back to top

سوڈان کے ایک شخص نے ایک مضمون لکھا ہے. اس میں اس نے اپنے ساتھ پیش آنے والے دو دلچسپ واقعات بیان کیے ہیں

پہلا واقعہ

مجھے آیرلینڈ میں میڈیکل کا امتحان دینا تھا. امتحان فیس 309 ڈالر تھی. میرے پاس کھلی رقم (ریزگاری) نہیں تھی، اس لیے میں نے 310 ڈالر ادا کر دیے. اہم بات یہ کہ میں امتحان میں بیٹھا، امتحان بھی دے دیا اور کچھ وقت گزرنے کے بعد سوڈان واپس آ گیا. ایک دن اچانک آئرلینڈ سے میرے پاس ایک خط آیا. اس خط میں لکھا تھا کہ “آپ نے امتحان کی فیس ادا کرتے وقت غلطی سے 309 کی جگہ 310 ڈالر جمع کر دیے تھے. ایک ڈالر کا چیک آپ کو بھیجا جا رہا ہے، کیوں کہ ہم اپنے حق سے زیادہ نہیں لیتے”

حالانکہ یہ بات وہ بھی جانتے تھے کہ لفافے اور ٹکٹ پر ایک ڈالر سے زیادہ خرچ ہوئے ہوں گے!!

دوسرا واقعہ:

میں کالج اور اپنی رہائش کے درمیان جس راستے سے میں گزرتا تھا، اس راستے میں ایک عورت کی دوکان تھی جس سے میں 18 پینس میں کاکاو کا ایک ڈبہ خریدتا تھا

ایک دن دیکھا کہ اس نے اسی کاکاو کا ایک ڈبہ اور رکھ رکھا ہے جس پر قیمت 20 پینس لکھی ہوئی ہے.

مجھے حیرت ہوئی اور اس سے پوچھا کہ کیا دونوں ڈبوں کی نوعیت (کوالٹی) میں کچھ فرق ہے کیا؟!

اس نے کہا : نہیں، دونوں کی کوالٹی یکساں ہے.

میں نے پوچھا کہ پھر قیمت کا یہ فرق کیوں؟!

اس نے جواب دیا کہ نائجیریا، جہاں سے یہ کاکاو ہمارے ملک میں آتا ہے، اس کے ساتھ کچھ مسائل پیدا ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے قیمت میں اچھال آگیا ہے. زیادہ قیمت والا مال نیا ہے، اسے ہم 20 کا بیچ رہے ہیں اور کم قیمت والا پہلے کا ہے، اسے ہم 18 کا پیچ رہے ہیں.

میں نے کہا، پھر تو 18 والا ہی خریدیں گے جب تک یہ ختم نہ ہو جائے؟ 20 والا تو اس کے بعد ہی کوئی خریدے گا.

اس نے کہا: ہاں، یہ مجھے معلوم ہے.

میں نے دونوں ڈبوں کو مکس کر دو اور 20 کا ہی بیچو. کسی کے لیے قیمت کا یہ فرق جاننا مشکل ہوگا.

اس نے میرے کان میں پھسپھساتے ہوئے کہا : کیا تم کوئی لٹیرے ہو؟؟؟

مجھے اس کا یہ جواب عجیب لگا اور میں آگے بڑھ گیا.*

لیکن یہ سوال آج بھی میرے کانوں میں گونج رہا ہے کہ کیا میں کوئی لٹیرا ہوں؟

یہ کون سا اخلاق ہے؟!

دراصل یہ ہمارا اخلاق ہونا چاہیے تھا

یہ ہمارے دین کا اخلاق ہے.

یہ وہ اخلاق ہے جو ہمارے نبی کریم صلی علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں سکھایا تھا، لیکن؟

اپنی ایمانداری سے بتائیں کیا ہم لٹیرے نہیں ؟

جگاڑ میں حلال حرام تک کو ایک ہی گاڑی سے روندتے چلے جاتے ہیں

Hadith: Perfect Ablution (Wuzu) and Salat

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah   As-Salaam Alaikum Wa-Rahmatullahi Wa-Barakatuhu   Narrated Ibn 'Abbas (Radi-Allahu 'anhu): I brought water to Uthman bin...

عورت کی عزت

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

بس پہرہ دینا ہے

 ​گاؤں میں چوری کی واردات کا ایک طریقہ چور...

غصّے والا جنرل

سیرت النبیﷺ کا ایسا واقعہ پڑھ کرآنکھوں سے آنسو...

Hadith: The great moment on Friday, every Friday

Narrated Abu Huraira (Radi-Allahu 'anhu): Allah's Apostle (Sallallahu 'Alaihi Wa...

زیور کا ڈبہ

 ایک شخص ایک حکیم صاحب کے پاس آیا ۔ اس...

Hadith: Do Not Abuse The Dead

To Make The Heart Tender Narrated 'Aisha (Radi-Allahu 'anha):...

متعلقہ مضامین

امریکہ میں جب ایک قیدی کو پھانسی کی سزا سنائی گئی

امریکہ میں جب ایک قیدی کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تو وہاں کے کچھ سائنس دانوں نے سوچا کہ کیوں نا اس قیدی...

فرشتہ بننے گیاتھا

میں ایک سرکاری محکمے میں جاب کرتا ہوں۔یہ سردیوں کے دن تھے اور میں مصروفیت کے باعث 2 ماہ15دن کے لمبے عرصے بعد گھر...

کہانی – ایک سانپ

بند دکان میں کہیں سے گهومتا پهرتا ایک سانپ گهس آیا. یہاں سانپ کی دلچسپی کی کوئی چیز نہیں تهی۔اس کا جسم وہاں پڑی ایک...

​ *ایک خوددار پردیسی کی ڈائری کے کچھ اوراق*

*ایک خوددار  پردیسی کی ڈائری کے کچھ اوراق* تحریر علیم خان فلکی  1 جنوری آج میں نے Resign کر دیا۔ مجھ سے جونیر ایک سعودی کو منیجر...

Story: The Car Stuck In Mud

A man was lost while driving through the countryside. As he tried to reach for the map, he accidentally drove off the road into...