دکان میں
“مال
واپس یا تبدیل نہیں ہوگا”
کا چیختا
چنگھاڑتا بورڈ آویزاں کرکے ہم برکات سے محرومی کا خود سامان کرتے ہیں۔
چہرے پر بے
زاری اور سپاٹ تاثرات چسپاں کرکے گاہک نہ ہونے یا کم خریداری کا شکوہ کرتے ہیں۔
اپنے الفاظ
میں روکھا پن، بدتمیزی کی کاٹ لیے اپنے کاروبار نہ چلنے کا رونا روتے ہیں۔
ہماری معیشت
اسلامی اصولوں پر نہیں لیکن برکات اسلامی چاہتے ہیں۔
مسلمانوں کے
گھر پیدا ہونے کے بعد ہماری عملی ذمہ داری اپنے آپ کو اسلامی اصولوں میں ڈھالنا
بھی ہے، ورنہ بے برکتی ہمارا نصیب ٹھہرے گی۔۔۔!!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آفاق احمد