اگر کسی نماز کا وقت نکل جائے۔ اور وقت کے بعد پڑھی جائے تو وہ قضا کہلاتی ھے۔
وقت کے اندر پڑھی جانے والی نماز ادا کہلاتی ھے۔
لھذا سنتوں کی قضا تو نہیں ھے البتہ اگر فرض سے پہلے والی سنتیں رہ جائیں تو ان کو فرضوں کے بعد پڑھنا ضروری ھے۔
کیونکہ یہ ادا ھی ھوں گی۔ہاں اگر نماز ظہر قضا ھو جائے۔ تو اس صورت میں ظہر کے صرف فرض قضا ھوں گے۔سنتیں قضا نہیں کی جائیں گی۔