back to top

دعا کی قبولیت کا عجیب طریقہ

پچھلے دنوں راس الخیمہ جانا ہوا تو راستے میں ایک چھوٹی سی مسجد میں نماز کے لیے رُکا – دوپہر کا وقت تھا حسب عادت پہلے صفت میں بیٹھا تو میرے برابر میں ایک بزرگ بیٹھے تھے کالے لیکن چہرے پر بلا کا نور تھا – میں نے سوچ لیا کے نماز کے بعد ان سے ضرور ملوں گا – 

جماعت ختم ہوئی تو وہ مسجد کے ایک کونے میں قرآن لیکر بیٹھ گئے – میںُ ہمت کرکے قریب گیا اور

سلام کیا اور پوچھا اردو معلوم ہے؟

انھیں بہت اچھی طرح اُردو آتی تھی ان کا تعلق یمن کی ایک تبلیغی جماعت سے تھا – قصہ مختصر بہت باتیں ہوئیں اُٹھتے وقت میں نے ان سے پوچھا کہ بڑے صاحب  دعا قبول ہونے کا کوئی بہترین طریقہ تو بتائیں!

کہنے لگے ۱۰۰% گارنٹی کے ساتھ دعا کی قبولیت کا طریقہ بتاؤں ؟  میرے رونگھٹے کھڑے ہوگئے، کہنے لگے اللہ میاںُ رد ہی نہیں کرتا میںُ نے بے چین ہوکر کہا جی بسم اللہ 

کہنے لگے میاں ہر نماز میں سب سے پہلے اپنے ماں باپ کے لیے دعا مانگو چاہے وہ زندہ ہوں یا مردہ

کیونکہ اللہ کے پاس تمہارے لیے ان کی دعائیں تب سے جمع ہو رہی ہوتی ہیں جب سے تم پیدا ہوئے ہو ۔

کہنے لگے یہ عمل  آج سے ہی کر کے دیکھو ، سراب دیکھا ہے نہ جیسے جیسے اس کے قریب جاؤ وہ مٹتا جاتا ہے دعا کے اس عمل سے تمہاری زندگی سے پریشانیاں اسی سراب کی طرح مٹتی جائیں گی ان شاء اللہ ۔
 

یقین کریںُ اس دن کے بعد سے میں نے ایک بار بھی ناغا نہیں کیا اور راستے ایسے کھل رہے ہیں جیسے صبح رات کو کاٹ کر روشنی پھیلاتی ہے۔

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

بیوی کو طلاق کیوں ؟؟

 ڈی آئی جی نونت سکیرا جی نے عبرت ناک...

چلتی مشین میں ہاتھ دو گے، اُڑ جاؤ گے

    ظاہر میں بڑے دِکھتے لوگوں کے باطن میں بھی...

ہم جنس پرستی کی سزا

*مسئلہ #88* *ہم جنس پرستی کی سزا* سوال: ہم جنس پرستی مرد...

Hadith: who is best among you?

Sahih Al Bukhari - Book of Virtues Of The...

Hadith: What to do when entering mosque

Sahih Al Bukhari - Book of Prayers (Salat) ...

قصور وار کون؟

.                 ...

اور جو کوئی اللہ کا شکر ادا کرتا ہے وہ خود اپنے فائدے کے لیے شکر کرتا ہے

سورہ لقمٰن آیت نمبر  12 وَ لَقَدۡ اٰتَیۡنَا لُقۡمٰنَ الۡحِکۡمَۃَ اَنِ...

سواری ‏پہ ‏سوار ‏ہونا

 ۔ (۲۳۰۴) عَنْ عَلِیِّ بْنِ رَبِیْعَۃَ قَالَ: رَأَیْتُ عَلِیًّا ‌رضی...

متعلقہ مضامین

مقبول زمرے