back to top

 

 

*کبیرہ صغیرہ
گناہ کی معافی کا مراقبہ* : 

 

*طریقہ:* 

اس پہلے
مراقبے میں انسان اللہ سے رو رو کرمعافی طلب کرے اور آنکھیں بند کر کے مراقبے کی
شکل میں بیٹھ کرنیت کرے کہ فیض روحانی نورانی لہروں کی شکل میں عرش معلی سے حضرت
محمدﷺ کے قلب مبارک سے ہوتا ہوا اس کے قلب میں داخل ہو رہا ہے۔۔ابتداء میں مراقبہ
کا وقت ایک گھنٹہ ہے اپنی کوتاہیوں کو یاد کرے اور اللہ کی رحمت کی طرف آس
لگائے۔کوئی گناہ ایسا نہیں جومعاف نہ ہو۔اللہ تمام کے تمام گناہمعاف کرنے پر قادر
ہے۔جیسا کہ ارشاد فرمایا ’’میری رحمت سے ناامید مت ہو‘‘صرف مانگنے اور رونے کی
ضرورت ہے۔ہو سکے تو کسی تنہائی،جنگل یا ویرانے میں مراقبہ کرے۔وہاں کا ذرہ ذرہ اور
پتہ پتہ اس کے لیے دعا کرے گا۔عورتيں اپنے کمرے کو بند کرکے مراقبہ کر سکتی ہیں۔اس
مراقبے کے مشاہدات بھی عجیب ہیں۔بعض اوقات نامہ اعمال سامنے کردیاجاتا ہے بعض
اوقات کعبہ پاک؛روضہء مبارک اور سرور کونین ﷺ کی زیارت نصیب ہو جاتی ہے۔جواس بات
کی علامت ہے کہ معافی ملنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ اس مراقبے میں تمام گناہ ایک
فلم کی شکل میں نظر آتے ہیں۔بعض اوقات انسان پریشان ہو جاتا ہے کہ اتنے گناہ میں
نے کئے ہیں۔مجھ جیسا گناہگار اس پوری کائنات میں نہیں ہے۔جب گناہوں کی فلم آنکھوں
کے سامنے چلتی ہے تو یہی موقع ہوتا ہے کہ ایک ایک غلطی کی معافی رو رو کر مانگ لی
جائے۔

 

*مرکز
فیض:*  

لطیفہ قلب

 

*احساس:* 

ٹھنڈک

 

*اثرات:*

پہلے مراقبہ
میں گناہوں کی بدبواور سڑاندھ روح میں محسوس ہوتی ہے اور گناہوں سے کراہت محسوس
ہوتی ہے اور انسان گناہوں سے بچنے کی کوشش کرتا ہے۔اس مراقبے سے اپنی غلطیاں نظر
آتی ہیں اور ندامت کے آنسو بہانے کی توفیق ملتی ہے۔تمام نفسانی خواہشات و شہوات
اور شیطان مردود کی ڈالی ہوی تمام غلاظتوں سے رغبت ختم ہو جاتی ہے اور زندگی کی
اصلاح و تعمیر کا عمل شروع ہو جاتاہے۔یہ بنیادی مراقبہ ہے۔اس سے سینے کے سیاہ داغ
صاف ہو جاتے ہیں جو لطائف پرگردو غبار کی صورت میں جمع ہوتے ہیں۔تصفیہ قلب حاصل
ہوتا ہے اور تزکیہ باطن شروع ہو جاتا ہے۔روحانی مشاہدات نصیب ہوتے ہیں اور روحانی
بصیرت و بصارت حاصل ہو جاتی ہے۔

 

ہر وہ چیز جو
سنت کیخلاف ہے وہ گناہ ہے اور سنت رسول ﷺ اس فطری کردار کا اعلی ترین نمونہ ہے جو
پیغمبروں کے کردار میں مبعوث کر دی گئی ہے اور جس پر شیطان کو گندگی ڈالنے کی نہ
جرات ہوتی ہے اور نہ ہی اجازت ہے۔یہی فطرت ہر انسان میں موجود ہے۔جب لطائف کا زنگ
اترتا ہے تو فطری رنگ چمک اٹھتا ہے۔پھر کردار سازی اور تعمیر سیرت کے لیے لمبے
لمبے لیکچرز اور کتابیں پڑھنے کی ضرورت نہیں رہتی بلکہ

؂ فطرت خود
بخود کرتی ہے لالہ کی حنا بندی

فیوض کی آمد
سے گردو غبارچھٹ جاتے ہیں اور کردار کا ماہتاب پوری آب و تاب سے جلوہ گرہو کر باقی
معاشرے کے لیے شمع نور اور اسوہء حسنہ بن جاتا ہے

 

Taken Out from Hell Fire

Narrated Anas (RA): The Prophet (peace be upon him) said, "Whoever said "None has the right to be worshipped but Allah" and has in...

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

Hadith : Sneezing And Yawning

Sahih Al Bukhari - Book of Good Manners And...

Greetings

Abu Hurairah (RA) reported: The Messenger of Allah (peace...

Hadith: Lying In Mosque in Sunnah of Prophet PBUH

Sahih Al Bukhari - Book of Dress Volumn...

پچیس چھبیس سال کا خوبصورت نوجوان قتل کے مقدمے تھا

تحریر۔۔۔۔ محمد انوارالحق  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حوالات کی سلاخوں کے پیچھے سے میں...

چال میں اعتدال اور آواز میں پستی

سورہ لقمٰن آیت نمبر 19  وَ اقۡصِدۡ فِیۡ مَشۡیِکَ...

70 Parts of Hell Fire

Narrated Abu Huraira (RA): Allah's Messenger (peace be upon...

جب آپ بچے کو چلنا سکھا رہے ہوتے ہیں

جب آپ بچے کو چلنا سکھا رہے ہوتے ہیں...

متعلقہ مضامین

ایک مشہور مصنف

ایک مشہور مصنف نے اپنے مطالعے کے کمرےمیں قلم اٹھایا اور ایک کاغذ پر لکھا: ٭٭٭ گزشتہ سال میرا آپریشن ہوا اور پتا نکال دیا...

بعض لوگ کیوں نماز نہیں پڑهتے؟

ایک دوست نے اپنے نماز پڑهنے کی یہ وجہ بیان کی: بہت آسانی سے میں نمازی بن گیا- ایک دن میں کلاس میں بیٹها ہوا تها...

جنازہ

ایک جنازے سے فارغ ہوتے ہی ایک بابا جی قبر کے قریب آ کر کھڑے ہو گئے اور پوچھنے لگے..بیٹا بتاؤ اگر یہ شخص...

ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں

ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں وہ ایک ہومیو پیتھک ڈاکٹر تھے ۔اکثر ایسا ہوتا کہ وہ نسخے پر ڈسپنسر کے لیے لکھتے...

Story: The Car Stuck In Mud

A man was lost while driving through the countryside. As he tried to reach for the map, he accidentally drove off the road into...

ﭼﻮﺭ ﺳﻮﭺ ﻣﯿﮟ ﭘﮍ ﮔﯿﺎ

*ﺍﯾﮏ ﭼﻮﺭ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮﺍ* ﺍﯾﮏ ﺑﻮﮌﮬﯽ ﻋﻮﺭﺕ جاگﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ﭼﻮﺭ ﻧﮯ ﮔﮭﺒﺮﺍ ﮐﺮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﻮ ﻭﮦ ﻟﯿﭩﮯ ﻟﯿﭩﮯ ﺑﻮﻟﯽ , ﯾﻘﯿﻨﺎً ﺣﺎﻻﺕ...