ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ، شعبہ طب نفسیات کے سربراہ سے سوال پوچھا گیا۔
کہ ایک صحت مند زندگی کس طرح حاصل ہوسکتی ہے؟
پروفیسر ڈاکٹر رضا الرحمن:
زندگی میں ترتیب پیدا کریں،
کھانے اور سونے کا وقت طے کریں،
غیر ضروری خواہشات اور دبائو سے دور رہیں،
ورزش کریں
اور ایک خاص بات آپ کو بتاتا ہوں کہ زندگی میں دینا شروع کریں۔
آپ پیسے دیں،
کسی کو وقت دیں،
کسی کو مشورہ دے دیں،
کسی کو راستہ دے دیں،
کسی کو علم دے دیں۔
دیکھیں دینے کی خصوصیت اللہ کی ہے،
جب آپ دینا شروع کردیتے ہیں تو آپ کی نسبت رحمان سےجڑجاتی ہے،
پھر آپ کبھی پریشان اور ڈپریشن کا شکار نہیں ہوتے۔
جتنا زیادہ آپ دینے والے بنیں گے اتنا زیادہ آپ کی زندگی میں خوشیاں آنا شروع ہوجائیں گی۔
آپ طے کرلیں کہ ہر روز ہر ہفتے ہر مہینے کسی کو کچھ نہ کچھ دیں گے ۔