back to top

گناہوں پر آٹھ گواہ

Date:

 

قیامت کے دن ہر انسان کے گناہوں پر
آٹھ گواہ پیش ہوں گے۔

 

پہلا گواہ: جس جگہ بندے نے گناہ کیا
ہو گا،وہ جگہ وہ زمین کا ٹکرا قیامت کے دن اس کے خلاف گواہی دے گا۔۔!!سورۃ الزلزال
آیت نمبر(5،6)

 

دوسرا گواہ: وہ دن بھی گواہی دے گا جس
دن بندے نے گناہ کیا ہو گا۔(سورۃالبروج آیت نمبر 3)

 

تیسرا گواہ:قیامت کے دن ان کی زبان
گواہی دے گی۔(سورۃ النور آیت نمبر 24)

 

چوتھا گواہ:انسان کے جسم کے باقی
اعضاء ہاتھ پاؤں یہ بھی گواہی دیں گے۔(سورۃ یٰسین آیت نمبر 25)

 

پانچواں گواہ: دو فرشتے جو تم پر
نگران مقرر ہیں جو معزز ہیں،لکھنے والے ہیں جو کچھ تم کرتے ہو وہ جانتے ہیں۔(سورۃ
الانفطار آیت نمبر12)

 

چھٹا گواہ:وہ نامہ اعمال جو فرشتے لکھ
رہے ہیں تو زبان بھی گواہی دے گی اور نامہ اعمال بھی دیکھائے جائیں گے۔(سورۃ الکہف
:آیت نمبر 49)

 

ساتواں گواہ:آپ ﷺ بھی گواہ ہوں گے،
اللہ رب العزت آپ ﷺ سے بھی گواہی مانگیں گے۔(سورۃ النساء آیت نمبر 41)

 

آٹھواں گواہ:اللہ رب العزت قرآن میں
فرماتے ہیں،جو تم گناہ کرتے ہو،ہم قیامت کے دن اس پر گواہ ہوں گے۔(سورۃ یونس آیت
نمبر 61)

 

ہمارے گناہوں پر اللہ خود گواہ ہوگا
(اللہ اللہ) کیا عالم ہوگا،

 

یا اللہ ہمارے گناہوں کو بخش دے اور
ہمیں نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرما آمين….

 

Previous article
Next article

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بچوں کو اچھا شہری بنانے کے طریقے اور ضروری عادات

 بچوں کی تربیت میں والدین کا کردار بہت اہم...

امام الفقہاء امامِ اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا قیاس

  محمد بن ابراہیم الفقیہ سے روایت ہے ایک...

ملازم کی تنخواہ

*مسئلہ #72* *ملازم کی تنخواہ* سوال: ایک ملازم کو مالک نے مہینے...