اللہ کے حکم کے بغیر پتہ بھی نہیں ہل سکتا
میرے بھائیو! اس بات کی گرہ باندھ لو کہ
اللہ کے حکم کے بغیر ایک پتہ بھی نہیں ہل سکتا
اللہ کے حکم کے بغیر ایک ذرہ بھی نہیں اڑسکتا
اللہ کے علاوہ کسی میں پیدا کرنے کی طاقت نہیں
اللہ کے علاوہ کسی میں موت دینے کی طاقت نہیں
اللہ کے علاوہ کسی میں شفاء دینے کی طاقت نہیں
اللہ کے علاوہ کسی میں نفع نقصان پہنچانے کی طاقت نہیں
اللہ کے علاوہ کسی میں اولاد دینے کی طاقت نہیں
کوئی دوا اس وقت تک فائدہ نہیں پہنچاسکتی جب تک کہ اللہ کا حکم نہ ہو
کوئی انجکشن اس کے حکم کے بغیر آرام نہیں پہنچاسکتا
جادو، سحر، ٹونا اور ٹوٹکا انسانی زندگی میں تصرف نہیں کرسکتا اِلاَّبِاِذْنِ اللّٰہِ مگر اللہ کے حکم سے۔
حـــــــوالـــہ…. عقائد اور ارکان اسلام