back to top

ایمان خدا کے کہے پر عمل کرتے جانے اور کوئی سوال نہ کرنے کا نام ہے

Date:

میرے ایک استاد اونگارتی تھے – مین نے ان سے پوچھا کہ سر ” ایمان کیا ہوتا ہے ” ؟

انہوں نے جواب دیا کہ ایمان خدا کے کہے پر عمل کرتے جانے اور کوئی سوال نہ کرنے کا نام ہے – یہ ایمان کی ایک ایسی تعریف تھی جو دل کو لگتی تھی

-اٹلی میں ایک بار ہمارے ہوٹل میں آگ لگ گئی اور ایک بچہ تیسری منزل پر رہ گیا

شعلے بڑے خوفناک قسم کے تھے – اس بچے کا باپ نیچے زمین پر کھڑا بڑا بیقرار اور پریشان تھا – اس لڑکے کو کھڑکی میں دیکھ کر اس کے باپ نے کہا چھلانگ مار بیٹا

-“اس لڑکے نے کہا کہ ” بابا کیسے چھلانگ ماروں مجھے تو تم نظر ہی نہیں آ رہے

(اب وہاں روشنی اس کی آنکھوں کو چندھیا رہی تھی )

اس کے باپ نے کہا کہ تو چاہے جہاں بھی چھلانگ مار ، تیرا باپ تیرے نیچے ہے ، تو مجھے نہیں دیکھ رہا میں تو تمہیں دیکھ رہا ہوں ناں

-“اسی طرح اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ” تم مجھے نہیں دیکھ رہے – میں تو تمہیں دیکھ رہا ہوں نا

اعتماد کی دنیا میں اترنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی شہ رگ کی بیٹھک اور شہ رگ کی ڈرائنگ روم کا کسی نہ کسی طرح آہستگی سے دروازہ کھولیں – اس کی چٹخنی اتاریں اور اس شہ رگ کی بیٹھک میں داخل ہو جائیں جہاں اللہ پہلے سے موجود ہے

اللہ آپ کو خوش رکھے اور آسانیاں عطا فرمائے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف بخشے آمین

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بچوں کو اچھا شہری بنانے کے طریقے اور ضروری عادات

 بچوں کی تربیت میں والدین کا کردار بہت اہم...

امام الفقہاء امامِ اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا قیاس

  محمد بن ابراہیم الفقیہ سے روایت ہے ایک...

ملازم کی تنخواہ

*مسئلہ #72* *ملازم کی تنخواہ* سوال: ایک ملازم کو مالک نے مہینے...