back to top

بہت دنوں بعد ایک نماز جنازہ میں شرکت کا موقع ملا پهر جو کچھ میں نے دیکها اس کے مطابق اپنے بارے میں سوچنے لگا کہ

ایک دن میں بھی مرجاؤں گا اور لوگ میری بھی نماز جنازہ پڑھیں گے میری نماز جنازہ میں جتنے لوگ شامل ہونگے۔

⇦ان میں سے 50 فیصد لوگ صرف نماز جنازہ پڑهنے تک مجھے یاد رکهیں گے پھر ہمیشہ کے لئے بهول جائیں گے!

⇦باقی 50 فیصد لوگ میری میت کے ساتھ قبرستان تک جائیں گے جن میں سے 40 فیصد لوگ مٹی دیتے ہی ہمیشہ کیلئے مٹی پواؤ کہہ دیں گے۔

⇦باقی 10فیصد لوگ گهر تک واپس آئیں گے جن میں سے 5 فیصد لوگ گهر سے رخصت ہوتے ہی مجھے ہمیشہ کیلئے بھول کر اپنے کاموں میں لگ جائیں گے۔

⇦بقیہ 5 فیصد میں سے 3 فیصد لوگ سوئم تک مجھے یاد رکهیں گے۔ اور… 

⇦قریب ایک فیصد لوگ مزید چند دنوں یا چند ہفتوں یاچند مہینوں تک مجھے یاد رکهیں گے ، پهر ہمیشہ کیلئے اپنی دنیا میں مست ہوجائیں گے ۔ اور … 

⇦شاید صرف ایک فیصد یا اُس سے بھی کم لوگ اپنی موت تک مجھے یاد رکهیں گے جن کے مرنے کے بعد مجھے کوئی یاد کرنے والا نہیں ہوگا۔

یہ ہے فانی دنیا کی حقیقت ۔ یہاں جوں ہی ہم فنا ہونگے‘ ہم سے وابستہ یادیں، ہماری عزت‘ شہرت‘ نام و نمود اور شان و شوکت سب کچھ فنا ہوجائے گی جنہیں بچانے کے غم میں ہم سب نڈھال ہو رہے ہوتے ہیں۔ لیکن… 

⇦اگر میرا خاتمہ بالایمان ہوتا ہے اور میں دنیا سے سرخرو ہوکر اپنے ربِ کریم کے پاس پہنچتا ہوں تو مجھے اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ میری وفات کے بعد مجھے کب تک یاد رکھے گا یہ زمانہ۔

⇦اگر میں اپنے بچوں کی صحیح تربیت کر گیا اور اپنے بچوں کو دین اسلام پر چھوڑ گیا جو میری مغفرت کی دعائیں کرتے رہیں گے اور میرے لئے صدقۂ جاریہ بن پائیں گے تو مجھے کس کا غم۔؟

⇦اگر میں اپنی مقدور بھر اللّٰه کی نافرمانی اور صغیرہ و کبیرہ گناہوں سے سے بچتا رہا‘ شرک‘ بدعات و خرافات سے بچتا ہوا اللّٰه اور رسول اللّٰه ﷺ کی اطاعت میں زندگی گزارتا رہا ‘  نمازیں مقررہ وقت پر ادا کرتا رہا‘ زکوٰۃ و صدقات دیتا رہا‘ اپنے نفس کو بخل سے بچاتے ہوئے اللّٰه کی راہ میں مال خرچ کرتا رہا ‘غریب مسکین و ناداروں کی مدد کرتا رہا ‘ قطع رحمی اور دیگر گناہوں سے بچتا رہا ‘ اور…. 

⇦زیادہ سے زیادہ نیکیاں کما کر اپنی آخرت کیلئے ذخیرہ کرتا رہا تو…. تو اِن شاء اللّٰه میرا رب مجھے اپنے کامیاب بندوں میں شامل کرلے گا‘ پھر مجھے کسی کے یاد رکھنے نہ رکھنے کا کیا پرواہ؟

کیونکہ اللہ کا فرمان ہے::-

فَاتَّقُوا اللَّـهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ وَاسْمَعُوا وَأَطِيعُوا وَأَنفِقُوا خَيْرًا لِّأَنفُسِكُمْ ۗ وَمَن يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ﴿١٦﴾ سورة التغابن ۔

ترجمہ:- اور جہاں تک ہو سکے اللّٰه (کی نافرمانی) سے ڈرو اور (اُس کے احکام) سنو اور اطاعت کرو اور (اس کی راہ میں مال) خرچ کرو یہ تمہارے لئے بہتر ہے اور جو شخص اپنے نفس کے بُخل سے بچایا گیا تو وہی لوگ فلاح پانے والے ہیں۔

بے شک احکامِ الٰہی کے مطابق زندگی گزار کر ایمان کے ساتھ دنیا سے رخصت ہونے میں ہی کامیابی ہے۔ اور اگر ایسا نہ ہوسکا تو ساری دنیا بھی ہمیں ہمیشہ کیلئے یاد رکھنے والی ہو جائے تو بھی کوئی کامیابی نہیں‘ ہمیشہ کی خسارہ ہی خسارہ ہے۔

اللّٰه ہمیں ہمیشہ کی خسارہ سے بچا کر ہمیشہ کی کامیابی عطا کرے اور اس کیلئے ہر پل سعی کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔

سلام خیر خواہی امن اور محبت کا دین ہے

 اسلام  خیر خواہی امن اور محبت کا دین ہے اسلام کا حسن حقیقی تو حسن اخلاص اور بھائی چارہ ہے عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِىِّ...

قصور وار کون؟

Hadith: staying home at night

Hadith: Reward for Hajj

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

انپڑھ نماز کس طریقے سے ادا کریں

Mufti Mahmood Ul Hassan: حضرت مفتی صاحب ایک...

Hadith: Legal or Illegal Earning

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah As-Salaam Alaikum...

کہانی – ایک چینی بڑھیا

کہتے ہیں ایک چینی بڑھیا کے گھر میں پانی...

بچوں کی خراب تعلیمی کارکردگی

  بچوں کی خراب تعلیمی کارکردگی پر فکر مند والدین...

فارمیسی اسٹاک پر ‏زکوات

جاننے والے ہیں فارمیسی کا کاروبار کرتے ہیں، پوچھ...

Hadith: woman fasting

Sahih Al Bukhari - Book of Wedlock, Marriage (Nikaah)...

ہمسائے کے حقوق

حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ تعالی علیہ سے سے...

متعلقہ مضامین

کہانی – ایک سانپ

بند دکان میں کہیں سے گهومتا پهرتا ایک سانپ گهس آیا. یہاں سانپ کی دلچسپی کی کوئی چیز نہیں تهی۔اس کا جسم وہاں پڑی ایک...

Story: The Car Stuck In Mud

A man was lost while driving through the countryside. As he tried to reach for the map, he accidentally drove off the road into...

وہ ترکی کے راستے یونان جانا چاہتے تھے

  مجھے کسی صاحب نے ایک دلچسپ واقعہ سنایا. وہ ترکی کے راستے یونان جانا چاہتے تھے. ایجنٹ انھیں ترکی لے گیا. یہ ازمیر شہر میں دوسرے لوگوں...

ایک شخص سمندر کے کنارے واک کر رہا تھا

اچانک سمندر سے اتنی ساری مچھلیاں ریت پر کیسے آگئیں ؟ ایک شخص سمندر کے  کنارے  واک کر رہا تھا تو اس نے دور سے  دیکھا  کہ کوئی...

آج صبح میں جوگنگ کررہا تھا

آج صبح میں جوگنگ کررہا تھا، میں نے ایک شخص کو دیکھا جو مجھ سے آدھا کلومیٹر دور تھا۔ میں نے اندازہ لگایا کہ...

Story – Young Man Crying On Road

One day, Malik bin Dinar (rahimaullah) was passing by a place when he noticed a young man wearing old clothes and crying by the...