*سبق نمبر : 64*
واجب اگر بھولے سے چھوٹ جائے تو نماز ناقص ھو جاتی ھے اور اس نقصان کا تدارک سجدہ سہو سے ھوتا ھے۔ اور اگر جان بوجھ کر واجب کوچھوڑ دیا جائے ۔تو نماز قابلِ اعادہ ھوتی ھے۔ اور گناہ بھی ھوتاھے۔
*1* . فرض نماز کی پہلی دو رکعتوں میں اور باقی تمام نمازوں کی تمام رکعتوں میں سورۃ فاتحہ کا پڑھنا
*2* . فرض نماز کی پہلی دو رکعتوں میں اور باقی تمام نمازوں کی تمام رکعتوں میں سورۃ فاتحہ کے ساتھ کوئی چھوٹی سورت یا تین چھوٹی آیات کا ایک بڑی آیت کا ملانا
*3* . سورۃ فاتحہ کا سورۃ پر مقدم کرنا
*4.* دوسرے سجدے کو پہلے سجدے کے ساتھ متصل ادا کرنا
*5* . تمام ارکان کو اطمینان کے ساتھ ادا کرنا۔
*6* .قعدہ اولی بقدر تشھد بیٹھنا
*7* .دونوں قعدہوں میں تشھد پڑھنا۔
*8* . قعدہ اولیٰ کے بعد تیسری رکعت کی طرف بلا تاخیر کھڑا ھونا
*9* . نماز سے دو سلاموں کے ساتھ اپنے ارادے کے ساتھ نکلنا۔
*10* . عیدین کی نماز میں دوسری رکعت میں رکوع کی تکبیرکہنا
*11* . نمازِ عیدین کی ہر رکعت میں تین تین زائد تکبیرات کہنا
*12* . وتر کی تیسری رکعت میں فاتحہ اور سورۃ سے فارغ ھونے کے بعد دعاءِ قنوت پڑھنا۔
Mufti Mahmood lahore