back to top

نگاہیں جس جگہ جاتی ہیں، وہیں جمتی ہیں۔ پھر ان کا اچھا اور برا اثر اعصاب و دماغ اور ہارمونز پر پڑتا ہے۔ 

شہوت کی نگاہ سے دیکھنے سے ہارمونزی سسٹم کے اندر خرابی پیدا ہوجاتی ہے کیونکہ ان نگاہوں کا اثر زہریلی رطوبت اخراج کا باعث بن جاتا ہےاور ہارمونزی گلینڈز ایسی تیز اور خلاف جسم زہریلی رطوبتیں خارج کرتے ہیں۔ جس سے تمام جسمانی نظام درہم برہم ہوجاتا ہے اور آدمی بے شمار امراض میں مبتلا ہوجاتا ہے۔۔۔

دیکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ 

 صرف دیکھا ہی تو ہے ۔۔۔یہ کون سا غلط کام کیا ہے؟

تو کیا ہم نے کبھی یہ سوچا ہے کہ اچانک اگر شیریا سانپ سامنے آجائے تو آدمی صرف دیکھ لے تو صرف دیکھنے سے جان پر کیا بنتی ہے؟

سبزہ اور پھول صرف دیکھے جاتے ہیں تو پھر ان کے دیکھنے سے دل مسرور اور مطمئن کیوں ہوتا ہے؟

زخمی اور لہولہان کو صرف دیکھتے ہی تو ہیں لیکن پریشان’ غمگین اور بعض بے ہوش ہوجاتے ہیں۔۔۔!  

آخر کیوں؟

واقعی تجربات کے لحاظ سے یہ بات واضح ہے کہ نگاہوں کی حفاظت نہ کرنے سے انسان ڈپریشن’بے چینی اور مایوسی کا شکار ہوتا ہے جس کا علاج ناممکن ہے کیونکہ نگاہیں انسان کے خیالات اور جذبات کو منتشر کرتی ہیں ایسی خطرناک پوزیشن سے بچنے کیلئے صرف اور صرف اسلامی تعلیمات کا سہارا لینا پڑتا ہے۔۔۔

بعض لوگوں کے تجربات بتاتے ہیں کہ صرف تین دن نگاہوں کو شہوانی محرکات’ خوبصورت چہروں اور عمارتوں میں لگائیں تو صرف تین دن کے بعد جسم میں درد’ بے چینی’ تکان’ دماغ بوجھل بوجھل اور جسم کے عضلات کھینچے جاتے ہیں اگر اس کیفیت کو دور کرنے کیلئے سکون آور ادویات بھی استعمال کی جائیں تو کچھ وقت کیلئے سکون اور پھر وہی کیفیت۔ ۔۔

آخر اس کا علاج نگاہوں کی حفاظت ہے۔

بہرحال مردوں اور عورتوں کو عفت اور پاک دامنی حاصل کرنے کیلئے بہترین علاج اپنی نظروں کو جھکانا ہے خاص طور پر اس معاشرے اور گندے ماحول میں بے شرمی اور بے حیائی اس قدر عام ہے کہ نظروں کو محفوظ رکھنا بہت ہی مشکل کام ہے۔

اس سے بچنے کیلئے ظاہری و عملی شکل تو یہی ہے جو قرآن نے ہمیں بتائی کہ چلتے پھرتے اپنی نگاہوں کو پست (جھکا کر) رکھیں اور دل کے اندر اللہ کا خوف ہو کہ اللہ مجھے دیکھ رہا ہے جس قدر اللہ تعالیٰ کا خوف زیادہ ہوگا ، اتنا ہی حرام چیزوں سے بچنا آسان ہوگا۔ 

حدیث پاک میں آقا کریم ﷺ کاارشاد ہے کہ “آنکھیں زنا کرتی ہیں اور ان کا زنا دیکھنا ہے۔”

جبکہ قرآنِ کریم میں اللہ رب العزت کے ارشاد کا مفہوم ہے کہ ” زنا کی سوچ کے قریب بھی مت جاؤ، بے شک یہ بہت ہی برا راستہ ہے۔”

اب آپ خود دیکھیں کہ جب تک ہم دیکھتے نہیں ، تو سوچ کیسے سکتے ہیں، اس لئے جب نگاہ مسلسل برائی دل میں رکھ کر کسی کا پیچھا کرے گی تو زنا کا ۔۔۔ اور زنا کی سوچ کا معاملہ دل میں تقویت پکڑے گا۔

اِسی جہاں اللہ رب العزت نے مسلمان عورت کا پردے کا حکم دیا ، وہیں مرد کو بھی اپنی نگاہیں جھکا کے رکھنے کا حکم دیا، مزید برآں آیات پہلے کس کو مخاطب کیا گیا یا بعد کی آیت میں کس کو حکم دیا گیا، مرد وزن دونوں اس اخلاقی معاملے کے مکمل ذمہ دار اور حقوق العباد کی معاشرتی سیڑھی میں آتے ہیں۔

بدنظری کے طبی نقصانات

ایک بدنظری سے کئی مرض پیدا ہوجاتے ہیں۔۔۔

اگرچہ ایک سیکنڈ کی بدنظری ہو دل کو ضعف ہوجاتا ہے۔

فوراً کشمکش شروع ہوجاتی ہے کہ نہیں؟

کبھی ادھر دیکھتا ہے کبھی ادھر دیکھ رہا ہے کوئی دیکھ تو نہیں رہا ۔۔۔

اس کشمکش سے قلب میں ضعف پیدا ہوتا ہے

اور۔۔۔ گندے خیالات سے مثانے کے غدود متورم ہوجاتے ہیں

جس سے اس کو بار بار پیشاب آنے لگتا ہے۔۔۔

پیشاب سے پہلے یا بعد میں رطوبتوں کے اخراج کامعاملہ پیدا ہو جاتا ہے اور انسان کو “جسمانی دیمک” کی بیماریاں لگ جاتی ہیں ایسے جسمانی دیمک کی بیماری کے مریضوں کی تعداد مرد اور عورت دونوں میں ہی آجکل بہت زیادہ ہے ۔۔۔۔

ان سب معاملات سے اعصاب ڈھیلے ہوجاتے ہیں جس سے دماغ کمزور اور نسیان پیدا ہوجاتا ہے۔۔۔ 

ہرعصیان (برائی ) کا سبب نسیان ہے اللہ تعالیٰ کی ہر نافرمانی سے قوت دماغ اور حافظہ کمزور ہوجاتا ہے۔۔۔

بھول کی بیماری پیدا ہوجاتی ہے اور ایسے انسان کا علم بھی ضائع ہوجاتا ہے پھر گردے کمزور ہوتے ہیں اور بدنگاہی کی بد عادت میں سارے اعصاب کمزور ہوجاتے ہیں۔۔۔

یوں سمجھ لیجئے کہ زلزلے میں کیا ہوتا ہے جب کہیں زلزلہ آتا ہے تو عمارت کمزور ہوجاتی ہے یا نہیں؟

گناہ نفس و شیطان کی طرف سے زلزلہ ہوتا ہے جو اپنے آپ کو گناہ سے بچاتے ہیں۔۔۔

اچانک نظر پڑی اور فوراً ہٹالی تو بھی دل میں زلزلہ آتا ہے جھٹکا لگتا ہے۔۔۔

مگر گناہ کرنے کی سوچ اور بری نظر سے بار بار یا مسلسل دیکھتے رہنے پر زلزلےکی صورت لعنت برستی ہے اور اللہ تعالیٰ کی طرف سےذہنی اور دلی بے سکونی کے عذاب کے جھٹکے لگتے ہیں۔۔۔!!!

پڑھ کر دوسروں سے بھی شیئر کریں ۔

Improving your relationship Quran

7 Tips to Improve Your Relationship with the Qur'an      ARE you one of those people who...

Hadith: Correct Way Of Sitting In Prayer

Sahih Al Bukhari - Book of Characteristics Of Prayer Volume 001, Book 012, Hadith Number 790. ----------------------------------------- Narated By 'Abdullah bin...

نکتہ چینی

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

کہانیاں  باپ اور بیٹی کا تنہا بیٹھنا

  باپ اور بیٹی کا تنہا بیٹھنا___________!! از قلم✒...

Hadith: Most beloved deeds

Hadith: Most beloved deeds

دل کا زنگ کیسے صاف کریں ؟

دل کا زنگ کیسے صاف کریں ؟

Discourage Begging

It was narrated from 'A'idh bin 'Amr (RA) that:...

بچوں کو اچھا شہری بنانے کے طریقے اور ضروری عادات

بچوں کو اچھا شہری بنانے کے طریقے اور ضروری عادات

Hadith: Following your Imam Strictly

always be careful in following the imam. Islam promotes...

متعلقہ مضامین

بعض لوگ کیوں نماز نہیں پڑهتے؟

ایک دوست نے اپنے نماز پڑهنے کی یہ وجہ بیان کی: بہت آسانی سے میں نمازی بن گیا- ایک دن میں کلاس میں بیٹها ہوا تها...

کچھ دوستوں کا احوال سناتا ہوں

‫پچھلے سال فروری میں مجھے ایک دوست کی دعوت پر سرگودھا جانے کا اتفاق ہوا۔ دعوت بھی خاص الخاص مالٹوں کی تھی۔ جو لوگ...

مائی نیم از جینا

خاتون نے فلائیٹ ہموار ہوتے ہی اپنا ہاتھ میری طرف بڑھا دیا‘ میں نے کتاب بند کی اور اس کے ساتھ گرم جوشی سے...

بے شک اللہ ہی جانتا ہے سب کے دلوں کے حال

راشن کی تقسیم کا سلسلہ شروع تھا۔ جیسے ہی ایک پرانے مکان پر نظر پڑی، اُس کا دروازہ کھٹکھٹانا چاہا ہی تھا کہ ساتھ...

سب سے زیادہ خوشی آپ کو کس چیز میں محسوس ہوئی

حقیقی خوشی عبدالغفار سلفی ، بنارس        ایک ٹیلی فونک انٹرویو میں ریڈیو اناؤنسر نے اپنے مہمان سے جو ایک کروڑ پتی شخص تھا...

بیٹا یہ لوگ میرے دوست نہیں تھے

ڈاکٹر نے جب میرے والد کے حقے پر پابندی لگائی تو یہ خبر میرے والد کے لیے صورِ اسرافیل کی حیثیت رکھتی تھی‘ یہ پریشان...