سورہ لقمان کی آیت 8 اور 9 میں قیامت کے دن کے ان سعادتمند نیکوکاروں کا انجام بیان ہو رہا ہے جو اللہ تعالی پر ایمان لائے، پیغمبروں کی تصدیق کی اور شریعت کے مطابق نیک کام کیے۔ ان کے لیے نعمتوں بھری جنتیں ہیں جہاں انہیں لذیذ کھانے، آرام دہ رہائش گاہیں، عمدہ لباس، بہترین سواریاں، اور دیگر ایسی اعلی اور عظیم الشان نعمتیں حاصل ہوں گی جن کا کسی انسان کے دل میں خیال تک نہ آیا ہوگا۔ یہ نعمتیں انہیں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے حاصل رہیں گی اور یہ اس جنت سے کسی اور جگہ منتقل ہونے کا تصور بھی نہ کریں گے۔ یہ اللہ تعالی کا وعدہ ہے جو ہر صورت پورا ہو کر رہے گا کیونکہ اللہ تعالیٰ کریم، محسن اور قادر ہے اور وہ اپنے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا
تفسیر ابن کثیر
سورہ لقمان
آیت 8 اور 9
صفحہ 730، 731