۔ ۔ ۔ گھر میں برکت ہو، تو کیسے ہو؟  ابّا دکان پر کھڑے۔ ۔ ۔ ''کُوپیکس'' کیڑے مار پاؤڈر کو گھورتے ہوئے...

شکوے سے شکر تک

آنسو سے مٹھائی تک ایک صاحب شدید مالی تنگی کا شکار تھے… کھانا پینا تو خیر پورا ہو جاتا تھا مگر رہائش کی سخت پریشانی...