back to top

امی سو رہی ہیں.اور شاید بڑی گہری اور پرسکون نیند سو رہی ہیں ۔
میں جب بھی گاؤں آتا ہوں سب سے پہلے امی کے پاس جاتا ہوں لیکن امی استقبال کے لیے اٹھتی ہی نہیں۔ امی جذبات سے بے قابو ہوکر میرا بچہ آگیا کی آواز نہیں لگاتی۔ میں امی کو بتاتا ہوں امی میں نے اتنی پوزیشنیں لیں امی خوش ہی نہیں ہوتی۔ میں امی سے کہتا ہوں مجھ پر یہ پریشانی آئی امی حوصلہ ہی نہیں دیتی۔ کیونکہ جہاں امی سو رہی ہیں اسے قبر کہتے ہیں۔

 امی کے جانے بعد بس اتنا ہوا ، جس دن میں نے گاؤں آنا ہوتا ہے اس دن گلی کے نکڑ پر دوپٹے سے چہرہ ڈھانپے سراپا انتظار بن کر اب کوئی کھڑا نہیں ہوتا۔۔آنچل سے منہ چھپائے وہ ترستی ہوئی دو آنکھیں اب نظر نہیں آتی۔ گاؤں میں قدم رکھتے ہی گھر کے دروازے کھل نہیں جاتے . اب میرے آنے سے پہلے پورے گھر میں اگربتی کی خوشبو نہیں سلگائی جاتی۔ میرے آنے کے بعد نظر بد اور حفاظت کے لئے دم  نہیں جاتا۔ میری پسندیدہ ڈش کے لئے کسی کو بازار بھیج کر قیمہ نہیں منگوایا جاتا۔ بیٹا دوپہر میں کیا کھاؤگے کی فرمائشیں نہیں پوچھی جاتی۔ اٹھو بیٹا دس بج گئے ناشتہ کرلو کی صدا بلند نہیں ہوتی۔ میرے لئے دیسی گھی اور لسی کا انتظام نہیں کیا جاتا۔ میرے آنے سے گھر میں ہنگامہ بپا نہیں ہوتا میرے جانے کے بعد طوفان نہیں اٹھتا۔ اب تو خاموشی سے گھر آنا ہوتا ہے چپکے سے جانا ہوتا ہے۔ آنے پر خوشیوں اور جانے پر اشکوں کی برسات نہیں ہوتی ۔
جب مائیں نہیں رہتی تو گھر کے خالی دروازے بڑی تکلیف دیتے ہیں۔۔بس یہی حسرت ہے امی زندہ ہوتی تو زندگی کتنی حسین ہوتی

آپ جب بچےکو رخصت کر رہی ہوں تو

آپ کا بچہ جب اسکول جا رہا ہو اور آپ اسے رخصت کر رہی ہوں تو اس کے ٹفن میں کھانے کی چیز دو...

Hadith: passing in front of person who is praying

Prayer - 21st Jumada al-Awwal 1433 (13th April 2012) Narrated Busr bin Said (Radi-Allahu 'anhu): that Zaid bin Khalid sent him to Abi...

حکمت

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

پختہ لوگوں کی12 اہم خصوصیات

پختہ لوگوں کی12 اہم خصوصیات زندگی میں بلوغت اور پختگی...

Hadith: Prophet (Peace Be Upon Him) is opponent to three types of people

Sahih Al Bukhari - Book of Hiring Volumn 003, Book...

Hadith: Say your prayers SLOWLY

Sahih Al Bukhari - Book of Characteristics Of Prayer...

You Get Reward For Something Done By Others

Abu Huraira (RA) reported Allah's Messenger (peace be upon...

سلطان اور اس کی بیوی

انسان جب بھی خوش رہنے کے لیے سوچتا ہے...

Hadith: Advantage of Going to Mosque Early on Friday

Narrated Abu Huraira (Radi-Allahu 'anhu): The Prophet (Sallallahu 'Alaihi Wa...

Hadith: Good Dreams and Bad Dreams

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah As-Salaam Alaikum...

تین فطری قوانین جو کڑوے لیکن حق ہیں ‏

تین فطری قوانین جو کڑوے لیکن حق ہیں :-   پہلا قانون...

متعلقہ مضامین

عبدالغفور جیسی موت

"عبدالغفور جیسی موت‘‘ جاوید چودھری وہ ہر ملنے والے سے صرف ایک ہی درخواست کرتے تھے ’’آپ میرے لیے دعا کریں میرا خاتمہ ایمان پر ہو‘‘...

تم میرے بچے کو کیوں ڈانٹتے ہو؟

وہ اپنے ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تها،کالج کے بعد جب یونیورسٹی میں داخل ہوا تو باپ کی معمولی تنخواہ اس کے اخراجات پورے...

بابا جی اور سموسے پکوڑے

  بابا جی! کل میرے گھر میں افطاری ہے، قریباً سو احباب ہونگے، مجھے سموسے اور پکوڑے چاہئیں، کتنے پیسے دے جاوں؟ میں نے پوچھا، بابا...

ﭼﻮﺭ ﺳﻮﭺ ﻣﯿﮟ ﭘﮍ ﮔﯿﺎ

*ﺍﯾﮏ ﭼﻮﺭ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮﺍ* ﺍﯾﮏ ﺑﻮﮌﮬﯽ ﻋﻮﺭﺕ جاگﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ﭼﻮﺭ ﻧﮯ ﮔﮭﺒﺮﺍ ﮐﺮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﻮ ﻭﮦ ﻟﯿﭩﮯ ﻟﯿﭩﮯ ﺑﻮﻟﯽ , ﯾﻘﯿﻨﺎً ﺣﺎﻻﺕ...

میں تمہیں بڑی ھی کام میں آنے والی نصیحتیں کرونگی

​​ ایک شخص نے چڑیا پکڑنے کےلئے جال بچھایا.. اتفاق سےایک چڑیا اس میں پھنس گئی اور شکاری نے اسے پکڑلیا.. چڑیا نے اس سے...