back to top

اے اللہ رب العزت

اے ساری کائنات کے شہنشاہ

اے ساری مخلوق کے پالنے والے

اے زندگی موت کا فیصلہ کرنےوالے

اے آسمانوں اور زمینوں کے مالک

اے پہاڑوں اور سمندروں کے مالک

اے انسانوں اور جناتوں کے معبود

اے عرشِ اعظم کے مالک

اے فرشتوں کے معبود

اے عزت اور ذلت کے مالک

اے بیماروں کو شِفا دینے والے

اے بادشاہوں کے بادشاہ

اے اللہ ہم تیرے گناہگار بندے ہیں

تیرے خطاکار بندے ہیں

ہمارے گناہوں کو معاف فرما

ہماری خطاؤں کو معاف فرما

اے اللہ ہم اپنے اگلےپچھلے،صغیرہ کبیرہ سبھی گناہوں،خطاؤں اور نافرمانیوں کی معافی مانگتے ہیں

اے اللہ رب العزت ہم اپنے گناہوں سے توبہ کرتے ہیں ہماری توبہ قبول فرما

اے اللہ ہم گناہگار ہیں،سیاہ کار ہیں،بدکار ہیں تیرے احکام کے نافرمان ہیں،ناشُکرے ہیں لیکن میرے معبود تیرے نام لیوا بندے ہیں، تیری توحید کی گواہی دیتے ہیں.

تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے

تیرے سوا کوئی بندگی کے لائق نہیں ہے

تیرے سوا کوئی تعریف کے لائق نہیں ہے

ہمارے معبود ہمارے گناہ تیری رحمت سے بڑے نہیں ہیں

تو اپنی رحمت سے ہمارے گناہ معاف کر دے

اے اللہ پاک ہمیں گمراہی کے راستے سے ہٹا کر صراط المستقیم کے راستے پہ چلنے والا بنا دے

اے اللہ ایسی نماز پڑھنے کی توفیق عطا کر جس نماز سے تو راضی ہو جائے

زندگی میں ایسے نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا کر جن اعمالوں سے تو راضی ہو جائے

ہمیں ایسی زندگی گزارنے کی توفیق عطا کر جس زندگی سے تو راضی ہو جائے

ایمان پہ زندہ رکھ اور ایمان پہ ہی موت عطا کر۔

اے اللہ ہمیں تیرے احکام کی فرمابرداری کرنے والا بنا

اور تیرے پیارے حبیب جنابِ محمد رسول اللہ(صلی للہ ھو علیہ وآلہ وسلم) کے نیک اور پاکیزہ آداب کو اپنانے والا بنا دے

اے اللہ ہماری پریشانیوں کو دور کر دے۔

اے اللہ جو بیمار ہیں اُنہیں شفاءکاملہ عطا فرما۔

اے اللہ جو بے اولاد ہیں اُنہیں اپنے خزانوں میں سے نیک اور صالح اولاد عطا فرما

اے اللہ جن کے جو جو کام رُکے ہوئے ہیں وہ پُورے کر دے

اے اللہ بِچھڑے ہوؤں کو مِلا دے۔

اے اللہ شادی شُدا جوڑوں میں محبت اور خلوص پیدا کر دے اور اُن کی زندگیوں میں برکت ڈال دے

اے اللہ تمام لڑکے اور لڑکیوں کے نصیب اچھے کر دے

اے اللہ جو قرض کے بوجھ تلے دبے ھوئے ہیں اُنکا قرض جلد سے جلد ادا کروا دے

اے رب العزت شیطان سے ہماری حفاظت فرما۔

اے اللہ حلال رزق کمانے کی توفیق عطا فرما۔

اے مالکےدوجہاں حضرت آدم۴ سے لے کے اب تک جتنے بھی مومن مومنات اس دنیا سے جا چُکے ہیں اُن کی مغفرت فرما اور اُنہیں جنت اُلفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما

اے پروردگارِ عالم ہمیں تُجھ سے مانگنا نہیں آتا لیکن تجھے دینا آتا ہے تو ھر چیز پہ قادر ہے

اے اللہ جو مانگا وہ بھی عطا فرما اور جو مانگنے سے رِہ گیا وہ بھی عنائت فرما

ہماری دعا اپنے رحم سے اپنے کرم سے قبول فرما ۔

ھماری ساری پریشانیوں،تکلیفوں اور بیماریوں کو دور فرما اور صحت تندرستی عطا كر. آمین…

آَمِيّـٍـِـنْ…آَمِيّـٍـِـنْ…… آَمِيّـٍـِـنْ يَآرَبْ آلٌعَآلَمِيِنِ

بچوں کی خراب تعلیمی کارکردگی

  بچوں کی خراب تعلیمی کارکردگی پر فکر مند والدین کو یہ اقدامات کرنے چاہئیں:پیار اور سمجھ بوجھ: بچوں کے ساتھ پیار اور ہمدردی سے...

اے آدم کے بیٹے!تو خرچ کرتا ره,میں تجھ پر خرچ کرتا رهوں گا

حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا که الله عز و جل فرماتا هے,  " اے آدم کے بیٹے!تو خرچ کرتا ره,میں تجھ پر خرچ...

When a woman gives charity

Ash-Shakur

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

فقیر مزدور اور جلیبیاں

مجھے یاد ہے ایک دفعہ م سائیں فضل شاہ...

مختلف جذبات کا صحت پر اثر انداز ہونا

مختلف جذبات ہماری صحت پر مختلف انداز سے اثر...

جو ایمان والوں کے درمیان فحاشی پھیلاتے ھیں ان کے لئے دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ھے

إِنَّ الَّذِينَ يُحِبُّونَ أَنْ تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ فِي الَّذِينَ آمَنُوا...

Hadith: Selling something by swearing

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah As-Salaam Alaikum...

Story: Tears of Happiness

Once there lived two brothers who lost...

ایک حوصلہ مند بیوی

Book Reference: Aulad Ki Tarbeat

متعلقہ مضامین

وہ ترکی کے راستے یونان جانا چاہتے تھے

  مجھے کسی صاحب نے ایک دلچسپ واقعہ سنایا. وہ ترکی کے راستے یونان جانا چاہتے تھے. ایجنٹ انھیں ترکی لے گیا. یہ ازمیر شہر میں دوسرے لوگوں...

ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻮ ﺑﻨﺪﮦ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﻧﺴﺨﮧ ﺑﺘﺎﺗﺎ ﮨﻮﮞ

ﻣﯿﮟ ﮔﮭﺮ ﺳﮯ ﻧﮑﻝ ﮐﺮ رﻭﮈ ﭘﺮ ﭼﻼ ﺟﺎ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ کہﺍﯾﮏ ﺑﺎبا ﻧﮯ ﺯﻣﯿﻦ ﺳﮯ ﭼﮭﻮﭨﯽ ﺳﯽ ﭨﮩﻨﯽ ﻟﯽ ﺍﻭﺭ ﻓﺮﺵ ﭘﺮ ﺭﮔﮍ...

مدینہ سے ترکی – یہ حادثہ میری ہدایت کا سبب بن گیا

یہ دو ایسے نوجوانوں کا قصہ ہے جو مدینہ منورہ سے ترکی سیر سپاٹے کیلئے گئے۔ ان کا مقصد اپنے جیسے دوسرے نوجوانوں کی...

ﭼﻮﺭ ﺳﻮﭺ ﻣﯿﮟ ﭘﮍ ﮔﯿﺎ

*ﺍﯾﮏ ﭼﻮﺭ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮﺍ* ﺍﯾﮏ ﺑﻮﮌﮬﯽ ﻋﻮﺭﺕ جاگﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ﭼﻮﺭ ﻧﮯ ﮔﮭﺒﺮﺍ ﮐﺮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﻮ ﻭﮦ ﻟﯿﭩﮯ ﻟﯿﭩﮯ ﺑﻮﻟﯽ , ﯾﻘﯿﻨﺎً ﺣﺎﻻﺕ...

مائیں دوائی سے کہاں ٹھیک ہوتی ہیں بابوجی

​ ہائی سٹریٹ ساہیوال پر موٹر سائیکل کو پنکچر لگواتے ہوئے میں فیصلہ کر چکا تھا کہ اس ہفتے بھی اپنے گھر واپس کبیروالا...

آج ایک شادی پر جانا ھوا

آج ایک شادی پر جانا ھوا،ھال کے ایک کونے پر نظر گئی تو ایک جان پہچان والے شخص پر نظر پڑی...جو اکیلا ھی بیٹھا...