back to top

انسانیت کو 100 براہِ راست ہدایات

اللہ تعالیٰ کی جانب سے قرآنِ پاک میں انسانیت کو 100 براہِ راست ہدایات.

 1. بدزبانی سے بچو (3:159)

 2. غصے کو پی جاؤ (3:134)

 3. دوسروں  کے ساتھ بھلائی کرو (4:36)

 4.  تکبر سے بچو (7:13)

 5. دوسروں کی غلطیاں معاف کرو (7:199)

 6. لوگوں سے نرمی سے بات کرو (20:44)

 7. اپنی آواز پست رکھو (31:19)

 8. دوسروں کا مذاق نہ اڑاؤ (49:11)

 9. والدین کا احترام اور ان کی فرمانبراداری  کرو (17:23)

 10. والدین کی بے ادبی سے بچو اور اُن کے سامنے اُف تک نہ کہو (17:23)

 11. اجازت کے بغیر کسی کی خلوت گاہ (پرائیویٹ کمرہ) میں داخل نہ ہو (24:58)

 12. آپس میں قرض کے معاملات تحریر کر لیا کرو (2:282)

 13. کسی کی اندھی تقلید مت کرو (2:170)

 14. اگر کوئی تنگی میں ہے تو اسے قرضہ اتارنے میں مہلت دو (2:280)

 15. سود مت کھاؤ (2:275)

 16. رشوت مت اختیار  کرو (2:188)

 17. وعدوں کو پورا کرو (2:177)

 18. آپس میں اعتماد قائم رکھو (2:283)

 19. سچ اور جھوٹ کو آپس میں خلط ملط نہ کرو (2:42)

 20. لوگوں کے درمیان انصاف سے فیصلہ کرو (4:58)

 21. عدل و انصاف پر مضبوطی سے جم جاؤ (4:135)

 22. مرنے کے بعد ہر شخص کی دولت اس کے قریبی عزیزوں  میں تقسیم کر دو (4:7)

 23. عورتوں کا بھی وراثت میں حق ہے (4:7)

 24. یتیموں کا مال ناحق مت کھاؤ (4:10)

 25. یتیموں کا خیال رکھو (2:220)

 26. ایک دوسرے کا مال ناجائز طریقے سے مت کھاؤ (4:29)

 27. کسی جھگڑے کی صورت میں لوگوں کے درمیان صلح کراؤ (49:9)

 28. بدگمانیوں سے بچو (49:12)

 29. گواہی کو مت چھپاؤ (2:283)

 30. ایک دوسرے کے بھید نہ ٹٹولا کرو اور کسی کی غیبت مت کرو (49:12)

 31. اپنے مال میں سے خیرات کرو (57:7)

 32. مسکین غریبوں کو کھانا کھلانے کی ترغیب دو (107:3)

 33. ضرورتمندوں کو تلاش کر کے اُن کی مدد کرو (2:273)

 34. کنجوسی اور فضول خرچی سے اجتناب کرو (17:29)

 35. اپنی خیرات لوگوں کو دکھا نے کے لیئے اور احسان جتا کر ضائع مت کرو (2:264)

 36. مہمانوں کا احترام کرو (51:26)

 37. بھلائی پر خود عمل کرنے کے بعد دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دو (2:44)

 38. زمین پر فساد مت کرو (2:60)

 39. لوگوں کو مسجدوں میں اللہ کے ذکر سے مت روکو (2:114)

 40. صرف اُن سےلڑوجوتم سے لڑیں (2:190)

 41. جنگ کے آداب کا خیال رکھو (2:191)

 42. جنگ کے دوران پُشت مت پھیرنا (8:15)

 43. د ین میں کوئی زبردستی نہیں (2:256)

 44. تمام پیغمبروں پر ایمان لاؤ (2:285)

 45. حالتِ حیض میں عورتوں سے جماع نہ کرو (2:222)

 46. مائیں بچوں کو  دو سال تک  دودھ  پلائیں (2:233)

 47.  خبردار زنا کے قریب کسی صورت میں نہیں جانا (17:32)

 48. حکمرانوں کو اہلیت کی بنیاد پر منتخب کرو (2:247)

 49. کسی پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ مت ڈالو  (2:286)

 50. آپس میں تفرقہ مت ڈالو (3:103)

 51. کائنات کی تخلیق اور عجائبات پر گہری غوروفکر کرو (3:191)

 52. مرد اور عورت کو اعمال کا صلہ برابر ملے گا (3:195)

 53. خون کے رشتوں میں شادی مت کرو (4:23)

 54. مرد خاندان کا حکمران ہے (4:34)

 55. بخیلی و کنجوسی مت کرو (4:37)

 56. حسد مت کرو (4:54)

 57. ایک دوسرے کا قتل مت کرو (4:92)

 58. خیانت کرنے والوں کے حمایتی مت بنو (4:105)

 59. گناہ اور ظلم وزیادتی میں تعاون مت کرو  (5:2)

 60. نیکی اور بھلائی میں تعاون کرو (5:2)

 61. جب آپ قرآن پڑھنے لگیں تو شیطان مردود سے اللہ کی پناہ طلب کیجئے'(16۔98)

 62. عدل و انصاف پر قائم رہو (5:8)

 63. جرائم کی سزا مثالی طور پر دو (5:38)

 64. گناہ اور بد اعمالیوں کے خلاف بھرپور جدوجہد کرو (5:63)

 65. مردہ جانور, خون, سور کا گوشت ممنوع ہیں (5:3)

 66. شراب اور منشیات سے بچو (5:90)

 67. جوا مت کھیلو (5:90)

 68. دوسروں کے معبودوں کو بُرا مت کہو (6:108)

 69. لوگوں کو دھوکہ دینے کی خاطر ناپ تول میں کمی مت کرو (6:152)

 70. خوب کھاؤ پیو مگر حد سے تجاوز نہ کرو (7:31)

 71. مسجدوں میں عبادت کے وقت اچھے کپڑے پہنو (7:31)

 72. جو تم سے مدد اور حفاظت و پناہ کا طلبگار ہو اسکی مدد اور حفاظت کرو  (9:6)

 73. پاکیزگی اختیار کرو (9:108)

 74. اللہ کی رحمت سے کبھی نا اُمید مت ہونا (12:87)

 75. لاعلمی اور جہالت کی وجہ سے کیے گئے بُرے کام و گناہ اللہ معاف فرما دے گا (16:119)

 76. لوگوں کو اللہ کی طرف حکمت اور بہترین نصیحت کے ساتھ بلاؤ (16:125)

 77. کوئی کسی دوسرے کے گناہوں کا بوجھ نہیں اُٹھائے گا (17:15)

 78. مفلسی و غربت کے خوف سے اولاد کا قتل مت کرو (17:31)

 79. جس بات کا علم نہ ہو اُس کے پیچھے مت پڑو. (17:36)

 80. بے بنیاد اور لغو کاموں  سے پرہیز کرو (23:3)

 81. دوسروں کے گھروں میں بلا اجازت مت داخل ہو  (24:27)

 82. جو اللہ پر یقین رکھتے ہیں, اللہ اُن کی حفاظت فرمائے گا (24:55)

 83. زمین پر عاجزی و انکساری سے چلو (25:63)

 84. اپنی دنیاوی زندگی کو نظرانداز مت کرو (28:77)

 85. اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو مت پکارو (28:88)

 86. ہم جنس پرستی سے اجتناب کرو (29:29)

 87. اچھے کاموں کی نصیحت اور برے کاموں کی ممانعت کرو  (31:17)

 88. زمین پر شیخی اور تکبر سے اِترا کر مت چلو (31:18)

 89. عورتیں اپنے بناؤسنگھار کی نمائش مت کریں (33:33)

 90. اللہ تمام گناہ معاف کردے گا (39:53)

 91. اللہ کی رحمت سے مایوس مت ہو (39:53)

 92. برائی کو بھلائی سے دفع کرو (41:34)

 93. مشورے سے اپنے کام سرانجام دو (42:38)

 94. تم میں سے زیادہ عزت والا وہ ہے جس نے سچائی و بھلائی کو اختیار کیا ہو (49:13)

 95. دین میں رہبانیت کا کوئی وجود نہیں (57:27)

 96. اللہ کے ہاں علم والے کے درجات بلند ہیں (58:11)

 97. غیرمسلموں کے ساتھ منصفانہ سلوک و احسان اور اچھا برتاؤ کرو  (60:8) 

 98. اپنے آپ کو نفس کی حرص سے پاک رکھو (64:16)

 99. اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرو, وہ معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے (73:20)

100.اللہ تعالٰی اس بات کو پسند نہیں کرتا کہ کسی کی برائی علانیہ زبان پر لائی جائے، الا یہ کہ کسی پر ظلم ہوا ہو.(3.148)

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

یہ شیطان پیچھا نہیں چھوڑتا ۔ہر وقت ساتھ لگا رہتا ہے ۔کیا کروں ؟

‏بابا جی یہ شیطان پیچھا نہیں چھوڑتا ۔ہر وقت ساتھ...

نکاح – شوہر اپنی زوجہ سے دوری اختیار کرنے کی مدت کتنی ہے

 شوہر اپنی زوجہ سے  دوری اختیار کرنے کی مدت...

Hadith: We Should Seek Refuge From Punishment Of Frave

Sahih Al Bukhari - Book of Invocations Volumn...

دو شیر تھے اورکچھ غلط فہمی ہوگئ

دو شیر تھے  ایک جوان اور ایک بوڑھا دونوں میں بہت...

Hadith: flogging and then intercourse

Sahih Al Bukhari - Book of Wedlock, Marriage (Nikaah)...

The Room

Author: Unknown In that place between...

متعلقہ مضامین

مقبول زمرے