گروپ ایڈمن اور ممبران کی اقسام:
1. معصوم ایڈمن: اس
کیٹیگری کے ایڈمنز بہت معصوم ہوتے ہیں ۔ ہر ممبرزکی شکایات سنتے ہیں اور انکے دکھ
دردکو سمجھتے ہیں۔
2۔ چالاک ایڈمن: یہ ایڈمنز کسی بھی صورت ایک ممبر کو دوسرے ممبر سے بات
کرتے نہیں دیکھ پاتے۔
3۔ دکھی ایڈمن: اس کیٹیگری کے ایڈمنز عموما شادی شدہ اور شوخ مزاج ہوتے
ہیں، کبھی کبھار شعر و شاعری
میں بھی ہاتھ صاف کر لیتے ہیں۔
4۔ ہٹلر ایڈمن: یہ انتہائی سخت مزاج واقع ہوتے ہیں۔ کسی بھی ممبر کی
طرف سے معمولی سی غلطی پر بھی ممبر کو تنبیہہ یا رکنیت سے بھی فارغ کر دیتے ہیں
5۔ خاموش ایڈمن: یہ سب ممبران کی کڑوی کسیلی باتیں سن کر بھی خاموش
رہنے میں ہی عافیت سمجھتے ہیں
6۔ مشکل ایڈمن: کچھ ایڈمنز سب کی مشکلات میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں۔ ایسے
ایڈمن کو مینشن کرتے ہی ممبر بھاگنے میں ہی عافیت سمجھتے ہیں۔
ممبران_کی_اقسام:
1۔ کاپی پیسٹر ممبرز: ایسے ممبرز صرف پوسٹ چوری کرنے آتے ہیں۔
2۔ خاموش ممبرز: ایسے ممبرز نہ لاٸک کرتے ہیں اور نہ ہی کمنٹ بس خاموشی
سے سب کی پوسٹس پڑھتے رہتے ہیں۔
3. ہمدرد ممبرز: ایسے ممبرز دوسرے ممبرز اور ایڈمن کے خیر خواہ ہوتے
ہیں۔
4۔ جھگڑالوممبرز: یہ ممبرز ہروقت موقع کی تلاش میں ہوتے ہیں کہ کب ایسی
پوسٹ ہاتھ لگے اور بلا سوچے سمجھے بھر پور تبصرہ یا فلسفہ جھاڑ دیا جائے چاہے کسی
کو اچھا لگے یا برا اور جب انہیں سمجھایا جائے تو بحث مباحثہ شروع کر دیں
5۔ دکھی ممبرز: ایسے ممبرز اچھی بھلی مزاحیہ پوسٹ کو بھی دل پر لےجاتے
ہیں اور اچھا خاصہ لیکچر سنا دیتے ہیں اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ پوسٹ ان پر
لگائی گئی ہے۔
6۔ ایکٹو ممبرز: ایسے ممبرز ہر فن مولا ہوتے ہیں ، گروپ میں رونق
دوبالا کرنے کے لئیے ہر روپ میں ہر رنگ میں ہر ایک کے مزاج کے مطابق پوسٹ
لگا کر سب کے دل جیت لیتے ہیں۔۔۔۔