back to top

گاؤں والے کِتنے مِیٹھے ہوتے تھے

 

 

کچے گھر اور پکے رِشتے ہوتے تھے

گاؤں والے کِتنے مِیٹھے ہوتے تھے

 

سُنا ہے ہر دروازے میں اَب تالا ہے

پہلے تو ہر صحن سے رستے ہوتے تھے

 

کون اَذانیں دیتا ہے اب مسجد میں !!

پہلے تو کُچھ بُوڑھے بابے ہوتے تھے

 

سُنا ہے اب تو کار میں دُلہن جاتی ہے

پہلے تو ڈولی اور سِکے ہوتے تھے

 

سُنا ہے اب تو آدھا گاؤں باہر ہے

پہلے تو کھیتوں میں پیسے ہوتے تھے

 

سُنا ہے اب تو خُشک پڑی ہے ندیا بھی

یاد ہے ؟؟ بادل کِتنے گہرے ہوتے تھے

 

سُنا ہے بچے گھر میں سہمے رہتے ہیں

پہلے تو گلیوں میں میلے ہوتے تھے

 

سُنا ہے سب کے پاس ہیں ٹچ موبائل اب

پہلے تو ہر جیب میں کنچے ہوتے تھے

 

یاد ہے ؟؟ کرکٹ میں جب جھگڑے ہوتے تھے

یاد ہے ؟؟ ہم سب بالکل بچے ہوتے تھے

 

کیا اب بھی کوئی کھیلتا ہے اُس برگد پر ؟؟

جس سے ہم دِن بھر ہی چپکےہوتے تھے

 

سُنا ہے اب تو بچے بُوڑھوں جیسے ہیں

پہلے بُوڑھے بچوں جیسے ہوتے تھے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عابی مکھنوی

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

بہت جلد مینڈک مر جائے گا

ایک پانی سے بھرے ہوئے برتن میں ایک زندہ...

سورہ المآئدۃ – حلال اورحرام جاندار

سورہ المآئدۃ آیت نمبر 1یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَوۡفُوۡا بِالۡعُقُوۡدِ...

سورہ الجُمعۃ آیت نمبر 9 اور 10

سورہ الجُمعۃ آیت نمبر 9یٰۤاَیُّہَا  الَّذِیۡنَ  اٰمَنُوۡۤا اِذَا نُوۡدِیَ...

چار ٹھگ اورایک دیہاتی

پرانے وقتوں میں لوگوں کو بیوقوف بنا کر مال...

میرا اللہ مجھے دیکھ رہا ہے۔۔۔ میرا خیال رکھ رہا ہے

رات کو میں اپنے کمرے کی ساری روشنیاں گل...

بیٹوں کی کامیاب اور بابرکت زندگی کے رہنما اصول

بیٹوں کی کامیاب اور بابرکت زندگی کے رہنما اصول بیٹوں...

والدین اگر بولیں

سورہ لقمٰن آیت نمبر 15  وَ اِنۡ جَاہَدٰکَ عَلٰۤی اَنۡ...

آج کی دعا

پوری كائنات کا مالک اللہ عزوجل  ہمیشه آپکو اپنى...

متعلقہ مضامین

مقبول زمرے