back to top

مزدور کی تلاش

شہر کے مشہور
چوراہے پر بیٹھے سینکڑوں مزدور صبح فجر کے وقت تھڑے پر اوزار سامنے سجا کر بیٹھ
جاتے ہیں۔۔۔

پھٹے پرانے
خستہ حال کپڑوں میں ملبوس ان مزدوروں میں انتہائی ضعیف العمر بزرگ بھی ہوتے ہیں جو
دیہاڑی لگانے کے لئے یہاں بیٹھے ہوتے ہیں۔۔۔

ہر اجلے لباس
والا شخص جب ان کی طرف آتا ہے تو ہر ایک مزدور کا چہرہ روشن ہوجاتا ہے۔۔۔ دل میں
امید کا دیا جلنے لگتا ہے کہ آج اس بندے کی وساطت سے روزی روٹی کا بندوبست ہوجائے
گا۔۔۔

کوئی بندہ جس
کو مزدور کی تلاش ہوتی ہے وہ اس اڈے پر آجائے تو تمام مزدور بھاگ کر جمگھٹا بنا
لیتے ہیں ہر ایک مزدور منت سماجت کرتا ہے کہ مجھے لے جاؤ ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے
کہ مجھے ساتھ لے جائے تاکہ دیہاڑی لگ جائے۔۔۔

ہر گزرتا
لمحہ دل کی دھڑکنیں تیز کرتا ہے دھوپ کی تمازت جیسے جیسے تیز ہوتی ہے آس و
امید  آہستہ آہستہ دم توڑنے لگتی ہے کہ کیا خبر آج بھی دیہاڑی نہ لگی تو کیا
بنے گا۔۔۔

دوپہر تک اس
اڈے پر بیسیوں مزدور سر گھنٹوں میں دئے، اوزار کے ساتھ پیشانی کا ٹیک لگائے بیٹھے
ہوتے ہیں پریشانی سے دل کی کیفیت عجیب ہوتی ہے کہ آج دیہاڑی نہیں لگی تو کیا بنے
گا۔۔۔

کبھی پانچ
منٹ کے لئے ان مزدوروں کے پاس بیٹھ کر ان کی باہمی گفتگو سنیں تو بہت دل کڑھتا ہے
ہر ایک کی دکھی اور درد بھری داستانیں سننے کو ملتی ہیں۔۔۔

بچوں کے شادی
کا ٹائم قریب آرہا ہےجہیز تیار کرنا ہے۔۔۔ گھر میں بچے بیمار ہیں دوائی کا بندوبست
کرنا ہے۔۔۔ دکان کا ادھار بہت زیادہ ہوچکا ہے دکاندار نے مزید سودا دینے سے انکار
کر دیا ہے۔۔۔ 

اللہ رب
العزت تمام ضرورت مندوں کی ضرورتوں کوپورا فرمائے۔۔۔ ہر ایک کے لئے آسانیوں والا
اور عافیت والا معاملہ فرمائے آمین۔۔۔

حقیقی ضرورت
مند مگر خودار اور سفید پوش  یہی لوگ ہوتے ہیں جو مانگنے کے بجائے حالات کا
رونا رونے کے بجائے قوتِ بازو سے محنت مزدوری کرتے ہیں۔۔۔ یہی لوگ ہیں جو حالات
اور غریبی کا مقابلہ کرتے ہیں۔۔۔

ان لوگوں کی
روزانہ دیہاڑی کے بدلے کیا حاصل ہوتا ہے پاؤ گھی، پاؤ چینی، دو کلو آٹا، ایک پیکٹ
پتی، پاؤ دال، کلو آلو، کلو پیاز، بیس کا مصالحہ بس۔۔۔

روزانہ کماتے
ہیں اور شام کو بچوں کو کھلا کر سلا دیتے ہیں اور صبح سویرے اٹھ کر دوبارہ میدان
عمل میں آجاتے ہیں۔۔۔

بھیگ مانگنے
والوں کوقم دینے کے بجائے کبھی کسی ضعیف العمر بزرگ  مزدور کو اڈے سے گھر
لائیں اچھا ناشتہ کروائیں۔۔۔ گھر کا کچھ ہلکا پھلکا کام کروائیں تاکہ ان کی عزت
نفس مجروح نہ ہو۔۔۔ دوپہر کو اچھا کھانا کھلا کر پوری مزدوری دے کر رخصت کر دیں۔۔۔
یقین مانیں یہ عمل سینکڑوں بھکاریوں کو بھیک دینے سے کئی گنا زیادہ بہتر اور افضل
عمل ہوگا۔۔۔ 

 

#Copied

 

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

عورت کا طریقہ نماز‘ مرد کے طریقہ نماز سے مختلف ہے –

حدیث نمبر1 عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ ، قَالَ : فَقَالَ...

آخر ایسا کیوں ہے؟

کیا کبھی کسی بریلوی دوکان دار نے کہا ھے...

Reality of Faith and Its Branches

by Sheikh Mahmoud Abdul Rahman Abdul Monim1 | Translated...

Hadith: Advantage of Going to Mosque Early on Friday

Narrated Abu Huraira (Radi-Allahu 'anhu): The Prophet (Sallallahu 'Alaihi Wa...

Hadith:Good Manners – Others’ faults

Narrated by Abu Huraira (Radi-Allahu 'anhu): The Prophet (Sallallahu 'Alaihi...

زلیـــــخا توبہـــت ہیں تم یوسفـــــــ بنو

والد صاحب نے فرمایا: بیٹا!کبھی کسی کی عزت سے مت...

متعلقہ مضامین

مقبول زمرے