back to top

پرس چوری ہو گیا

ایک عورت کا پرس چوری ہو گیا، اسکے پرس میں موبائل، پیسے، اے ٹی ایم کارڈ سب کچھ تها.اس عورت نے گهنٹے بھر کی تگ و دو کے بعد اپنی دوست کے موبائل سے اپنے شوہر کو کال کی اور بتایا کہ، “اسکا پرس چوری ہو چکا ہے”

شوہر نے گھبرا کر جواب دیا کہ، “ابھی آدھا گهنٹہ پہلے ہی تو تمہارا SMS آیا تھا کہ، “تم اپنے اے ٹی ایم کارڈ کا پن نمبر بھول گئی ہو، اور میں نے جواب میں تمهیں پن نمبر میسج کر دیا تھا”۔ بیوی روتے ہوئے کہنے لگی، “وہ میں نہیں چور تها”.

جلدی سے وہ دونوں بینک پہنچے اور اے ٹی ایم کارڈ چوری کی رپورٹ درج کروائی.

بینک نے جواب دیا کہ

“ابھی کچھ ہی دیر پہلے انکے اے ٹی ایم کارڈ سے کسی سنار کی دُکان سے بہت بھاری مقدار میں سونا خریدا گیا ہے. پولیس کی مدد سے وہ میاں بیوی سنار کی دکان پر پہنچے تو سی سی ٹی وی کیمرہ سے معلوم ہوا دو لڑکوں نے انکے کارڈ سے کافی سارا سونا خریدا اور چلے گئے.

عزیز دوستو!

اس واقعے سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ اگر آپکو اپنے گھر کا کوئی فرد یا قریبی دوست میسج کر کے کسی حساس معلومات کے بارے میں سوال کرے تو اسکو میسج سے معلومات فراہم کرنے کی بجائے کال کریں.

اور

اسی طرح اگر اچانک کسی دوست کا میسج آئے کہ، “فلاں جگہ فوراً پہنچو” تو اسکو بھی لازمی کال کر کے کنفرم کریں کہ میسج بھیجنے والا آپکا دوست ہی ہے یا کوئی اور

خاص کر گھریلو خواتین اور لڑکیوں کو اِس بارے میں اگر میسج آئے کہ

“خدانخواستہ اُنکے شوہر، بھائی، باپ یا بیٹے کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے اور وہ فلاں ہسپتال یا کلینک میں جلدی سے پہنچیں”

تو خدا را جذباتی ہونے سے پہلے اُسے کال بیک لازمی کریں.

یہ اہم میسج صدقہ جاریہ کے طور پر اپنے دوست احباب و فیملی کے ساتھ بھی شیئر کریں۔۔۔

شکریہ

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

انکل جب باپ مر جاتا ھے تو سب اجنبی بن جاتے ھیں

   ایک آٹھ سال کا بچہ مسجد کے ایک طرف...

Hadith: Deeds loved by Allah

Sahih al-Bukhari 6464 - To make the Heart...

ایک بادشاہ نے خوش ہو کر

 ایک بادشاہ نے کسی بات پر خوش ہو کر...

توبہ کرنے کا طریقہ

فقیہ رحمت اللہ علیہ  فرماتے ہیں کہ گناہ دو...

سینگ ‏والی ‏بکری

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ حضور صلی اللہ...

Hadith: 3 things

Sahih Al Bukhari - Book of Prayers...

متعلقہ مضامین

مقبول زمرے