back to top

بیس بائیس سالہ نوجوان لڑکے کو میں جب بھی مسجد میں یا کہیں بھی دعا مانگتے دیکھتا تو حیرت و رشک سے کھڑا رہ گیا یوں لگتا ہے کہ جب وہ دعا کرتا ہے تو اسکی ہاٹ لائن سیدھی رب العالمین سے منسلک ہو جاتی ہے

وہ آنکھیں بند کیۓ ایک جگہ سمٹ کر ساکت بیٹھا، اپنے ہاتھ بلند کئے گم سم ،نہ جانے اپنے بنانے والے سے کیا سرگوشیاں کیۓ جاتا ؟ 

لوگ آتے، نماز پڑھتے اور چلے جاتے ، اسکے ارتکاز اور توجہ میں مجال ہے کہ کوئی فرق پڑ جاۓ 

میں سمجھتا رہا نوجوان ہے اور نوجوان کی کیا خواہش و دعا ہو سکتی ہے مگر میرا اندازہ غلط نکلا جب ایک دن میں نے اس سے پوچھ ہی لیا کہ وہ دعا کس اسلوب سے مانگتا ہے، کیا الفاظ استمعال کرتا ہے، کون سی خواہشوں کا تقاضہ کرتا ہے؟

وہ پہلے ھچکچایا لیکن تھوڑی بہت سلام دعا ہونے کیوجہ سے اس نے مجھے اپنی پوری دعا سنائی.میں حیرت زدہ رہ گیا جب مجھے پتا چلا کہ میرے اس بھائی کی دعا کا ایک بہت بڑا حصہ کسی تقاضے یا مطالبے پر نہیں بلکے صرف خالص شکر پر مبنی ہے 

وہ ایک ایک نعمت جو اس کے ذہن میں آتی جاتی اسکا نام لیتا جاتا اور الله عزوجل کا آنسو بھری آنکھوں سے شکریہ ادا کرتا جاتا

مجھے اس نوجوان لڑکے سے ایک بہت بڑی سیکھ ملی تھی اور وہ یہ کہ دعا صرف تقاضے کا نہیں بلکے ان بیشمار نعمتوں کے شکر کا بھی نام ہے جنہیں ہم اکثر اپنا حق سمجھ کر بیٹھے رہتے ہیں

اپنے رب سے اپنی ضرورتوں یا خواہشوں کو مانگنا غلط نہیں ہے مگر اسکی عطا کردہ نعمتوں کا صدق دل سے شکر کرنا ہمیں اپنے خالق سے ایک زندہ تعلق و محبت فراہم کرتا ہے جو از خود ایک بہت بڑی عطا ہے…

یاد رکھیں ناشُکری کے سوراخ لالچ کے پیالے کو کبھی بھرنے نہیں دیتے ، یااللہ ہر حال تیرا شُکر بجا لانے کی توفیق عطا فرما۔

الحمداللہ 

الحمداللہ کثیرا 

الحمداللہ رب العالمین

الحمداللہ علی کل حال

الحمداللہ 

آمین آمین آمین یا کریم

سعادت مند انسان کی علامتیں

سعادت مند انسان کی علامتیں- دنیا سے بے رغبتی اور آخرت سے رغبت رکھتا ہو- عبادت اور تلاوت قرآن اس کا اہم مقصد ہو-...

Four principles of spirituality

    Four principles of spirituality     The First Principle states: "Whomsoever you encounter is the right one" This means...

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

حسن خاتمہ سے کیا مراد ہے

** ❓*الشيخ بن عثيمين رحمة الله فرماتے ہيں* :*اچھے...

حسد سے بچنے کے لیئے اس تحریر کا مطالعہ کریں

کچھ لوگ اپنی تعلیم 22 سال کی عمر میں...

دل کا زنگ کیسے صاف کریں ؟

دل کا زنگ کیسے صاف کریں ؟

​عذر تسلیم کرکے رشتوں کو مضبوط بنا نا سیکھیں

"آپ نے میری کال پِک نہیں کی،دودفعہ...

Hadith: Spend on your family and earn award :)

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah As-Salaam Alaikum...

Hadith: Do You Cause Someone Do Good or Bad

Controlling Sexual Desires When Marriage Is “Put on Hold” Today's...

Hadith: How to Prostrate

Sahih Al Bukhari - Book of Characteristics Of Prayer...

اللہ کے نزدیک یہ بات بڑی قابل نفرت ہے کہ تم ایسی بات کہو جو کرو نہیں

سورہ الصّف آیت نمبر 3 کَبُرَ  مَقۡتًا عِنۡدَ  اللّٰہِ  اَنۡ ...

متعلقہ مضامین

بعض لوگ کیوں نماز نہیں پڑهتے؟

ایک دوست نے اپنے نماز پڑهنے کی یہ وجہ بیان کی: بہت آسانی سے میں نمازی بن گیا- ایک دن میں کلاس میں بیٹها ہوا تها...

میری شادی ایک امیر گھرانے میں ہوئی

میری شادی ایک امیر گھرانے میں ہوئی . میری شادی ایک امیر گھرانے میں ہوئی، میرے سسر دو بڑی ٹیکسٹائل ملز کے مالک تھے، دولت کی...

شیر، لومڑی اور گدھا

انتخاب و اضافہ: محمد عمران خان ایک مرتبہ قدرت نے گناہوں کی کثرت کے سبب اہلِ دنیا کو مہلک وبا میں مبتلا کر دیا۔ اور...

طنز کا طریقہ اور طعنہ دینے کا طریقہ اختیار کرنا

آج سے تقریبا تیس پینتیس سال پہلے کی بات ہے ، میں اس وقت دارالعلوم کراچی سے نیا نیا فارغ ہوا تھا ، اس...

فرشتہ بننے گیاتھا

میں ایک سرکاری محکمے میں جاب کرتا ہوں۔یہ سردیوں کے دن تھے اور میں مصروفیت کے باعث 2 ماہ15دن کے لمبے عرصے بعد گھر...

ﻣﯿﺮﮮ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﭘﺮ ﻟﮕﺎ ﺩﯾﺎ

ﺟﺐ میں ﺍﭘﻨﮯ استاد ( شیخ ) ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺗﮭﺎ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﭘﺮ ﻟﮕﺎ ﺩﯾﺎ ‘ ﻣﯿﮟ ﺑﺤﺮﯼ ﺟﮩﺎﺯﻭﮞ ﻣﯿﮟ...