back to top

بچے! کانسی کا یہ ٹکڑا تجھے کس نے دیا؟

ایک مرتبہ امیر المومنین عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اپنے چھوٹے صاحبزادے کے ہاتھ میں کانسی کا ایک ٹکرا دیکھا ۔ جس کی کوئی قیمت نہیں تھی (انتہائی معمولی تھا)۔

حضرتِ عمر رضٰی اللہ عنہ نے پوچھا: بچے! کانسی کا یہ ٹکڑا تجھے کس نے دیا؟

صاحبزادے نے جواب دیا:ابو جان! مجھے یہ ٹکڑا بیت المال کے خازن نے دیا۔

امیر المومنین اپنے صاحبزادے کو لے کر بیت المال کے خازن کے پاس گئے اور اس سے فرمایا:تجھے یہ ٹکڑا عمر کے بچے کو دینے کو کس نے کہا تھا؟.

خازن نے جواب دیا: اے امیر المومنین!میں نے خزانے کا حساب لگایا۔

گنتی کی (کہ کونسا مال کتنا اور کہاں ہے) تو خزانے میں سونا اور چاندی ہی پایا۔ اس پورے خزانے میں کانسی کا ایک ٹکڑا ملا، چنانچہ میں نے اسےآپ کے صاحبزادے کے حوالے کردیا۔

یہ سنتے ہی حضرتِ عمر رضی اللہ عنہ کا چہرہ غضے سے سرخ ہو گیا اور فرمایا: تیری ماں تجھے گم کرے،کیا تو نے تمام مسلمانوں کے گھروں کا جائزہ لینے کے بعد کوئی ایسا گھر نہیں پایا جو حرام مال کھائے، اس کے لیے تجھے عمر ہی کا گھر نظر آیا؟ یہ ٹکڑا لو اور اسے اس کی جگہ رکھ دو۔ ۔ ۔ ۔ ۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( سنہرے فیصلے،)

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

Hadith: Sitting in odd rakat

Sahih Al Bukhari - Book of Characteristics Of Prayer...

Rememberance of Allah

    Abu Huraira (Radi Allah Anhu) Reported Allah's...

سورة آل عمران ۔ آیۃ (155-160)

سورة آل عمران ۔ آیۃ (155-160) إِنَّ الَّذِينَ تَوَلَّوْا مِنْكُمْ...

آپ کونسا کام زیادہ کرتے ہیں

ھﻤﺎﺭﮮ ﺍﯾﮏ ﺣﺎﻓﻆ ﻗﺮﺁﻥ ﮐﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﮔﺮﺩﻥ ﺗﻮﮌ...

What is the interval between the Suhur and the Adhan?

Narrated Anas (RA): Zaid bin Thabit (RA) said, "We...

پوری زندگی کی فلم

اگر آپ کی پُوری زندگی پر فِلم بنائی جائے، جس...

متعلقہ مضامین

مقبول زمرے