back to top

کہیں آپ دوسروں کو جھوٹ بولنے پر مجبور تو نہیں کرتے؟

ایک دفعہ ایک دانا خاتون نے نصیحت کرتے ہوئے سمجھایا “ دیکھو کبھی کسی سے جھوٹ نا بلوانا” ۔ “کمال کرتی ہیں خالہ آپ۔ بھلا میرا کسی کے جھوٹ بولنے سے کیا تعلق۔ یہ تو اُس کا ذاتی فعل ہے”“ نہیں ، اگر تمھارے سوال یا جملے میں گنجائش نہیں ہے اور جواب میں صرف سچ  یا جھوٹ بولا جا سکتا ہے تو اِس صورت میں سوال بھی ایک ذمہداری ہے کیونکہ اُس کے جواب میں تم بھی حصہ دار ہو۔ “یہ گُر اگر ہمیں سمجھ آ جائے تو اسّی فیصد جھوٹ ہماری زندگیوں سے ختم ہوجائے۔جملہ جو جھوٹ بولنے پر اکسا سکتا ہے:

“یہ گلاس کس نے توڑا ہے؟”
 

متبادل جملہ:

“یہاں گلاس ٹوٹ گیا ہے۔ کوئی صاف کرنے میں میری مدد کرسکتا ہے۔ “

اس طرح کے بہت سارے جملے ہماری زندگی کا معمول بن گئے ہیں۔ ہم اکثر نا اپنے آپ کو ترقی کی گنجائش دیتے ہیں نا دوسروں کو۔ جملے میں گنجائش جواب دینے والے پر بوجھ کم اور آسانی زیادہ کردیتی ہے۔ اس طرح اگلے انسان کو سنبھل کر جواب دینے کا موقع مل جاتا ہے۔ آپ کی گفتگو اس طرح بھی دوسروں کے لئے  ایک امانت اور ترغیب  بن جاتی ہے۔  جان بوجھ کر ٹوہ لگانے والے سوال مت پوچھیں۔معاشرے میں اعتماد اور سچ کو بڑھانا ہے تو اسے لوگوں کو دینا شروع کریں۔ اپنے جملوں کی ذمہداری قبول کریں۔ اگر آپ کو لوگوں پر شک ہے تو آپ شک بانٹ رہے ہیں۔اگر آپ کو ہر وقت لوگوں پر چیک رکھنے کی ضرورت ہے تو آپ بے اعتمادی بانٹ رہے ہیں۔ اپنے ماحول کی ذمہداری قبول کریں اور غور کریں آپ کیا بانٹ رہے ہیں۔

#ایمان پر لوٹیں

#اسلام پر لوٹیں

روزے کی حالت میں فیس بک استمعال کرتے ہوے اگرکوئی غیر اخلاقی یا بیہودہ تصویر آ جی تو ؟

روزے کی حالت میں فیس بک استمعال کرتے ہوے اگرکوئی غیر اخلاقی یا بیہودہ تصویر آ جی تو ؟  Roza ki halat me facebook...

بھروسہ

زندگی کتنی ہی تنگ ،راستے کتنے ہی تاریک اور وسائل کتنے ہی محدود کیوں نہ ہو جائیں اپنے رب پر بهروسہ رکهیں، مایوسی گناہ...

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

ہر بیوی اپنے شوہر سے محبت کرنا چاہتی ہے

ہر بیوی اپنے شوہر سے محبت کرنا چاہتی ہے  لیکن...

اب بھلا میں کیسے ٹھیک ہونگا

 ابو ولی اللہ                              ہمارے احباب    اکثر کہا...

Hadith: waiting for prayer is blessing

Sahih Al Bukhari - Book of Beginning Of Creation...

نسبت سے فرق تو پڑتا ہے

 نسبت سے فرق تو پڑتا ہے   گندم میں کنکرہوتا ہے،...

Improving your relationship Quran

7 Tips to Improve Your Relationship with the Qur'an  ...

Hadith: ghusl on Friday

Sahih Al Bukhari - Book of Characteristics Of Prayer...

متعلقہ مضامین

پچاس لاکھ یا تیس لاکھ

پراپرٹی ڈیلر نے اشتہار پڑھا "مکان براۓ فروخت" اس نے مکان کا وزٹ کیا اور ہمراہ ایک پارٹی کو لے کر گیا جو مطلوبہ مکان...

ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں

ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں وہ ایک ہومیو پیتھک ڈاکٹر تھے ۔اکثر ایسا ہوتا کہ وہ نسخے پر ڈسپنسر کے لیے لکھتے...

Story – Young Man Crying On Road

One day, Malik bin Dinar (rahimaullah) was passing by a place when he noticed a young man wearing old clothes and crying by the...

پلاسٹک کی پلیٹ

پلاسٹک کی پلیٹ میرے کام کی ہے یہ اس آدمی کا قصہ ہے جس کے پاس مال و دولت اور اولاد کی کوئی کمی نہیں...

لندن – چاکلیٹ خرید کر کھایا کرتا تھا

میں نے لندن میں بادنگٹن کے علاقے میں رہائش رکھی ہوئی تھی۔ آمدورفت کیلئے روزانہ زیر زمین ٹرین استعمال کرتا تھا۔ میں جس اسٹیشن...