back to top

اسلام آباد میں ورکنگ وومن سیمینار تھا جس میں اسلام آباد کی (خصوصاً اور باقی علاقوں کی عموماً) خواتین مدعو تھیں۔

روس کی دو خواتین جو اردو سیکھنے کی غرض سے اسلام آباد آئی ہوئی تھیں انہیں بھی تقریب کی شان بڑھانے کیلئے بلا لیا گیا۔

تقریب سے خطاب کے دوران خواتین نے روس کی ترقی کی مثال دیتے ہوئے اس کا سہرا وہاں کی ورکنگ وومن کے سر پر رکھ دیا۔ خیر پھر روس کی خاتون کو بھی بات کرنے کا موقع دیا گیا۔

روسی خاتون نے روس کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ہاں اٹھانوے فیصد خواتین گھر سے باہر نکلتی ہیں، اور شاید یہی ہماری ترقی کا راز بھی ہے۔

تمام ہال تالیوں کی آواز سے گونج گیا، پاکستانی خواتین تو ایسے خوش ہورہی تھیں کہ جیسے “ترقی” کا زینہ ہاتھ لگ گیا ہو۔

روسی خاتون نے بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا، لیکن ابھی ہمارے پاس دو فیصد گھریلو خواتین ہیں اور مجھے فخر ہے کہ میں بھی ان دو فیصد خواتین میں سے ایک ہوں۔

اچانک تمام ہال پر سناتا چھا گیا۔

اس نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا، “دراصل ہم نے معاشی لحاظ سے تو ترقی کرلی ہے جبکہ معاشرتی لحاظ سے ہمارا معاشرہ تباہ ہوچکا ہے۔ شراب نوشی، قتل و غارت، زنا بالجبر اور ڈاکہ زنی عام ہو چکی ہے۔ اور ایسا صرف اس لیے ہوا ہے کہ مائیں بچوں کی تربیت نہیں کر رہیں، بچے بچپن سے آزاد ماحول میں زندگی گزارتے ہیں جہاں انہیں کارٹون، گیمز اور تفریح کی دوسری چیزیں مہیا کی جاتی ہیں لیکن یہ چیزیں انہیں شدت پسند اور قانون کا باغی بنا دیتی ہیں۔ 

اب ہمارے معاشرے میں ان عورتوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جو گھروں میں رہتی ہیں اور بچوں کی تربیت کرتی ہیں۔

وہ اور نہ جانے کیا کیا کہتی گئی لیکن سامنے بیٹھی عورتیں ایسے سن رہی تھیں جیسے ہم آپ اپنے ابو، امی یا بڑے بھائی کا پڑھائی کے بارے میں دیا گیا لیکچر سنتے ہیں۔ 

جس میں وہ کہہ رہے ہوتے ہیں پڑھ لو ورنہ بعد میں پچھتاؤ گے، اور ہم ان کی بات ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیتے ہیں۔۔۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

پوسٹ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ :

ایک عورت کی گود میں جب ” بچہ ” آتا ھے تو اس پر نبیوں جیسی بڑی ذمہ داری عائد ھوتی ھے.. ایک ایسا فرض جس میں غفلت کی گنجائش نہیں ھوتی..

جب ایک انسان کو پرورش کیلئے دوسرا انسان دیا جاتا ھے تو گویا ساری انسانیت کی لگامیں اس کے ھاتھ میں دے دی جاتی ھیں کہ چاھو تو اسے ابلیس بنادو کہ کل کو ساری انسانیت کیلئے وبال بن جائے.. اور چاھو تو وہ بندہ بشر بنادو جو اپنے آگے پیچهے اور دائیں اور بائیں “خیر” کی روشنی بکھیرتا چلا جائے..

سارے انسان ” خیر ” ھوتے ھیں.. بس ان کی پرورش کے گہوارے ان کو یا تو پھول بنا دیتے ھیں یا پتھر____!

دادی دادا اور نانی نانا

ساڑھے تین برس کی زینب دو روز قبل کچن میں آئی،ہاتھ میں ببل گم تھی،"نانی آپ ببل کھائیں گی؟ "ہاں کیوں نہیں"کا جواب پاکر اس...

Story: Junaid Baghdadi RA and Love for Allah SWT

Once at the time of Hajj, there was a gathering in Mecca of some friends of Allah; the youngest among whom was...

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

کیا آپ بااخلاق ہیں؟ ابھی چیک کریں

امام جلال الدین سیوطی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب...

وہ ہم میں سے نہیں ہے

نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو...

ﺟﻮ ﺟﻮ ﺁﺩﻣﯽ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﮨﮯ ﻭﮦ ﻓﻼﮞ ﻣﯿﺪﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺁﺟﺎﺋﮯ

ﺍﯾﮏ ﺩﻓﻌﮧ ﯾﮧ ﺍﻋﻼﻥ ﮨﻮ ﺍﮐﮧ ﺟﻮ ﺟﻮ ﺁﺩﻣﯽ...

اندر کی بیماری

ایک ایسا درخت جس کے اندر بیماری ہو اور...

دعا کی قبولیت کا عجیب طریقہ

پچھلے دنوں راس الخیمہ جانا ہوا تو راستے میں...

Hadith: 7 commands of Prophet Peace Be Upon Him

Mu'awiya b. Suwaid b. Muqarrin reporxed: I visited al-Bara'...

اللّٰہ معاف کرنے والا ہے اور معاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے

*معافی خوبصورت عمل ہےـ**چاہے کسی سے معافی مانگنی ہو...

متعلقہ مضامین

ماروی تو اب آٹھ سال کی ہو رہی ہے

ام عثمان مظہر تربیت کی عمر Teen age سے پہلے پہلے ہے تو پھر ماروی تو اب آٹھ سال کی ہو رہی ہے ۔۔۔ تو...

کل وقار آیا تھا۔۔۔! ولایت میں رہتا ہے – واپس آتے ہی ملنے چلا آیا

کل پھیکے کے گھر کے سامنے ایک نئی چمکتی ہوئی گاڑی کھڑی تھی۔۔۔! سارے گاؤں میں اس کا چرچا تھا۔۔۔! جانے کون ملنے آیا...

ﭼﺎﻟﯿﺲ ﺳﺎﻟﮧ ﺁﺩﻣﯽ ﮨﺮ ﺗﮭﭙﮍﻭﮞ ﮐﯽ ﺑﺎﺭﺵ

کچھ دن پہلے ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﮨﮯ ﺍﯾﮏ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮐﺎﻡ ﺳﮯ میانوالی ﺟﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﺗﻔﺎﻕ ﮨﻮﺍ ﭼﻨﺎﭼﮧ بندیال ﮐﯽ ﻣﯿﭩﺮﻭ ﮐﯿﺮﯼ ﺳﺮﻭﺱ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮫ ﮐﺮ...

بلی ، طوطا اور ﭨﺎﺋﯿﮟ ﭨﺎﺋﯿﮟ

 ﺍﯾﮏ ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﻃﻮﻃﺎ ﭘﺎﻝ ﺭﮐﮭﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺑﮍﯼ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﺍﯾﮏ ﺑﻠﯽ ﻃﻮﻃﮯ ﭘﺮ ﺟﮭﭙﭩﯽ ﺍﻭﺭ ﻃﻮﻃﺎ ﺍﭨﮭﺎ...

تھپکی کی طاقت

وہ ایک کند ذہن بچہ تھا۔ روز سکول آتا لیکن اسے کبھی سبق یاد نہیں ہوتا تھا۔استاتذہ سے روز ڈانٹ ڈپٹ اور مار کھانا اس...

ایک ایک میٹر لمبا چمچ

ایک ایک میٹر لمبا چمچ ایک حکیم سے پوچھا گیا: زندگی میں کامیابی کیسے حاصل ہوتی ہے؟ حکیم نے کہا اس کا جواب لینے کےلیے آپ کو...