back to top


ایک لاکھ سے
ایک کروڑ کمائیں،

50 مرغیاں
رکھیں ہر سال کوٹھی خریدیں

 500 مرغیوں
کی رہائش گاہ دس ہزار میں بنائیں۔

مرغیاں سونے
کے انڈے کیسے دیتی ہیں۔

 ایک مرغی سال
میں 465 انڈے کیسے دیتی ہے۔

مرغیاں نہیں
انڈے لیں_____ انڈے نہیں بچے لیں____ بچے نہیں مرغیاں لیں۔

 دیکھیں کیسے
دس کٹے ڈال کر ایک سو بھینس ایک سال میں،

ملاحظہ
فرمائیں ہماری نئی ویڈیو میں، بیس بکریوں سے دس لاکھ کمانے کا گر،

 کیسے لودھراں
کے کسان نے صرف سادہ شیڈ ڈال کر انٹرنیٹ سے دس دس لاکھ والی گائے ڈاؤن لوڈ کر لیں،

ایک سو
جھوٹیاں ڈال کر دو سال میں المراعی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز پر آنے کا راز بتا دیا،
دیکھئے اس ویڈیو میں،

 قربانی کے
بیس بچھڑوں سے کیسے چالیس لاکھ ماہانہ کمایا جاتا ہے اس اہم ویڈیو میں،

کیسے فلاں
فلاں ڈاکٹر صاحبان/فارمر کا ونڈا کھلا کر ایک دن کے کٹے کا ایک سو کلو وزن حاصل
کیا گیا،

 انتہائی
معلوماتی ویڈیو کیسے ایک گوٹس فارمر نے تین ماہ میں نوے کلو وزن حاصل کر کے پچاس
بکروں سے پچیس لاکھ کما لیا۔

دیکھنا اور
شئیر کرنا نہ بھولیں کیسے ننھے فارمر نے بطخ ڈالی اور وہ بطخ اب شتر مرغ بن کر اب
لاہور دوبئی فلائٹ پر روزانہ ایک لاکھ کما رہا ہے۔

 

آخر تک
دیکھنا مت بھولیں کہ پچیس شتر مرغ سے کیسے ایک ماہ میں لاکھوں روپیہ کمایا جا سکتا
ہے تین ہزار روپے فی کلو گوشت فروخت کر کے، اور ہم اپنے ویورز کو بتاتے چلیں کہ اس
کا گوشت بھی ایک ایک ماہ کی ایڈوانس بکنگ پر فروخت ہوتا ہے ہمارے فارمر کے مطابق۔

 ہماری بہت
معلوماتی ویڈیو آخر تک لازمی دیکھئے گا کہ چاندی کا گوبر کرنے والی بھینسوں سے
ماہانہ پانچ لاکھ کمایا جا سکتا ہے۔

کیسے گھر کے
واش روم میں صرف ایک ہزار روپے میں مچھلیوں کا بائیو فلاک ڈال کر آپ پورا نیا گھر
تعمیر کر سکتے ہیں۔

 لازمی جانئے
اس ویڈیو میں کہ دو لاکھ میں کیسے وہ خرگوش فارمنگ کی جا سکتی ہے جس میں آپ کے
خرگوش پاکستان کے کونے کونے میں لائنوں میں لگ کر خریدے جائیں کیونکہ وہ پاکستان
کی قومی بیماری (مردانہ کمزوری) کے علاج میں استعمال ہوتے ہیں۔

 یہ اور ایسی
بہت سی ہیڈنگز ہیں جن کو لگا کہ یوٹیوب پر لگا کر سادہ لوح، وطن سے باہر بیٹھے،
زندگی کی جمع پونجی جمع کر کے کچھ کرنے کا سوچ رہے بھائیوں کو بیوقوف بنایا جاتا
ہے۔ خود اگر ان کو پوچھیں تو زندگی میں کبھی ایک مرغی، ایک بطخ، ایک خرگوش، ایک
کٹا، گائے، بھینس بھی نہ پالی ہو گی۔ انہیں لائیکس چاہیئں، انہیں شئیرنگ چاہیے
اپنی پوسٹ کی، انہیں زیادہ سے زیادہ سبسکرائبرز سے غرض ہے، پیسہ کسان کا، انویسٹر
کا، نئے بندے کا ڈوبنا ہے۔ انہوں نے اپنی بوٹی کے لئے آپ جیسے کسی سادہ لوح کا
بکرا بلکہ بعض اوقات گائے ذبح کروا دینی ہوتی ہے۔ خدارا ایسے لوگوں کی باتوں میں آ
کر اپنا پیسہ ضائع نہ کریں ۔ پیسہ میرا آپ کا برباد ہونا ہے۔ محنت میری آپ کی
برباد ہونی ہے۔ انہوں نے اپنا موبائل اور مائیک اٹھانا ہے، کسی نئے ٹھکانے پر، کسی
منڈی میں، کسی میرے جیسے مشہوری کے طلب گار کے ڈیرے پر جا کر نئی ویڈیو بنا کر
اپنی چرب زبانی سے جھوٹ سچ گھڑ لینا ہے۔ جس کی کیپشن ہی جھوٹ پر مبنی ہے، حقائق سے
ہی کہیں دور ہے، اس نے کیا اپنا رزق حلال کرنا اور کیا اپنے اہل خانہ کو لقمہ حلال
کھلانا (بھلے وہ میں ہی کیوں نہیں)۔

 

جیسے اور
کوئی کام بھی سیکھے بغیر شروع نہیں کیا جا سکتا، اسی طرح لائیو سٹاک کا کوئی کام،
مرغی فارمنگ، مچھلی فارمنگ بھی ایک مکمل فیلڈ ہے، اور انتہائی پیچیدہ فیلڈ ہے۔
زندہ چیز سے رزق کمانے کا کوئی سیگمنٹ بھی سوکھا، سہل، اور پیندی سٹے منافع بخش
نہیں ہے۔ رگڑا نکل جاتا ہے، جسم کا بھی، دماغ کا بھی، اور بینک بیلنس کا بھی، پھر
جا کر منافع اور عزت کا منہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ اس پیچیدہ شعبے کو پہلےسیکھیں،
سمجھیں اور پھر باقاعدہ اسٹارٹ لیں۔

 

جس طرح صرف
فیس بک اور یوٹیوب کی ویڈیوز دیکھ کر آج تک کوئی ڈاکٹر، سائنسدان اور انجینئر نہیں
بنا اسی طرح صرف ان کو دیکھ کر کوئی فارمر بھی نہیں بن سکتا۔ اس کے لئے نیند حرام
اور پسینہ اور خون حلال کرنا پڑتا ہے۔ کوئی ایسی فارمنگ نہیں جو صبح دس گیارہ بجے
یو ٹیوب پر شروع ہوتی ہے۔ لائیو اسٹاک ہر گز ایسا سیکٹر آف اکانومی نہیں کہ ایک
سال میں ہی کروڑ پر کروڑ کما کر آ جائیں۔ یو ٹیوبرز اپنے گرم کمبل سے نکل کر، نیند
پوری کر کے، دن چڑھے فارمنگ سکھانے آ جاتے ہیں، اور تب تک حقیقی کسان اپنی فیلڈ
جاب کے 8 گھنٹے بھی پورے کر کے اگلے آٹھ گھنٹے کے دورانئے میں داخل ہو چکا ہوتا ہے

 

خدارا اپنے
حلال پیسے اور دماغ کا درست استعمال کریں۔

16 ملازمتیں جو اگلی دو دہائیوں میں ختم ہوجائیں گی

کچھ لوگوں کے لئے نئی ٹیکنالوجی اور امکانات کے باعث مستقبل انوکھا اور دلچسپ ہو سکتا ہے۔  لیکن اکثر کے لئے مستقبل ایسا روشن...

Story: You Called Me A Donkey!

  ‘Abdullah was an energetic person but lacking in certain skills. One day, he left his home to pray Dhuhr in the mosque. It was his...

Hadith: Reward for Hajj

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

ہمسائیوں سے نمک مانگ لیا

‏ ماں جی نے ہمسائیوں کے دروازے پر دستک دی...

موبائیل اخلاقیات

موبائیل اخلاقیات سیکھنا بھی لازم ہے - اگر آپ کو...

بچے! کانسی کا یہ ٹکڑا تجھے کس نے دیا؟

ایک مرتبہ امیر المومنین عمر بن خطاب رضی اللہ...

Hadith: Women Covering Them With Sheets

Sahih Al Bukhari - Book of Characteristics Of Prayer...

سرگوشی سنو یا اینٹ سے بات کرو

 ایک نوجوان بزنس مینیجر اپنی برانڈ نیو بی ایم ڈبلیو...

کسان کا گھوڑا

ﺍﯾﮏ ﺩﻓﻌﮧ ﺍﯾﮏ ﮔﮭﻮﮌﺍ ﺍﯾﮏ ﮔﮩﺮﮮ ﮔﮍﮬﮯ ﻣﯿﮟ ﺟﺎ...

اے بادشاہوں کے بادشاہ

اے اللہ رب العزت اے ساری کائنات کے شہنشاہ اے ساری...

کامیابی یہ ہے کہ

کامیابی یہ ہے کہ 4 برس کی عمر میں .......

متعلقہ مضامین

ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﻭﺍﭘﺲ ﻧﮧ ﮨﯽ ﺟﺎﻭﮞ ﺗﻮ ﺑﮩﺘﺮ ﮨﮯ

ﻣﻮﭨﺮ ﺳﺎﺋﯿﮑﻞ كا ﭘﻨﮑﭽﺮ ﻟﮕﻮﺍﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻣﯿﮟ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮐﺮ ﭼﮑﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮨﻔﺘﮯ ﺑﮭﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﻭﺍﭘﺲ ﻧﮧ ﮨﯽ ﺟﺎﻭﮞ ﺗﻮ ﺑﮩﺘﺮ ﮨﮯ ،ﺩﯾﺮ...

کمپیٹیشن – آج صبح میں جوگنگ کررہا تھا

آج صبح میں جوگنگ کررہا تھا، میں نے ایک شخص کو دیکھا جو مجھ سے آدھا کلومیٹر دور تھا۔ میں نے اندازہ لگایا کہ...

بات معمولی سی تھی

" بات معمولی سی تھی ، لیکن اس نے تکرار کا رُخ اختیار کر لیا۔ ہوا کچھ یوں کہ جیسے ہی میں نے ایک دکان...

بابا جی اور سموسے پکوڑے

  بابا جی! کل میرے گھر میں افطاری ہے، قریباً سو احباب ہونگے، مجھے سموسے اور پکوڑے چاہئیں، کتنے پیسے دے جاوں؟ میں نے پوچھا، بابا...

کچھ دوستوں کا احوال سناتا ہوں

‫پچھلے سال فروری میں مجھے ایک دوست کی دعوت پر سرگودھا جانے کا اتفاق ہوا۔ دعوت بھی خاص الخاص مالٹوں کی تھی۔ جو لوگ...