Home شاعری خزاں کی رت میں گلاب لہجہ بنا کے رکھنا

خزاں کی رت میں گلاب لہجہ بنا کے رکھنا

0
9

خزاں کی رت میں گلاب لہجہ بنا کے رکھنا کمال یہ ہے،

ہوا کی زد پہ دیا جلانا٬ جلا کے رکھنا کمال یہ ہے،

ذرا سی لغزش پہ توڑ دیتے ہیں سب تعلق زمانے والے،

سو ایسے ویسوں سے بھی تعلق بنا کے رکھنا کمال یہ ہے،

کسی کو دینا یہ مشورہ کہ وہ دکھ بچھڑنے کا بھول جاۓ،

اور ایسے لمحے میں اپنے آنسو چھپا کے رکھنا کمال یہ ہے،

کسی کی راہ سے خدا کی خاطر اٹھا کے کانٹے٬ہٹا کے پتھر،

پھر اس کے آگے نگاہ اپنی جھکا کے رکھنا کمال یہ ہے،

وہ جس کو دیکھے تو دکھ کا لشکر بھی لڑکھڑاۓ٬ شکست کھاۓ،

لبوں پہ اپنے وہ مسکراہٹ سجا کے رکھنا کمال یہ ہے،

ہزار طاقت ہو سو دلیلیں ہوں پھر بھی لہجے میں عاجزی سے،

ادب کی لذت دعا کی خوشبو بسا کے رکھنا کمال یہ ہے!!!

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here