back to top

کھڑکی بند نہیں ہو رہی

ایک شخص تھا جو بڑا امیر و کبیر تھا ،  بہت بڑا اس کا کاروبار تھا ، جس میں درجنوں ملازمین تھے ، اس کا گھر بھی کافی بڑا تھا اس میں بھی نوکر چاکر کام کرتے تھے ،

دن بھر وہ اپنے بزنس مین رہتا  شام کو گھر واپس آتا ،  اس کا جو اپنا بیڈروم تھا وہ ایک جوان العمر لڑکی صفائی کرتی تھی ،

ایک دن وہ اتفاق سے وقت سے پہلے گھر آگیا جب یہ اپنے کمرے میں آیا اور نوجوان لڑکی کو صفائی کرتے ہوئے دیکھا ،

بس شیطان نے اس کے دل میں خیال ڈالا کہ میں اس لڑکی کو روک لوں تو اس کی آواز کوئی نہیں سنے گا ،  اگر یہ میری کسی سے شکایت بھی کرے گی تو کوئی اس کی بات کو نہیں مانے گا ،  میں تو پورے پولیس اسٹیشن خرید سکتا ہوں ، ملازمین سب میری بات مانیں گے ،

لڑکی نے دیکھا کہ مالک وقت سے پہلے آگئے ہیں تو وہ جلدی سے جانا چاہا تو مالک نے فوراً ایک زور دار آواز میں کہا  ٹھہر جاؤ ،

وہ مالک کے تیور دیکھ کر گھبرا گئی ،

مالک نے کہا سب کھڑکیاں دروازے بند کردو

اب لڑکی پریشان کہ میں کروں تو کیا کروں لیکن

اس کے دل تقوی تھا  اللہ کا خوف تھا ، آنسوں بہہ رہی ہیں اور  اللہ سے دعاء بھی کر رہی ہے ،

چنانچہ اس نے ایک ایک کر کے سب کھڑکیاں دروازے بند کرنا شروع کردیں ، کافی دیر ہوگئی لیکن

وہ آ نہیں رہی ہے مالک نے ڈانٹ کر کہا کتنی دیر ہوگئی اب تک دروازے کھڑکیاں بند نہیں کیں اور تو میرے پاس آئی نہیں ؟

تو اس لڑکی نے روتے ہوئے کہا مالک میں نے سارے دروازے بند کردیئے ساری کھڑکیاں بند کر دیں    مگر

ایک کھڑکی کو بہت دیر سے بند کرنے کی کوشش کر رہی ہوں لیکن مجھ سے بند نہیں ہوپا رہی ہے ،

تو اس نے غصے سے کہا وہ کونسی کھڑکی ہے جو تجھ سے بند نہیں ہورہی ہے ؟

 

تو لڑکی نے کہا میرے مالک جن کھڑکیوں سے انسان دیکھتے ہیں جن کھڑکیوں سے مخلوق دیکھتی ہے  میں نے وہ ساری کھڑکیاں بند کر دی لیکن

جس کھڑکی سے رب العــــــــــالمین دیکھتا ہے اس کھڑکی کو بہت دیر سے بند کرنے کی کوشش کر رہی ہوں لیکن مجھ سے بند نہیں ہو پارہی ہے

اگر آپ سے بند ہوسکتی ہے تو آکر بند کر دیں

فوراً بات سمجھ میں آ گئی کہ واقعی میں اپنے گناہوں کو کو انسانوں سے چھپا سکتا ہوں لیکن رب العــــــــــالمین سے نہیں چھپا سکتا  وہ اٹھا جلدی سے وضو کیا نماز پڑھی  اللہ سے معافی مانگا ،،،

*فـــــــــــــــــائدہ*

ہم میں سے ہر شخص غور کریں کوئی اس کھڑکی کو بند کر سکتا ہے جس سے رب العــــــــــالمین دیکھتا ہے ؟

تو پھر ہم جرآت کے ساتھ گناہ کیوں کرتے ہیں؟؟

تو پھر ڈٹائی کے ساتھ گناہ کیوں کرتے ہیں ؟ وقتی طور پر نفس کا غالب آجانا یہ الگ بات ہے لیکن ہم گناہ کرتے ہیں اور گناہ پر گناہ کرتے جاتے ہیں عادت ہوتی ہے ہمارے گناہ کرنے کی ہم گناہ کو مکھی کی طرح سمجھتے ہیں پھونک ماری یوں اڑا دی اسی لئے نا کہ ہم کو اس کھڑکی کا یقین نہیں ہے ہم میں سے کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو خود تو گناہ کر رہے ہوتے ہیں اور دوسروں کو اچھے کی تعلیم دے رہے ہوتے ہیں۔

اللہ پاک ہم سب کو یقین کی دولت سے مالا مال فرمائے اور گناہوں سے بچنے کی توفیق عطاء فرمائے 

آمین…

پوسٹ اچھی لگے تودوسروں کی بھلائ کے لئے شیئر ضرور کریں*

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

Hadith:Sneeze

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah As-Salaam Alaikum...

Hadith: Spending money and peace of mind are linked

To Make The Heart Tender - Narrated Hakim bin...

Hadith: Keeping Ankles Bare For Hajj And Umra

Sahih Al Bukhari - Book of Knowledge Volumn...

مفسداتِ نماز

*سبق نمبر : 49*  *مفسداتِ نماز* : مندرجہ ذیل چیزوں میں...

بلاوجہ کی تعریف

وہب بن منبہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ...

Loving Your Wife

Book: The Pious Husband Az-zaujus Salih By Mujlisul Ulama South...

متعلقہ مضامین

مقبول زمرے