back to top

محشر میں جو شیخ آئے تو اعمال ندارد

مولانا عبدالماجد دریا آبادی لکھتے ہیں:

’’لکھنؤ میں ایک شاعر تھے معمولی سے، اور غزل سے بڑھ کر ہزل سے ذوق رکھنے والے، لیکن قادرِ مطلق جس کی زبان سے جو چاہے سنوا دے، ان کا یہ شعر جب پہلی مرتبہ سننے میں آیا تو جسم پر سناٹا چھا گیا:

محشر میں جو شیخ آئے تو اعمال ندارد

 جس مال کے تاجر تھے وہی مال ندارد

اور دل نے کہا کہ یہ کسی اور کے حق میں ہو یا نہ ہو، اس کم نصیب کے حق میں تو ضرور ہے۔

جب یہ عوامی زبان میں شیخ کہلانے والے محشر میں لائے گئے تو وہاں قدرتاً پرسش اعمال کی ہوئی، یہاں ان کا سرمایہ تھا ہی کہاں جو پیش ہوتا ۔

’’اعمال ندار‘‘ جو کچھ تھا وہ تو فقط مالِ تجارت تھا کہ دوسروں کو کچھ سنا دیا، کچھ بتا دیا،

اس کاروبار سے اپنی اصلاح کیا ہوئی،

اپنے قلب میں تصفیہ و تزکیہ کیا ہوا؟

اپنی روح میں جلا کہاں سے پیدا ہوئی؟

’جس مال کے تاجر تھے وہی مال ندار ‘‘

(بقلم مولانا عبدالماجد دریا آبادی۔بحوالہ،صدقِ جدید،16 مارچ 1967)

دین کا کام کرنے والے علماءِ کرام، وعظ و نصیحت کرنے والے خطباء کرام اور داعی حضرات کیلئے اس مختصر اقتباس میں بہت بڑا پیغام ہے۔

خدانخواستہ کہیں ایسا نہ ہو کہ ’’محشر میں جو شیخ آئے تو اعمال ندارد‘‘ والی کیفیت ہو جائے۔ اسلئے اپنا محاسبہ کرتے رہنا چاہئے۔

صلح حدیبیہ اور فتح مکہ کا واقعہ

سورہ الفتح آیت نمبر 0بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ ترجمہ:شروع اللہ کے نام سے جو سب پر مہربان ہے، بہت مہربان ہے تفسیر:تعارف سورة الفتح یہ سورت...

گاؤں والے کِتنے مِیٹھے ہوتے تھے

    کچے گھر اور پکے رِشتے ہوتے تھے گاؤں والے کِتنے مِیٹھے ہوتے تھے   سُنا ہے ہر دروازے میں اَب تالا ہے پہلے تو ہر صحن سے رستے...

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

کب خاموش رہنا چاہئیے؟

۔خاموش رہئے، جب آپ غصے میں ہوں۔ -خاموش رہئیے، جب...

کلمہ طیبہ

کلمہ طیبہ کے دو حصے ہیں۔ "لاَ اِلٰہَ اِلَّا اللہ"...

مسجد کا امام

مسجد کا امام ھونا بھی عجیب منصب ھے۔ کوئی بھی...

Hadith: good habit

Sahih Al Bukhari - Book of Food, Meals Volumn...

Hadith: helping dog resulted in great reward

Sahih Al Bukhari - Book of Virtues And Merits...

Hadith: What should a man do at home

Sahih Al Bukhari - Book of Supporting The Family Volumn...

پرس چوری ہو گیا

ایک عورت کا پرس چوری ہو گیا، اسکے پرس...

متعلقہ مضامین

بعض لوگ کیوں نماز نہیں پڑهتے؟

ایک دوست نے اپنے نماز پڑهنے کی یہ وجہ بیان کی: بہت آسانی سے میں نمازی بن گیا- ایک دن میں کلاس میں بیٹها ہوا تها...

ﻓﯿﺲ ﺑﮏ ﭘﮧ ﻻﮒ ﺍﻥ ﮨﻮﺍ

. از قلم✒ ابو مطیع اللہ حنفی                *اصلاح*   ★ﯾﮧ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎً 4 مہینے ﭘﮩﻠﮯ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﮨﮯ ۔۔۔ ﺍﯾﮏ...

جو کچھ میں کہوں تم بھی وہی کہنا

اللہ پہ یقین.......: یہ ﺳﻌﻮﺩﯼ ﻋﺮﺏ ﮐﮯ ﺩﺍﺭﺍﻟﺤﮑﻮﻣﺖ ﺭﯾﺎﺽ ﺷﮩﺮ ﮐﺎ ﻭﺍﻗﻌﮧ ﮨﮯ۔ ﺍﯾﮏ ﻧﯿﮏ ﺧﺎﺗﻮﻥ ﺭﻣﻀﺎﻥ ﺍﻟﻤﺒﺎﺭﮎ ﮐﮯ ﻣﮩﯿﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﮨﺮ ﺭﻭﺯ ﺍﻓﻄﺎﺭ ﺳﮯ...

کہانی – ایک سانپ

بند دکان میں کہیں سے گهومتا پهرتا ایک سانپ گهس آیا. یہاں سانپ کی دلچسپی کی کوئی چیز نہیں تهی۔اس کا جسم وہاں پڑی ایک...