back to top

 ایک شیریں زبان آدمی رات کو دوستوں کی محفل میں بیٹھ کر درزیوں کے بارے میں مزےدار قصے سنا رہا تها، داستان گو اتنی معلومات رکهتا تها کہ باقاعدہ اچها خاصا درزی نامہ مرتب ہوسکتا تها ،جب اس آدمی نے درزیوں کی چوری اور مکاری سے گاہکوں کا کپڑا غائب کردینے کے ان گنت قصے بیان کرڈالے ،سننے والوں میں ملک خطا کا ایک ترک جسے اپنی دانش و ذہانت پر بڑا ناز تها کہنے لگا،”اس علاقے میں سب سے گرو درزی کونسا ہے ؟داستان گو نے کہا :”یوں تو ایک سے ایک ماہر فن اس شہر کے گلی کوچوں میں موجود ہیں ،لیکن پورش نامی درزی بڑا فنکار ہے ،اس کے کاٹے کا منتر ہی نہیں ،ہاتھ کی صفائی میں ایسا استاد کہ کپڑا تو کپڑا آنکهوں کا کاجل تک چرالے اور چوری کا پتہ نہ لگنے دے،

ترک کہنے لگا :لگا لو مجھ سے شرط میں اس کے پاس کپڑا لے کر جائوں گا ،اور دیکهوں گا کہ وہ کیونکر میری آنکهوں میں دهول پهونک کے کپڑا چراتا ہے،میاں کپڑا تو درکنار ایک تار بهی غائب نہ کرسکے گا “،دوستوں نے جب یہ سنا تو کہنے لگے “ارے بهائی ذیادہ جوش میں نہ آ،تجھ سے پہلے بهی بہت سے یہی دعوی کرتے آئے اور اس درزی سے چوٹ کهاگئے،تو اپنی عقل و خرد پر نہ جا،دهوکا کهائے گا”،محفل برخاست ہونے کے بعد ترک اپنے گهر چلا گیا اسی پیچ و تاب اور فکر و اضطراب میں ساری رات گزاری صبح ہوتے ہی قیمتی اطلس کا کپڑا لیا اور پورش درزی کا نام پوچهتا پوچهتا اس کی دکان پر پہنچ گیا ،

درزی اس ترک گاہک کو دیکهتے ہی نہایت ادب سے کهڑا ہوکر تسلیمات بجالایا، درزی نے خوش اخلاقی و تعظیم و کریم کا ایسا مظاہرہ کیا کہ ترک بےحد متاثر ہوا ،دل میں کہنے لگا یہ شخص تو بظاہر ایسا عیار اور دغاباز نظر نہیں آتا ،لوگ بهی خواہ مخواہ رائی کا پہاڑ بنا دیتے ہیں ،یہ سوچ کر قیمتی اطلس درزی کے آگے دهر دی اور کہنے لگا “اس اطلس کی قبا مجهے سی دیں۔”درزی نے دونوں ہاتھ ادب سے اپنے سینے پر باندهے اور کہنے لگا، “حضور قبا ایسی سیوں گا جو نہ صرف آپ کے جسم پر زیب دے گی بلکہ دنیا دیکهے گی،اس نے کپڑا گز سے ناپا پهر کاٹنے کے لئے جابجا اس پر نشان لگانے لگا ،ساتھ ہی ساتھ ادهر ادهر کے پرلطف قصے چهیڑ دیئے ہنسنے ہنسانے کی باتیں ہونے لگیں جن میں ترک کو بےحد دلچسپی ہوگئی،جب درزی نے اسکی دلچسپی دیکهی تو ایک مزاحیہ لطیفہ سنایا جسے سن کر ترک ہنسنے لگا اس کی چندهی چندهی آنکهیں اور بهی مچ گئیں درزی نے جهٹ پٹ کپڑا کاٹا اور ران تلے ایسا دبایا کہ سوائےخدا کی ذات کے اور کوئی نہ دیکھ سکا،

غرض کی اس پرلطف داستان سرائی میں ترک اپنا اصل مقصد اور دعوی فراموش کر بیٹها ،کدهر کی اطلس ،کہاں کی شرط،ہنسی مذاق میں سب سے غافل ہوگیا،ترک درزی سے کہنے لگا درزی سے کہنے لگا ایسی ہی مزیدار کوئی اور بات سناو ،درزی نے پهر چرب زبانی کا مظاہرہ کیا ،ترک اتنا ہنسا کہ اس کی آنکهیں بالکل بند ہوگئیں ،ہوش و حواس رخصت ،عقل و خرد الوداع،اس مرتبہ درزی نے پهر کپڑا کاٹ کر ران تلے دبا لیا ،ترک نے چو تهی بار مذاق کا تقاضا کیا تو درزی کو کچھ حیا آگئی اور کہنے لگا، مزید تقاضا نہ کر اگر ہنسی کی اور بات کہوں گا تو تیری قبا تنگ ہوجائے گی،

مولانا رومی رح نصیحت فرماتے ہیں کہ جانتے ہو وہ ترکی کون تها ،دغاباز درزی کون تها ؟؟ اطلس کیاہے اور ہسنی مذاق کیا ہے ؟؟قینچی کیا ہے اور قبا کیا چیز ہے ؟؟سنوں وہ غافل ترک تیری ذات ہے جسے اپنی عقل و خرد پر بڑها بهروسہ ہے ،وہ عیار دهوکہ باز درزی یہ دنیائے فانی ہے، ہنسی مذاق نفسانی جذبات ہیں ،تیری عمر اطلس پر دن رات درزی کی قینچی کی مانند چل رہے ہیں دل لگی کا شوق تیری غفلت ہے،اطلس کی قبا تجهے بهلائی اور نیکی کے لئے سلوانی تهی،وہ فضول مذاق اور قہقہوں میں تباہ و برباد ہوگئی،اے عزیز ! اپنے ہوش و حواس درست کر ظاہر کو چهوڑ،باطن کی طرف توجہ کر،تیری قیمتی عمر کی اطلس لیل و نہار کی قینچی سے دنیا کا مکار درزی ٹکڑے ٹکڑے کرکے چرائے جارہا ہے اور تو ہنسی مذاق میں مشغول ہے۔۔۔۔۔۔

نوٹ :- عمدہ قسم کے نصیحت آموز واقعات وحکایات کیلئے آج ہی ہمارا ٹیلی گرام چینل  جوائن کریں۔

 https://t.me/NaseehatAamozWaqiaat

رابطہ نمبر: 919837204552+

سٹول کی تینوں ٹانگوں میں سے اہم ترین کون سی ہے

ارشاد: کمال ہے بیگم صاحبہ! آپ سٹول کی تینوں ٹانگوں کے بارے میں پوچھ رہی ہیں، ان میں سے اہم ترین کون سی ہے...

غصہ‘ خوف‘ نفرت‘ حیرت‘ لطف اور اداسی

جو شخص غصے کی کیمسٹری کو سمجھتا ھو وہ بڑی آسانی سے غصہ کنٹرول کر سکتا ھے۔ “ میں نے پوچھا ”سر غصے کی کیمسٹری کیا ھے ؟“ وہ...

Hadith: Delight of Faith

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

Hadith: Correct way of sitting in Prayer

Sahih Al Bukhari - Book of Characteristics Of Prayer...

Hadith: Control Yawning

Sahih Al Bukhari - Book...

فرائضِ غسل تین ھیں

فرائضِ غسل تین ھیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1.  کلی اس طرح کرنا کہ...

Hadith: what is your real life

Sahih Al Bukhari - Book of Merits Of The...

نیکی پلٹ کر آتی ہے

ملک صاحب ابھی چند دن پہلے لندن سے اپنے...

Hadith: Comparison of World and Paradise…

Narrated Sahl bin Sad Al-Saidi...

کہانی – ایک غریب درزی

.ابو مطیع اللہ حنفی  لکھنؤ بازار میں ایک غریب درزی...

کہانی – درویش اورچوہا

‏ درویش جنگل میں عبادت میں مشغول تھے کہ پتہ...

متعلقہ مضامین

ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻮ ﺑﻨﺪﮦ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﻧﺴﺨﮧ ﺑﺘﺎﺗﺎ ﮨﻮﮞ

ﻣﯿﮟ ﮔﮭﺮ ﺳﮯ ﻧﮑﻝ ﮐﺮ رﻭﮈ ﭘﺮ ﭼﻼ ﺟﺎ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ کہﺍﯾﮏ ﺑﺎبا ﻧﮯ ﺯﻣﯿﻦ ﺳﮯ ﭼﮭﻮﭨﯽ ﺳﯽ ﭨﮩﻨﯽ ﻟﯽ ﺍﻭﺭ ﻓﺮﺵ ﭘﺮ ﺭﮔﮍ...

آج ایک شادی پر جانا ھوا

آج ایک شادی پر جانا ھوا،ھال کے ایک کونے پر نظر گئی تو ایک جان پہچان والے شخص پر نظر پڑی...جو اکیلا ھی بیٹھا...

اکیلی لڑکی، مدرسےکاطالب علم اور مسجد

اکیلی لڑکی، مدرسےکاطالب علم اور مسجد ۔   نواب کی خوبرو لڑکی فسادات کے دوران ایک مسجد میں پناه لینے داخل هوئی تو دیکها ایک نوجوان...

ہمارا رویہ اپنی اولاد کے ساتھ

ابو مطیع اللہ حنفی  ☀☀☀☀ ★ہمارا جو رویہ ہے آج کل اپنی اولاد کے ساتھ کہ ہمارا کمرہ گویا کہ عدالت کا کمرہ ہے ‘ بچوں...

The Man Traveling With His Wife and Kids

One day of the many days There was a man traveling on a trip with his Wife and Kids And on the way he met someone...