back to top

ایک مشہور واقعہ ہے کہ کسی بادشاہ کے دربار میں ایک بھنگی کو پیش ہونے کا موقعہ ملا تو عجیب بات رونما ہوئی..دربار میں داخل ہوتے ہی وہ دھڑام سے فرش پر گرا اور بےہوش ہوگیا..اسے ہوش میں لانے کی سر توڑ کوشش کی گئ مگر بے سود.. 

آخر ایک دانا درباری نے ایک گندگی سے آلودہ جوتا لانے کا مشورہ دیا.. جوتا لایا گیا تو دانا نے کہا کہ اس بھنگی کو یہ جوتا سونگھایا جائے..بظاہر اس بے سر و پا دکھائی دینے والےحکم پر بادل نخواستہ عمل درآمد کیا گیا تو یہ دیکھ کر درباریوں کی حیرت کی انتہاء نہ رہی کہ بھنگی عالم بے ہوشی کو خیر باد کہہ کر عالم ہوش میں آگیا.. یعنی جو کام شاہی حکیم کی اعلی جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ قیمتی دوائیں نہ کر سکیں غلاظت سے بھرا جوتا وہ کمال دکھا گیا !سب لوگ دانا درباری سے ہوچھنے لگے کہ یہ کیا ماجرا ہے..؟ 

تب اس نے جو حکمت بتائی وہ تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھ دی گئی..اس نے کہا کہ اس بھنگی کی عمر گندگی اور غلاظت کی رفاقت میں بسر ہوئی اور اب یکایک اسے شاہی دربار کی نفیس خوشبووں میں دھکیل دیا گیا جس کی اس کو عادت نہیں تھی.. چونکہ اس کی طبیعت میں اس نفاست کو قبول کرنے کی صلاحیت ہی نہ تھی تو یہ برداشت نہ کرسکا اور اپنے حواس کھو بیٹھا.. اور جب اس کو اس کی طبیعت کے موافق ماحول دیا گیا تو فورا اس کو قبول کرتے ہوئے ہوش میں آگیا..اس واقعے کو پڑھنے کے بعد مجھے کئی بھٹکتے سوالوں کے تسلی بخش جواب مل گئے.. آئیے آپ بھی سنیے اور سر دھنئیے..

ہم ٹی وی کے سامنے بیٹھ جائیں تو بلامبالغہ گھنٹوں کے گزر جانے کا احساس تک نہیں ہوتا جبکہ نماز شروع کردیں تو پانچ منٹ گزارنے محال ہوجاتے ہیں..
ناول پڑھنا شروع کریں تو لگاتار بہت سا ٹائم اسے پڑھنے میں گزارنا بے حد سہل معلوم ہوتا ہے اور اگر تلاوت قرآن کی توفیق مل بھی جائے تو سر سے اتارنے کی کوشش ہوتی ہے..محافل دینیہ میں شمولیت کا وقت نہیں ملتا جبکہ بازاروں میں وقت کے گزرنے کا پتہ نہیں چلتا..ایک طرف درباری اور دوسری طرف بھنگی..ہمارا شمار کس میں ہے ؟؟؟ 

احباب سے گزارش ہے کہ پڑھنے کے ساتھ ساتھ تحریر شیئر بھی کیا کریں کیونکہ رمضان کا مبارک مہینہ ہے مارکیٹ میں نیکیوں کا بھاو حد سے بڑھ گیا ہے آپکے دو تین سکینڈ اس تحریر کو شیئر کرنے سے ضائع ہوں گے لیکن یہ تحریر دوسرے ممبرز تک بھی چلی جاے گی جزاک اللہ

Hadith: which prayer is acceptable?

Sahih Al Bukhari - Book of Characteristics Of Prayer Volumn 001, Book 012, Hadith Number 724. ----------------------------------------- Narated By Abu Huraira :...

نماز کے اوقات و رکعات

سبق نمبر : 27 نماز کے اوقات و رکعات: ارشاد باری انّ الصّلوۃ کانت علی المؤمنین کتابا موقوتا (النساء ۔ 103) ترجمۃ : بے شک نماز مسلمانوں کے ذمے ایک...

بھیک کا داغ

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

پینسل گم ہونے کے دو واقعات

*پہلا:* ایک ڈاکو کا کہنا ہے کہ: میں چوتھی کلاس میں...

ﮐﯿﻠﮯ 12 ﺩﺭﮨﻢ ﺍﻭﺭ ﺳﯿﺐ 10 ﺩﺭﮨﻢ

خدمت خلق اللہ کے بندوں کی خدمت ﮔﺎﮨﮏ ﻧﮯ ﺩﮐﺎﻥ...

قربانی واجب

السلام علیکم حضرت قربانی کا نصاب 7تولہ سونا ہے...

Hadith: Sadqa for every joint

Sahih Al Bukhari - Book of Peacemaking Volumn...

سورہ الفاتحۃ – مٰلِکِ یَوۡمِ الدِّیۡنِ – ترجمہ اورتفسیر

مٰلِکِ یَوۡمِ الدِّیۡنِ ؕ۳ ترجمہ:  جو روز جزاء کا مالک ہے...

Hadith: Great moment on each Friday

Sahih Al Bukhari - Book of Invocations Volumn...

متعلقہ مضامین

ایک شخص گوشت کو فریز کرنے والے کارخانہ میں کام کرتا تھا

ایک شخص گوشت کو فریز کرنے والے کارخانہ میں کام کرتا تھا ایک دفعہ کارخانہ بند ھونے سے پہلے اکیلا گوشت کو فریز کرنے والے...

‏نادان لڑکی – شبنم اور جاوید

وہ ہانپتی کانپتی سیڑھیاں چڑھتی چھت پر پہنچی جانے کیوں نیچے جانے کے بجائے وہ اوپر آ گئی ۔  ٹرن ٹرن ۔۔ فون فور بجنے...

جو کچھ میں کہوں تم بھی وہی کہنا

اللہ پہ یقین.......: یہ ﺳﻌﻮﺩﯼ ﻋﺮﺏ ﮐﮯ ﺩﺍﺭﺍﻟﺤﮑﻮﻣﺖ ﺭﯾﺎﺽ ﺷﮩﺮ ﮐﺎ ﻭﺍﻗﻌﮧ ﮨﮯ۔ ﺍﯾﮏ ﻧﯿﮏ ﺧﺎﺗﻮﻥ ﺭﻣﻀﺎﻥ ﺍﻟﻤﺒﺎﺭﮎ ﮐﮯ ﻣﮩﯿﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﮨﺮ ﺭﻭﺯ ﺍﻓﻄﺎﺭ ﺳﮯ...

​ایک شخص کا ایک بیٹا روز رات کو دیر سے آتا

ایک شخص کا ایک بیٹا تھا روز رات کو دیر سے آتا اور جب بھی اس سے باپ پوچھتا کہ بیٹا کہاں تھے.؟  تو جھٹ سے...

استاد جب شام کو بچے کے گھر گئے تو دیکھا

استاد جب شام کو بچے کے گھر گئے تو دیکھا

کہانی – ایک سانپ

بند دکان میں کہیں سے گهومتا پهرتا ایک سانپ گهس آیا. یہاں سانپ کی دلچسپی کی کوئی چیز نہیں تهی۔اس کا جسم وہاں پڑی ایک...